• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رسول ُاللہﷺ کی حیات ِطیبہ … ماہ و سال کے آئینے میں

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
رسول ُاللہﷺ کی حیات ِطیبہ … ماہ و سال کے آئینے میں

عبد الرحمن عزیز الٰہ آبادی​
محمدرسول اللہﷺ کی حیاتِ طیبہ پر متعدد اور بسیط کتب منصہ شہود پر آئیں جن میں آپ ﷺ کی حیاتِ مبارکہ کے قیمتی لمحات کو ذکرکیا گیا ۔ لیکن اختصاراً کوئی رسالہ راقم السطور کی نظر سے نہیں گزرا جس میں صادق ومصدو ق حضرت محمد ﷺکے لیل و نہار کوتاریخ وار ثبت کیا گیا ہو۔
ذیل میں انتہائی تتبع اور تحقیق و جستجو کے ساتھ چند سطور پیش خدمت ہیں۔ بعض مقامات پر وفود و سرایا میں تقدیم و تاخیر اور تاریخی اختلاف ہے لیکن جو تاریخ مجھے درستگی کے قریب معلوم ہوئی صرف اسی کاہی اِندراج کیا گیا ہے۔ مزیدتحقیق اور اطمینان کے لئے اصل کتب ِمراجع کی طرف رجوع کریں۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
شجرہ نسب حضرت محمد ﷺ

نمبر آباء کرام .......... امہاتِ عظام .......... امہاتِ عظام کی ددھیال
1۔عبد اللہ .......... آمنہ .......... وہب بن عبدمناف بن زہرہ
2۔ عبدالمطّلب .......... فاطمہ .......... عمربن عائد بن عمران بن مخزوم
3۔ ہاشم .......... سلمیٰ .......... عمرو بن زید بن لبید
4۔عبد ِمناف .......... عاتکہ .......... مہر ہ بن ہلالی بن فابح
5۔قصی .......... حبی .......... خلیل بن جشبیہ بن سلول
6۔کلاب .......... فاطمہ .......... سعد بن سیل بن عوف
7۔مرہ .......... ہند .......... سریر بن ثعلبہ بن حارث
8۔کعب .......... محشیہ .......... شیبان بن محارب بن فہر
9۔لو َی ّ .......... مادیہ .......... کعب بن الیقین بن حسیر
10۔ غالب .......... عاتکہ .......... یخلد بن النضر
11۔ فہر(لقب : قریش) .......... لیلیٰ .......... حارث بن تمیم بن سعد
12۔ مالک .......... جندلہ .......... عامر بن حارث بن مضاض
13۔ نضر .......... عکرشہ .......... عدنان بن عمروبن قیس
14۔ کنانہ .......... برہ .......... مر بن اوبن طانجہ
15۔ خزیمہ .......... حوانہ، ہند .......... سعد بن قیس بن عیلان
16۔ مدرکہ .......... سلمیٰ .......... اسلم بن الحاف بن قضاء
17۔ الیاس .......... لیلیٰ (خندف) .......... حلوان بن عمران بن الحاف بن قضاء
18۔مضر .......... رباب .......... حیدہ بن معد
19۔ نزار .......... سودہ .......... عک بن الریث بن عدنان
20۔ معد .......... معانہ .......... جوشم بن جلہمہ بن عمر بن برہ
21۔ عدنان .......... مہدو .......... لہم بن جلحب بن جدلیس
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
بچپن

