• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رحماء بینھم۔ آپس میں انتہائی رحمدل !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
رحماء بينهم

مؤلّف : محمد نافع
مراجعہ: شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
مصادر: www.aqeedeh.com فارسی زبان میں

وصف

زیرمطالعہ کتاب میں مولانا محمد نافع رحمہ اللہ نے خلیفہ سوم عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں اقربا پروری سے متعلق سبائیت کے ناپاک سازش وجھوٹے اتہامات سے پردہ اٹھا کر صدیق اکبر
رضی اللہ عنہ ’فاروق اعظم رضی اللہ عنہ ’اور سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ ’ تینوں خلفاء کے ساتھ على اور اولاد على رضی اللہ عنہم کے حسن سلوک’ باہمى تعاون’ خانگی مراسم’ نسبی تعلقات اور امورخلافت میں بھرپور اعانت کو کم و بیش دو سو سے زائد قدیم وجدید کتب کے حوالہ جات سے روزِ روشن کی طرح واضح کیا ہے. یہ کہنا بے جا نہیں کہ اس موضوع پر اس دور میں یہ پہلی مدلل تحقیقی کتاب ہے جو سادہ’ رواں اور عام فہم اردوزبان میں لکھی گئی ہے.

اتحاد بین المسلمین اوراتحادِعالم اسلام کے ضمن میں اس کتاب کو اس لحاظ سے اساسی اور بنیادی حیثیت حاصل ہے کہ موصوف نے مخالفین اسلام کے تفرقہ اندازی کی اصل بنیادوں کی نشاندہی کرکے اِس سازش کے تاروپَود بکھیردئے ہیں. کتاب کے مطالعہ سے جہاں یہ اطمینان قلبی حاصل ہوگا کہ تمام صحابہ کرام ’اہل بیت عظام سمیت باہمی شیروشکرتھے. ان میں اختلاف کا شائبہ تک نہ تھا-وہیں یہ بات بھی مترشح ہوتی ہے کہ اسلام کی صداقت وحقانیت ’عالمگیرحیثیت اورغلبہ کے سامنے باطل کبھی ٹہرنہیں سکا.اورجب بھی اسے ضعف پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے.اسکے لئے افتراق وتشتت ہی کا حربہ استعمال میں لایا گیا.

پڑھنے کے لئے کلک کریں



/https://islamhouse.com/ur/books/392918
 
Top