• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رات کو پیش آنے والے 265مسائل کا شرعی حل قسط 2

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
رات اور اذان
رات سورج غروب ہونے سے شروع ہو جاتی ہے اور فجر کے طلوع ہونے سے ختم ہو جاتی ہے ۔ اس دوران میں درج ذیل اذانیں دی جاتی ہیں :
مغرب کی اذان
سیدنا سلمہ بن الاکوع سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہeکے ہمراہ آفتاب غروب ہوتے ہی مغرب کی نماز ادا کرلیا کرتے تھے۔( صحیح البخاری : ٥٦١، صحیح مسلم : ٦٣٦)
سیدنا رافع بن خدیجسے روایت ہے کہ ہم رسول اللہﷺکے ساتھ نماز مغرب پڑھتے تو ہم میں سے ہر ایک نماز پڑھ کر واپس آجاتا تو وہ تیر کے گرنے کی جگہ کو دیکھتا تھا۔(صحیح البخاری : ٥٥٩)
بعض لوگ یہ اذان کہنے میں تاخیر کرتے ہیں جو سنت کے سراسر خلاف ہے حالانکہ مغرب کی اذان سورج غروب ہوتے ہی کہہ دینی چاہئے۔
عشاء کی اذان
عشاء کی نماز کا وقت شفق کے غائب ہونے سے شروع ہو جاتا ہے۔ شفق اس سرخی کو کہتے ہیں جو غروبِ آفتاب کے بعد کچھ وقت کے لئے آسمان پر باقی رہتی ہے۔
نمازِ عشاء کا اول وقت وہ ہے جب شفق غائب ہو جائے۔ ( صحیح مسلم : ٦١٣)
نمازِ عشاء کا آخری وقت آدھی رات تک ہے۔ ( صحیح البخاری : ٥٧٢، صحیح مسلم : ٦١٢)
معلوم ہوا کہ جب شفق غروب ہوتو اسی وقت عشاء کی اذان کہہ دینی چاہئے تاہم تاخیر بھی جائز ہے جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا ہے۔
سحری کی اذان
سیدہ عائشہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا:
إن بلا لًا یؤذن بلیل فکلوا واشربوا حتی یؤذن ابن أم مکتوم.
''بے شک بلال رات کو اذان کہتے ہیں لہٰذاتم کھاؤ پیو یہاں تک کہ ابن ام مکتوم اذان دیں۔'' (صحیح البخاری : ٦٢٣)
سیدنا عبداللہ بن عمر  سے بھی یہ روایت ثابت ہے۔(دیکھئے صحیح البخاری : ٦١٧، صحیح مسلم : ١٠٩٢)
اس میں یہ اضافہ بھی ہے کہ ابن ام مکتوم نابینا تھے وہ اتنی دیر تک اذان نہیں دیتے تھے جب تک انھیں کہا نہ جاتا کہ صبح ہو گئی ہے
یہ مفصل رسالہ ہے اس کو عام کریں یہ سارا ایک جگہ جمع شدہ مطالع کرنے کے لئے البشارہ ڈاٹ کام کا وزٹ کریں
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
میرے خیال میں جن بھائی نے یہ پوسٹ شیئر کی ہے، انہوں نے بغیر رجسٹر ہوئے کی ہے؟؟
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
میرے خیال میں جن بھائی نے یہ پوسٹ شیئر کی ہے، انہوں نے بغیر رجسٹر ہوئے کی ہے؟؟
جی انس بھائی ایک بات ہے کہ جب تک کوئی آدمی فورم میں لاگ ان نہیں ہوگا وہ صرف پوسٹ ریڈکرسکے گا لیکن کسی پوسٹ کا جواب نہیں دے سکے گا۔اور نہ ہی نیا تھریڈ شروع کرسکے گا۔یہ سب اس وجہ سے ہواتھا۔کہ جب اس پوسٹ کی فارمیٹنگ کی جارہی تھی اس وقت بیک اینڈ پہ ’’پوسٹ کو اوپر نیچے کیسے کیا جائے‘‘ والی اوپشن کو ایڈ کیا جارہا تھا۔جس کی وجہ سے یہ مسئلہ ہوا۔اب ٹھیک کردیا گیا ہے۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
ابن بشير بھائی کافی دیر سے فورم پر نہیں آئے! کیا ناراض تو نہیں ہوگئے۔
 
Top