• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آنسو

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آنسو

مصنف
حافظ عبدالشکور شیخوپوری

ناشر
مقبول بک سٹال

تبصرہ

اللہ کی رسول ﷺ کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ اللہ کا نبی اور رسول ہونے کے ساتھ ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک کامل انسان بھی تھے۔ آپ کی صفت رسالت ونبوت اور کمال انسانیت کے اس وصف کا لازمی تقاضا ہے کہ جو شخص بھی انسانیت میں کمال درجے کو پانا چاہتا ہے، وہ آپ کی سیرت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے۔ اہل علم نے ہر دور میں اللہ کے رسول ﷺ کی زندگی کو موضوع بحث بناتے ہوئے بلاشبہ ہزاروں کتابیں لکھی ہیں کہ جن میں اللہ کے رسول ﷺ کی زندگی کے ہر شعبے سے متعلق معلومات جمع کر دی ہیں۔ یہ کتابیں محدثانہ، مورخانہ، فلسفیانہ، ادبی، اخلاقی، انقلاپی، سیاسی حتی کہ ہر اسلوب تحریر اور شعبہ زندگی کو سامنے رکھتے ہوئے تالیف کی گئی ہیں۔
سیرت پر جو کتابیں مرتب کی گئی ہیں، وہ مختلف امتیازات کی حامل ہیں۔ اس کتاب کا امتیاز یہ ہے کہ اس کتاب کے مولف نے موضوعاتی اسلوب پر سیرت مرتب کرنے کی کوشش کی ہے۔ موضوعاتی اسلوب سے مراد یہ ہے کہ سیرت کے کسی ایک موضوع سے متعلق اس کے جملہ واقعات کو جمع کر دینا۔ سیرت میں شروع شروع میں جو کام ہوا، وہ اسی منہج کے مطابق تھا۔ سب سے پہلے سیرت میں مغازی پر کتابیں لکھی گئیں۔ بعد ازاں اللہ کے رسول ﷺ کے اخلاقی اوصاف پر متسقل کتب تصانیف کی گئیں۔ غرض کہ آپ کی زندگی کے ہر شعبے اور آپﷺ کی شخصیت کے ہر وصف پر مستقل تصانیف موجود ہیں۔
زیر تبصرہ کتاب میں مصنف نے سیرت سے ایسے جملہ مستند واقعات جمع کر دیے ہیں کہ جہاں آپﷺ کے مبارک آنسو جاری ہوئے۔ یہ کتاب اللہ کے رسول ﷺ کی نرم دلی، خشیت، تقوی، تضرع، احساس تعلق، الفت و رحمت، مودت و محبت اور رحمۃ للعالمین جیسے اوصاف حسنہ پر ایک مستقل تصنیف کا درجہ رکھی ہے اور ایک امتی کے دل میں آپﷺ کی ذات سے تعلق کے احساس کو مضبوط بنیادیں فراہم کرتی ہے۔ اللہ تعالی مولانا کی اس علمی کاوش کو قبول فرمائے۔ آمین۔(ز۔ت)
اس کتاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آنسو کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست
مقدمہ
رسول اکرم ﷺ کی ولادت اور آپ ﷺ کے والدین کی وفات
عبدالمطلب کا جنازہ
ابوطالب کے بےدین فوت ہونے پر آپ کی آنکھوں میں آنسو
حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے مصائب سن کر آپ کی آنکھیں نم ہوگئیں
سید الشہداء حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ
حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ
آپ نے اللہ کے رسول ﷺ کو مغموم کرکے کیالیا ہے؟
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور خشیت الہیٰ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا امت کے لیے رونا
قبر کا منظر دیکھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم بےاختیار روپڑے
کفار مکہ اور رحمۃ اللعالمین
سرزمین بدر پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آنسو
رسول اللہ صلی ا للہ علیہ وسلم عریش میں
بیئر معونہ کا دردناک واقعہ
 
Top