1۔ولادت باسعادت بروز سوموار بعد صبح صادق قبل طلوعِ آفتاب (واقعہ فیل کے پچاس دن بعد) .......... یوم پیدائش ۹ربیع الاول۱ ولادت .......... ۲۰؍اپریل ۵۷۱ء
2۔رضاعت والد ماجدہ سیدہ آمنہ (چار دن) .......... ۴دن .......... ۱۳ربیع الاول۱ولادت .......... ۲۳؍اپریل ۵۷۱ء
3۔رضاعت ابو لہب کی آزاد کردہ کنیز ثوبیہ (چاردن) .......... ۸دن .......... ۱۷ربیع الاول۱ ولادت .......... ۲۷؍اپریل ۵۷۱ء
4۔پھر رضاعت کی ذمہ داری حلیمہ سعدیہ کے سپرد ہوئی .......... ۸ دن کے بعد .......... ۱۸ ربیع الاول ۱ ولادت .......... ۲۸؍اپریل ۵۷۱ء
5۔آپﷺ مکہ معظمہ میں والدہ ماجدہ کے پاس .......... ۲ سال کے بعد آغاز ۳ ولادت .......... ۵۷۳ء
6۔آپﷺ پھر بنو سعد میں .......... ۲ سال کے بعد .......... آغاز۳ ولادت .......... ۵۷۳ء
7۔واقعہ شق صدر .......... ۴ سال یا ۵ سال .......... ۴ یا ۵ ولادت .......... ۵۷۵ء یا ۵۷۶ء
8۔بنو سعد سے واپسی .......... ۶ سال .......... ۶ ولادت .......... ۵۷۷ء
9سیدہ آمنہ کا انتقال بمقام ابوائ .......... آغازساتویں سال .......... ۷ ولادت .......... ۵۷۷ء
10۔وفات سردارعبدالمطلب بمقام مکہ مکرمہ بعمر۸۲ سال .......... ۸ سال ۲ ماہ .......... آغاز۹ ولادت .......... ۵۷۹ء
11۔شام کاتجارتی سفر مع ابوطالب،بحیرہ راہب سے ملاقات .......... ۱۲سال ۲ماہ .......... آغاز۱۳ ولادت .......... ۵۸۳ء
12۔جنگ ِفجار میں شرکت .......... ۱۵سال ۷ ماہ .......... آخر ۱۶ ولادت .......... ۵۸۶ء
13۔حلف الفضول میں شرکت .......... ۱۵ سال ۸ ماہ .......... آخر۱۶ ولادت .......... ۵۸۶ء
14۔شام کا دوسرا تجارتی سفر مع میسرہ غلام حضرت خدیجہؓ .......... ۲۵سال تقریباً .......... ۲۵ ولادت .......... جولائی۵۹۵ء
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
بعد از نکاح

15۔حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓسے نکاح .......... ۲۵ سال ۲ ماہ .......... آغاز۲۶ ولادت .......... ستمبر۵۹۵ء
16۔قاسم بن محمدﷺ کی پیدائش .......... ۲۸ سال تقریباً .......... ۲۸ ولادت .......... جون ۵۹۸ء
17۔سیدہ زینب بنت محمدﷺ کی پیدائش .......... ۳۰ سال تقریباً .......... ۳۰ ولادت .......... جون ۶۰۰ء
18۔سیدہ رقیہ بنت محمدﷺ کی پیدائش .......... ۳۳سال تقریباً .......... ۳۳ ولادت .......... جون ۶۰۳ء
19۔سیدہ اُمّ کلثوم بنت محمدﷺ کی پیدائش .......... ۳۴ سال تقریباً .......... ۳۴ ولادت .......... جون ۶۰۴ء
20۔تعمیرکعبہ اور آپﷺ کی تحکیم .......... ۳۵ سال تقریباً .......... ۳۵ ولادت .......... ۶۰۴ء آخر
21۔سیدہ فاطمہ بنت محمدﷺ کی پیدائش .......... ۳۵ سال .......... ۳۵ ولادت .......... آغاز ۶۰۵ء
22۔رئویا صادقہ یعنی بشارتِ نبوت بزبانِ جبریل امین ؑ .......... ۴۰ سال .......... ۴۰ دلاوت .......... ۹ فروری ۶۱۰ء
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
بعد از نبوت

