محمد ارسلان
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 17,861
- ری ایکشن اسکور
- 41,093
- پوائنٹ
- 1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم
رسالت کا اقرار
اللہ تعالیٰ کی توحید کے اقرار کے بعد محمد ﷺ کی رسالت پر ایمان لانا بھی از حد ضروری ہےجس کا اقرار کیے بغیر کوئی عمل درجہ قبولیت حاصل نہیں کر سکتا۔رسول اکرم ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری پیغمبر اور رسول ہیں۔آپ پر نبوت کا سلسلہ ختم ہو جاتا ہے۔لہذا اس بات کی گواہی دینا کہ محمد ﷺ اللہ تعالیٰ کے بندے اور آخری رسول ہیں۔اسلام کے پہلے بنیادی رکن کا دوسرا جز ہے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے:
مَّا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَآ أَحَدٍۢ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَٰكِن رَّسُولَ ٱللَّهِ وَخَاتَمَ ٱلنَّبِيِّنَ ۗ
ایک اور ارشاد یوں ہے:"تمہارے مردوں میں سے محمد ﷺ کسی کے باپ نہیں ہیں،مگر وہ اللہ کے رسول اور خاتم النبیین ہیں۔"(سورۃ الاحزاب ،آیت40)
ٱلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِى وَرَضِيتُ لَكُمُ ٱلْإِسْلَٰمَ دِينًۭا ۚ
اور فرمایا:"آج کے دن میں نے تمہارے دین کو تمہارے لیے مکمل کر دیا ہے،اور اپنی نعمت بھی تم پر پوری کر دی ہے اور تمہارے لیے "اسلام" کو بطور دین پسند کر لیا ہے۔"(سورۃ المائدہ،آیت 3)
إِنَّ الدِّينَ عِندَ اللَّهِ الْإِسْلَامُ ۗ
مزید ارشاد فرمایا:ترجمہ:"بے شک اللہ کے ہاں (پسندیدہ)دین اسلام ہے۔"(سورۃ آل عمران،آیت 19)
وَمَن يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَن يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ﴿25﴾
اللہ تعالیٰ نے تمام انسانوں پر اپنے اسی دین،جس کو محمد ﷺ نے پیش کیا،کو اختیار کرنا فرض قرار دیا ہے،چنانچہ اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ ﷺ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:ترجمہ:"اور جو شخص اسلام کے علاوہ کوئی اور دین چاہے گا تو وہ اس سے قبول نہیں کیا جائے گا اور وہ آخرت میں گھاٹا اٹھانے والوں میں سے ہو گا۔"(سورۃ آل عمران،آیت85)
قُلْ يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ إِنِّى رَسُولُ ٱللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا ٱلَّذِى لَهُۥ مُلْكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۖ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ يُحْىِۦ وَيُمِيتُ ۖ فَـَٔامِنُوا۟ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِ ٱلنَّبِىِّ ٱلْأُمِّىِّ ٱلَّذِى يُؤْمِنُ بِٱللَّهِ وَكَلِمَٰتِهِۦ وَٱتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ ﴿158﴾
اور حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:ترجمہ:"آپ کہہ دیجیے کہ اے لوگو!میں تم سب کی طرف اس اللہ کا بھیجا ہوا رسول ہوں جو تمام آسمانوں اور زمین کا مالک اور بادشاہ ہے ،اس کے سوا کوئی معبود نہیں،وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے،پس اللہ اور اس کے بھیجے ہوئے نبی امی (ان پڑھ) پر ایمان لاؤ،جو اللہ اور اس کے کلام پر ایمان رکھتے ہیں اور اُن (نبی)کی اتباع کرو تاکہ تم ہدایت پا سکو۔"(سورۃ الاعراف،آیت 158)
عن أبي هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه قال والذي نفس محمد بيده لا يسمع بي أحد من هذه الأمة يهودي ولا نصراني ثم يموت ولم يؤمن بالذي أرسلت به إلا كان من أصحاب النار
"قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں محمد ﷺ کی جان ہے ،اس امت میں سے جس کسی نے خواہ یہودی ہو یا عیسائی ،میرے بارے میں سنا اور وہ اس دین پر ایمان لائے بغیر مر گیا جس کے ساتھ مجھے بھیجا گیا تو وہ یقینا اہل جہنم میں سے ہے۔"(صحیح مسلم)
اسلام کے بنیادی عقائد از محمد بن صالح العثیمین