میرا خیال ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کی طرح وفات بھی 12 ربیع الاول کو نہیں ہوئی ۔ حجہ الوداع 09 ذوالحج کو جمعہ کا دن تھا ۔ اس کے بعد محرم آیا اور پھر صفر پھر ربیع الاول اگر ذوالحجہ 30 کا مان لیں اور محرم اور صفر بھی 30 کا تو 12 ربیع الاول اتوار کا بنتا ہے جب کہ وفات پیر کوہوئي ۔ اس کا واحد حل یہ بنتا ہے ہم کسی ایک قمری مہینہ کو 31 دن کا مان لیں تو 12 ربیع الاول پیر کا بنتا ہے جبکہ قمری مہینہ 31 ہونا ناممکن ہے اور لگاتار تین قمری مہینہ بھی 30 دن کے ہوں ایک نادرالوقوع امر ہے
اس لئیے میرے خیال میں تو سیدھا سادھا حساب بھی لگائيں تو وفات بھی 12 ربیع الاول کو نہیں بنتی