• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ردی امور

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
ردی امور سے ناپسندیدگی

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( إِنَّ اللّٰہَ تَعَالیٰ یُحِبُّ مَعَالِيَ الْأُمُوْرِ، وَأَشْرَافِھَا وَیَکْرَہُ سَفْسَافَھَا۔ ))1
’’ بے شک اللہ تعالیٰ عمدہ اور اعلیٰ امور کو پسند اور ردی امور کو ناپسند کرتا ہے۔ ‘‘
شرح…: ردی امور میں سب سے پہلے دینی معاملات آتے ہیں اور مراد وہ ممنوع چیز ہے جس سے اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں یا اپنے رسول کی زبان پر منع کیا اور روکا ہو، ایسے امور میں کفر شرک اور نفاق بھی شامل ہے۔
ایسے امور کے تحت درج ذیل اشیاء بھی آتی ہیں:
فحش گوئی،
طیش،
بکواس،
جھگڑا،
غیبت،
چغلی،
قیل و قال اور کثرت سوال،
بے فائدہ باتیں،
وعدہ خلافی،
جہالت،
ظلم،
شہوت،
غصہ،
بخیلی،
حرام کاری،
حرص،
گھٹیا پن،
تکبر،
کینہ،
حسد،
دشمنی،
بیوقوفی،
گھٹیا کام
اور کمینگی۔
گھٹیا پن اور شہوت کی وجہ سے انسان جانوروں کے مشابہہ ہوجاتا ہے یعنی جس نے اپنی ہمت، ردی امور اور ذلیل اخلاق و عادات میں صرف کی وہ جانوروں سے مل جاتا ہے لہٰذا یا تو کتے کی طرح پھاڑنے والا یا خنزیر کی طرح حریص یا اونٹ کی طرح کینہ پرور یا چیتے کی طرح متکبر یا لومڑ کی طرح فراڈیہ یا شیطان کی طرح ان سب کا جامع بن جاتا ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1-صحیح الجامع الصغیر، رقم: ۱۸۹۰

اللہ تعالی کی پسند اور ناپسند
 
Top