• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی کیفیت

عمران ہانی

مبتدی
شمولیت
اپریل 12، 2011
پیغامات
6
ری ایکشن اسکور
25
پوائنٹ
17
السلام علیکم ورحمة اللہ
مجھے یہ معلوم کرنا ہیکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عام نماز جو چار رکعت پر مشتمل ہو جیسے عشاء کی نماز کتنی دیر پر مشتمل ہوتی تھی کیونکہ ہمارے یہاں ایک مسئلہ یہ درپیش آیا ہیکہ کچھ لوگوں نے یہ ہماری مسجد کے امام صاحب سے شدید اختلاف کیا کہ اللہ کے نبی نے لمبی نماز پڑھانے سے منع کیا اور آپ لمبی نماز پڑھاتے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہیکہ کسی بھی صورت میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ۴ رکعات کی نماز امام صاحب نے پندرہ منٹ سے کبھی اوپر پڑھائی ہو۔ پندرہ منٹ کے اندر اندر نماز تمام ہوجاتی ہے لیکن اس پر بھی اعتراض ہے؟ براہ کرم اس حدیث کی وضاحت فرمادیں جس میں لمبی نماز پڑھانے سے منع کیا گیا ہو اس حدیث میں جو مذکور ہے کہ ایک صحابی نے لمبی نماز پڑھائی تو وہ کتنی لمبی نماز تھی؟ دوسرا یہ کہ قرات کا دورانیہ رکوع، اور سجود کی تسبیحات کی تعداد سنت سے قریب ترین کیا ہے؟
 
Top