• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رب کا شکر بڑا ہے!

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ




بجلی چمک رہی ہے
بادل گرج رہے ہیں
بارش بھی ہو رہی ہے
اک شور سا بپا ہے
منا پھسل گیا ہے

ٹھنڈی ہوا کے جھونکے
بادل سیاہ گہرے
بڑھتے ہی جا رہے ہیں
اک شور سا بپا ہے
دروازہ کھٹک رہا ہے

گلگلے ،پکوڑے
آم اور میٹھے پوڑے
سارے ہی کھا رہے ہیں
اک شور سا بپا ہے
رب کا شکر بڑا ہے
مشکٰوۃ
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
واہ جی واہ!
آج ہی بیگم کے ہمراہ
کھلے آسمان تلے
مغرب کے بعد
گلشن اقبال پارک میں
ایسے ہی بادلوں کا نظارہ کیا ہے
لیکن بارش نہیں ہوئی۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
ماشاء اللہ!!!!
ہمارے ہاں تو مسلسل بارش کا سماں ہے!
گلشن اقبال پارک میں ابھی بھی پیڈل والی کشتیاں چلتی ہیں؟؟ اورسست الوجود ٹرین بھی؟؟؟(:
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
ماشاء اللہ!!!!
ہمارے ہاں تو مسلسل بارش کا سماں ہے!
گلشن اقبال پارک میں ابھی بھی پیڈل والی کشتیاں چلتی ہیں؟؟ اورسست الوجود ٹرین بھی؟؟؟(:
جی بالکل۔کشتیاں تو تقریبا روزانہ ہی چلتی ہیں لیکن ٹرین اور دوسرے بعض جھولے بچوں کی زیادہ آمدو رفت پر ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
لو جی! ادھر بھی اللہ تعالی کی رحمت شروع ہوگئی لیکن ابھی ہلکی ہلکی ہے۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
الحمدللہ!
آپ کے گھر کے قریب جو جھیل بنے گی صبح بچے اس میں کشتیاں چلا رہے ہوں گے:)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
الحمدللہ!
آپ کے گھر کے قریب جو جھیل بنے گی صبح بچے اس میں کشتیاں چلا رہے ہوں گے:)
بچوں کی کیا مجال ہمارے ہوتے ہوئے۔ صبح ویسے بھی ہمیں چھٹی ہے۔۔۔ ساری پرانی کاپیوں کی کشتیاں نہ بنا دی تو۔۔۔۔۔تو پھر بھی میرا نام یہی رہے گا۔۔۔ابتسامہ۔۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
بھئی میں تو چلا سونے، بچے رات کو زیادہ دیر تک نہ ہی جاگیں تو بہتر ہے۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بارشوں کا سلسلہ قریبا پاکستان بھر میں جاری ہے۔۔ساون بھادوں جو ہوا:)فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں تو کل عصر سے بارش حاضراور بجلی غائب کا کھیل ہے۔
اسلام آباد کا سیوریج سسٹم تو بہترین ہے۔بقیہ علاقوں والے اپنی اپنی خیر منائیں اور باہر جاتے ہوئے کشتیاں ضرور لے کر جائیں!!:)
بچپن میں امی، چچی جان کہا کرتی تھیں کہ پھوڑے پھنسیاں نکلے ہوں تو نالوں میں اکھٹےبارش کے گندے پانی میں نہانے سے ختم ہو جاتے ہیں اور ہم بچے ان بچوں پرکھی کھی ہنسا کرتے تھے جن کے پھوڑے پھنسیاں ادھر ڈبکیاں لگانے کے بعد بھی جوں کے توں تھے:)
 
Top