• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ماں کی آواز پر نماز توڑنے والی حدیث ۔۔

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
ماں کی آواز پر نماز چھوڑ دینا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

طلق بن علی رضی اللہ عنہ سے روایت ھے وہ کہتے ھیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ وہ فرمارھے تھے ..

"کہ اگر میں اپنے والدین کو یا ان میں سے کسی ایک کو اس حال میں پاتا کہ میں نماز عشاء میں ہوتا اور میں نے سورۃ فاتحہ بھی پڑھ لی ہوتی اور وہ پکار رہے ہوتے کہ اے محمد تو میں ان کو جواب دیتا (حالت نماز میں) کہ میں حاضر ہوں "

یہ موضوع ( من گھڑت ) حدیث ہے کہ جس کی نسبت نبی علیہ السلام کی طرف کی گئی ہے۔

راوی ابو بکر یاسین بن معاذ کے متعلق یحی بن معین فرماتے ہین کہ " لیس حدیثہ بشیئ " کہ ان کی بیان کی گئی حدیث کی کوئی حیثیت نہیں۔
امام نسائی فرماتے ہیں کہ "متروک الحدیث"
ابن حبان فرماتے ہیں کہ "یہ (یاسین بن معاذ) ثقہ راویون کی طرف نسبت کرکے موضوع روایات بیان کرتے تھے، یہ معضل روایت کو ثقہ راویوں سے بیان کردیتے تھے ثبوت کے طور پر اور ان سے حجت پکڑنا جائز نہیں .

- ( کتاب الموضوعات لابن الجوزی ، کتاب البر )
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
مجھے بتائیں کہ کن محدثین نے اس روایت پر کلام کیا ہے؟
 

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
حوالہ دیا گیا ہے عمر بھائی چیک کر لیں اور پوچھ لیں ۔جزاک اللہ
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
حوالہ دیا گیا ہے عمر بھائی چیک کر لیں اور پوچھ لیں ۔جزاک اللہ
محترمہ بہن! مجھے کسی محدث کا حکم نہیں دکھ رہا ہے. نہ ہی حدیث کی تخریج ہے. مجھے تو یہ طریقہ بالکل مناسب نہیں لگتا.
 

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
محترم عمر بھائی ہم نے جہاں سے پڑھا بتا دیا ۔
باقی اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ صحیح نہیں ہے تو صحیح کیا ہے آپ بتا کر ہمارے علم میں اضافہ کر کے ہمیں شکریہ کا موقع دیں ۔
جزاک اللہ خیرا فی الدارین ۔
کیا آپ کے خیال میں ایسی کوئی صحیح حدیث ہے؟ ؟؟؟
مجھے امیج پوسٹ کرنا نہیں آتا ۔نہیں تو میں وہ بھی ساتھ پوسٹ کرتی ۔
اچھا ہے نہ پوسٹ کرنے سے صحیح غلط کا اندازہ ہو جائے گا ۔
اور ایک بات کیا شیخ ناصر البانی رح کی سلسلہ ضعیفہ میں پوسٹ شدہ حدیث پر اعتماد کیا جا سکتا ہے نہ کہ نہیں ؟؟؟؟؟
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
محترم عمر بھائی ہم نے جہاں سے پڑھا بتا دیا ۔
باقی اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ صحیح نہیں ہے تو صحیح کیا ہے آپ بتا کر ہمارے علم میں اضافہ کر کے ہمیں شکریہ کا موقع دیں ۔
جزاک اللہ خیرا فی الدارین ۔
کیا آپ کے خیال میں ایسی کوئی صحیح حدیث ہے؟ ؟؟؟
مجھے امیج پوسٹ کرنا نہیں آتا ۔نہیں تو میں وہ بھی ساتھ پوسٹ کرتی ۔
اچھا ہے نہ پوسٹ کرنے سے صحیح غلط کا اندازہ ہو جائے گا ۔
اور ایک بات کیا شیخ ناصر البانی رح کی سلسلہ ضعیفہ میں پوسٹ شدہ حدیث پر اعتماد کیا جا سکتا ہے نہ کہ نہیں ؟؟؟؟؟
محترمہ بہن!
آپ میری بات کو غلط انداز میں لے رہی ہیں. میرے کہنے کا مقصود صرف اتنا ہے کہ یہ جو محدثین گزرے ہیں انھوں نے دین کی خدمت کے لئے اپنی جی جان لگا دی. یہ ہم سے کہیں زیادہ علم رکھتے ہیں. اور بقول ہمارے ایک استاذ کے ان سے استفادہ کے بغیر ہم کچھ نہیں. لہذا اگر ہم کسی حدیث کے متعلق کلام کریں تو کم از کم ان محدثین کا نام تو لکھیں جنھوں نے اس حدیث پر کلام کیا ہے!
اور جہاں تک بات ہے تخریج کی تو جب تک ایک انسان احادیث کی مکمل تخریج نہیں کر لیتا وہ کیسے کسی حدیث پر کلام کر سکتا ہے؟؟؟ میں حسن ظن رکھتے ہوئے یہ کہتا ہوں کہ جس نے یہ پوسٹ تیار کی ہے اس نے اس حدیث کی تخریج وغیرہ کی ہوگی اور اس کے شواہد پر بھی غور کیا ہوگا تو اسے اپنی اس پوسٹ میں شامل کرنا چاہیے تھا تاکہ ہم اس سے استفادہ کریں.
مجھے آج کل کی ان تحقیقات کو دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے. جسے دیکھو محقق و محدث بننے کی کوشش کرتا ہے. گرچہ وہ علم حدیث میں کتنا ہی کورا کیوں نہ ہو.
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
اور ایک بات کیا شیخ ناصر البانی رح کی سلسلہ ضعیفہ میں پوسٹ شدہ حدیث پر اعتماد کیا جا سکتا ہے نہ کہ نہیں ؟؟؟
بالکل کیا جا سکتا ہے. اور میں کرتا بھی ہوں. بلکہ اگر مجھے کسی حدیث پر علامہ البانی رحمہ اللہ یا کسی دوسرے محدث کا حکم مل جاتا ہے تو میں اسی کو لوگوں کے سامنے پیش کرتا ہوں. ہاں اختلاف کی صورت میں اختلاف بھی ادب کے ساتھ کرتا ہوں. ایسا نہیں ہے کہ اختلاف کی صورت میں ان کو بھول جاتا ہوں. ہمارے استاذ نے ہمیں یہی سکھایا ہے.
 

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
جزاک اللہ خیرا فی الدارین عمر بھائی اس کا مطلب ہے کہ ان کے سلسلہ ضعیفہ سے بلا جھجک پوسٹ کیا جا سکتا ہے ۔
 

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
عمر بھائی میں تو خود اصلاح چاہ رہی ہوں محدث فورم جوائن کرنے کا مقصد ہی یہی ہے تا کہ لوگوں میں پھیلی ہوئی غلط چیزوں کی اصلاح کی جائے ۔جزاک اللہ خیرا فی الدارین
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
جزاک اللہ خیرا فی الدارین عمر بھائی اس کا مطلب ہے کہ ان کے سلسلہ ضعیفہ سے بلا جھجک پوسٹ کیا جا سکتا ہے ۔
وایاک
جی بالکل
عمر بھائی میں تو خود اصلاح چاہ رہی ہوں محدث فورم جوائن کرنے کا مقصد ہی یہی ہے تا کہ لوگوں میں پھیلی ہوئی غلط چیزوں کی اصلاح کی جائے ۔جزاک اللہ خیرا فی الدارین
جی میں بھی اسی مقصد کے تحت اس فورم پر حاضر ہوا ہو.
 
Top