• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

راہ حق پر صبر کر تم تھوڑا سا بس!!!!!!!

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
راہِ حق پر قدم بہ قدم نکلے رب کے بھروسے پہ ہم
جس کی خاطر ہی بس اپنی خوشیاں جس کی خاطر سبھی اپنے غم
راہِ حق پہ قدم بہ قدم نکلے رب کے بھروسے پہ ہم
زندگی بھر یہی آرزو اِک رہی
اپنا سینہ فقط گولیوں سے سجے
موت کو موت کی گھاٹیوں میں صدا
سر پر باندھے کفن ڈھونڈتے ہم رہے
لاکھ طوفان ہم کو اُٹھے روکنے
پر نہ رُک پائے اپنے قدم
راہِ حق پر قدم بہ قدم نکلے رب کے بھروسے پہ ہم
جس کی خاطر ہی بس اپنی خوشیاں جس کی خاطر سبھی اپنے غم
قوتِ لشکرِ دشمناں دیکھ کر
اپنے رب پر یقیں اور بڑھتا گیا
بدرو اُحد و حنین سے گزرتاہوا
کارواں سوئے جنت یہ چلتا گیا
راہ میں کربلا جیسے میداں سجے
پر نہ جذبات ہو پائے کم
راہِ حق پر قدم بہ قدم نکلے رب کے بھروسے پہ ہم
اُس کی قسمت پہ رشک آسماں بھی کرے
جس کو بس اپنے رب کی رضا چاہیے
یہ شہادت کی لذت جسے مل گئی
اس کے بعد اس کوپھر اور کیا چاہیے
ہم وہی جام پینے چلے تھے مگر
اجنبی بن گئے آج ہم
راہِ حق پہ قدم بہ قدم نکلے رب کے بھروسے پہ ہم
نام پر ساتھیوں جس کے اب تک جیے
آرزو ہے کہ اب سر بھی اُس پر کٹے
دیکھنا تم یہاں جی لگانا نہیں
چاہتے ہو اگر تم جنّتوں کے مزے
بس ذرا سی یہاں سختیاں جھیل لو
پھر نہ تم پاؤ گے کوئی غم
راہِ حق پہ قدم بہ قدم نکلے رب کے بھروسے پہ ہم​
 
Top