23۔نزول قرآن مجید، نبوت کا پہلا دن .......... ۴۰سال ۶ ماہ .......... ۲۱رمضان ۱ نبوت .......... ۱۴؍ اگست ۶۱۰ء
24۔حضرت خدیجہ ، ابوبکر، زید بن حارثہؓ، حضرت علی ؓ ایمان لائے .......... ایضاً .......... ایضاً .......... ایضاً
25۔نماز فجر اور نماز ِعصر کی فرضیت .......... ایضاً .......... ایضاً .......... ایضاً
26۔خفیہ تبلیغ کا آغاز .......... ۴۰سال۶ ماہ۱۰ دن .......... شوال۱ نبوت .......... اگست ۶۱۰ء
27۔حضرت بلالؓ،حضرت عمرو ؓبن عبسہ، حضرت خالدؓ بن سعد بن ابی وقاص، حضرت عثمانؓ بن عفان، زبیرؓ،عبدالرحمنؓ بن عوف، عبداللہ ؓ بن مسعود،حضرت طلحہ ؓ اور حضرت عمارؓ اسلام لائے۔ .......... ایضاً .......... ایضاً .......... ایضاً
28۔حضرت رقیہؓ بنت محمدﷺ کا نکاح حضرت عثمانؓ کے ساتھ .......... ۴۲ سال تقریباً .......... ۲ نبوت .......... ۶۱۱ء
29۔اعلانیہ تبلیغ کا آغاز، مخالفت کا دور شروع .......... ۴۳سال ۶ ماہ .......... ۴ نبوت .......... ۶۱۴ء
30۔عبداللہ بن محمدﷺ کا انتقال .......... ۴۴سال تقریباً .......... ۴ نبوت .......... ۶۱۵ء
31۔وفد کی روانگی ابوطالب کے پاس .......... ایضاً .......... ایضاً .......... ایضاً
32۔ہجرتِ صحابہ ؓ حبشہ کی طرف .......... ۴۵ سال ۴ ماہ .......... رجب۵ نبوت .......... اپریل۶۱۵ء
33۔حضرت حمزہ ؓ بن عبدالمطلب کا ایمان لانا .......... ۴۶ سال تقریباً .......... ۶نبوت .......... ۶۱۶ء
34۔حضرت عمرفاروق ؓ بن خطاب کا ایمان لانا .......... ایضاً .......... ایضاً .......... ایضاً
35۔آپؐ کی محصوری کی ابتداء (تقریباً۳ سال محصوررہے) .......... ۴۶ سال ۹ ماہ .......... یکم محرم۷ نبوت .......... ۳۰ ستمبر۶۱۷ء
36۔وفات سردار ابوطالب .......... ۴۹ سال ۶ ماہ .......... رمضان۱۰ نبوت .......... فروری ۶۱۹ء
37۔ام المؤمنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ کا انتقال .......... ۴۹ سال ۶ ماہ چند دن .......... رمضان ۱۰ نبوت .......... فروری ۶۱۹ء
38۔حضرت سودہؓ بنت زمعہ بن قیس سے نکاح .......... ۴۹ سال ۶ ماہ ۲۲ دن .......... شوال ۱۰ نبوت .......... فروری ۶۱۹ء
39۔طائف کا سفر .......... ۴۹سال ۷ ماہ ۱۹دن .......... ۲۷ شوال ۱۰نبوت .......... مارچ ۶۱۹ء
40۔جنوں کا قرآن سن کر مسلمان ہونا .......... ۴۹سال ۷ ماہ ۱۹دن .......... ۲۷ شوال ۱۰نبوت .......... مارچ ۶۱۹ء
41۔قبائل میں تبلیغ اسلام .......... ۴۹ سال ۹ ماہ .......... ۱۰ نبوت .......... مئی ۶۱۹ء
42۔حضرت سوید بن صامت ؓ کا ایمان لانا .......... ۵۰ سال تقریباً .......... ۱۰ نبوت .......... اگست ۶۱۹ء
43۔حضرت اباس بن معاذؓ کا ایمان لانا .......... ایضاً .......... ایضاً .......... ایضاً
44۔مدینہ منورہ میں اسلام کا آغاز .......... ایضاً .......... ایضاً .......... ایضاً
45۔حضرت ابوذرغفاریؓ ایمان لائے .......... ۵۰سال تقریباً .......... ۱۰ نبوت .......... ۶۱۹ء
46۔حضرت طفیل بن عمرو دوسیؓ ایمان لائے .......... ایضاً .......... ایضاً .......... ایضاً
47۔حضرت ضماد ازدیؓ ایمان لائے .......... ایضاً .......... ایضاً .......... ایضاً
48۔معراج .......... ۵۰ سال۴ ماہ۱۹دن .......... ۲۷،۲۶رجب۱۰نبوت .......... ۲۰،۱۹ مارچ۶۲۰ء
49۔فرضیت ِنمازِ خمسہ .......... ۵۰سال۴ ماہ ۲۰ دن .......... ۲۷ رجب۱۰ نبوت .......... ۲۰ مارچ ۶۲۰ء
50۔حضرت عائشہ صدیقہؓ سے نکاح .......... ۵۰ سال ۷ ماہ .......... شوال ۱۱ نبوت .......... جون ۶۲۰ء
51۔مدینہ کے وفد کا قبول اسلام .......... ۵۰ سال ۹ماہ .......... ذوالحجہ۱۱ نبوت .......... جولائی ۶۲۰ء
52۔بیعت عقبہ اولیٰ .......... ۵۱ سال ۹ ماہ .......... ذوالحجہ ۱۲ نبوت .......... جولائی۶۲۱ء
53۔بیعت عقبہ ثانیہ .......... ۵۲ سال ۹ ماہ .......... ذوالحجہ۱۳ نبوت .......... جون ۶۲۲ء
54۔آپﷺ کے قتل کی سازش .......... ۵۲ سال۱۱ ماہ تقریباً .......... ۲۶ صفر۱۴ نبوت .......... ۱۱ ستمبر ۶۲۲ء
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
ہجرتِ نبویﷺ

