• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رزق کی کشادگی کی دعائیں

شمولیت
دسمبر 02، 2012
پیغامات
477
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
86
19۔اولاد کے لیے رزق کی دعا

رَبَّنَا اِنِّیْ أَسَكَنْتُ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ بِوَادٍ غَیْرِ ذِیْ زَرْعٍ عِنْدَ بَیْتِكَ الْمُحَرَّمِ رَبَّنَا لِیُقِیْمُوْا الصَّلَاةَ فَاجْعَلْ اَفْئِدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِی اِلَیْهِمْ وَارْزُقْهُمْ مِنَ الثَّمَرَاتِ لَعَلَّهُمْ یَشْكُرُوْنَ

اے ہمارے رب! بے شک میں نے اپنی اولاد کے ایک حصے کو تیرے قابل احترام گھر کے پاس ایسی وادی میں لا بسایا ہے جہاں کوئی کھیتی نہیں، اے ہمارے رب! تاکہ وہ نماز قائم کریں۔ سو کچھ لوگوں کے دل ایسے کر دے کہ ان کی طرف مائل رہیں اور انھیں پھلوں سے رزق عطا کرتا کہ وہ شکر کریں۔
(ابراہیم:37)
 
شمولیت
دسمبر 02، 2012
پیغامات
477
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
86
20۔اولاد کے رزق میں برکت کی دعا

اَللّٰهُمَّ ارْزُقْهُ مَالًا وَوَلَدًا وَبَارِکْ لَهُ

اے الله! اسے مال اور اولاد عطا فرما اور اسے برکت عطا فرما۔
(صحیح البخاری:1982)
 
شمولیت
دسمبر 02، 2012
پیغامات
477
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
86
دوسروں کے رزق میں برکت کی دعا

21۔اَللّٰهُمَّ بَارِکْ لَهُمْ فِیْمَا رَزَقْتَهُمْ وَاغْفِرْلَهُمْ وَارْحَمْهُمْ

اے الله! جو رزق تو نے ان کو دیا اس میں ان کو برکت عطا فرما اور ان کی مغفرت فرما اور ان پر رحم فرما۔

صحیح مسلم:5328(2042)


22۔ اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلَهُمْ وَارْحَمْهُمْ وَبَارِکْ عَلَیْهِمْ وَوَسِّعْ عَلَیْهِمْ فِیْ أَرْزَاقِهِمْ

اے الله! ان کی بخشش فرما اور ان پر رحم فرما اور انہیں برکت عطا فرما اور ان کے رزقوں کو ان پر کشادہ فرما۔
(مسند احمد:17678 )

23۔ بَارَكَ اللهُ لَكَ فِیْ أَهْلِكَ وَمَالِكَ

الله تعالیٰ آپ کے لیے آپ کے اہل اور آپ کے مال میں برکت عطا فرمائے۔
(صحیح البخاری:2049)
 
شمولیت
دسمبر 02، 2012
پیغامات
477
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
86
23۔کمانے والے کے ہاتھ میں برکت کی دعا دینا
عروہ بارقی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بکری خریدنے کے لیے مجھے ایک دینار دیا، تو میں نے اس سے دو بکریاں خریدیں، پھر ان میں سے ایک کو ایک دینار میں بیچ دیا اور ایک بکری اور ایک دینار لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور آپ سے تمام معاملہ بیان کیا اور آپ نے فرمایا:
بَارَكَ اللهُ لَكَ فِیْ صَفْقَةِ یَمِیْنِكَ
”اللہ تمہیں تمہارے ہاتھ کے سودے میں برکت دے“یا "الله تمہارے دائیں ہاتھ کے معاملات میں برکت دے۔"،
پھر اس کے بعد وہ کوفہ کے کناسہ مقام کی طرف جاتے اور بہت زیادہ منافع کماتے تھے۔ چنانچہ وہ کوفہ کے سب سے زیادہ مالدار آدمی بن گئے۔

( سنن الترمذی:1258)

ماخذ: 'دعا کیجیے' تالیف: ام عبداللہ، الہدیٰ پبلیکیشنز
 
شمولیت
جون 01، 2017
پیغامات
26
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
36
اور جسے اللہ تعالیٰ دودھ پینے کو دے تو اسے یوں کہنا چاہیے۔
18۔ اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ،‏‏‏‏ وَزِدْنَا مِنْهُ،‏‏‏‏

”اے اللہ! تو ہمارے لیے اس میں برکت عطا فرما اور مزید عطا کر“
(سنن ابن ماجۃ:3322)


السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
یہ روایت ضعیف ہے
 
Top