55۔ہجرت رسول اللہﷺ ہمراہ ابوبکر صدیقؓ .......... ۵۲ سال ۱۱ ماہ .......... ۲۷ صفر۱۴ نبوت .......... ۱۲ ستمبر ۶۲۲ء
65۔غار ثور سے مدینہ منورہ کی جانب سفر کا آغاز .......... ۵۲ سال ۱۱ ماہ چند دن .......... یکم ربیع الاول۱۴ نبوت .......... ۱۶ ستمبر ۶۲۲ء
57۔قباء میں جلوہ فروز ہونا .......... ۵۳ سال .......... ۸ ربیع الاول ۱۴ نبوت .......... ۲۳ ستمبر ۶۲۲ء
58۔مسجد قباء کی تاسیس .......... ۵۳ سال ۳ دن .......... ۱۱ ربیع الاول ۱۴ نبوت .......... ۲۶ ستمبر ۶۲۲ء
59۔مدینہ منورہ میں ورود مسعود .......... ۵۳سال ۴ دن .......... ۱۲ربیع الاول۱ ہجرت .......... ۲۷ ستمبر۶۲۲ء
60۔مسجدنبوی کی تاسیس (پہلی نماز جمعہ اور پہلا جمعہ) .......... ۵۳سال ایک ماہ .......... ربیع الثانی۱ ھ .......... ۱۰؍اکتوبر ۶۲۲ء
61۔اذان کی ابتداء .......... ایضاً .......... ایضاً .......... ایضاً
62۔فرض نمازوں کی رکعتوں میں اضافہ .......... ۵۳ سال ۲ ماہ .......... جمادی الاولیٰ۱ھ .......... نومبر۶۲۲ء
63۔حضرت عبداللہ بن سلامؓ کا ایمان لانا .......... ایضاً .......... ایضاً .......... ایضاً
64۔مہاجرین و انصار میں مواخات .......... ایضاً .......... ایضاً .......... ایضاً
65۔یہودِ مدینہ سے معاہدہ .......... ۵۳ سال ۴ ماہ .......... جمادی الاخرۃ آخر۱ھ .......... جنوری ۶۲۳ء
66۔جنگ کی اجازت .......... ۵۳ سال ۵ ماہ .......... شعبان ۱ھ .......... فروری ۶۲۳ء
67۔ سریہ سیف البحر زیرقیادت حضرت حمزہ ؓ .......... ۵۳ سال ۶ ماہ .......... رمضان ۱ھ .......... مارچ ۶۲۳ء
68۔سریہ رابغ زیرقیادت حضرت عبیدہ بن الحارث ؓ .......... ۵۳ سال ۷ ماہ .......... شوال ۱ھ .......... اپریل ۶۲۳ء
69۔حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی رخصتی .......... ایضاً .......... ایضاً .......... ایضاً
70۔سریہ خرار زیرقیادت حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ .......... ۵۳ سال ۸ ماہ .......... ذوالقعدہ۱ھ .......... مئی ۶۲۳ء
71۔حضرت فاطمہؓ کا نکاح حضرت علی ؓ کے ساتھ .......... ۵۳ سال ۱۰ ماہ .......... محرم الحرام ۲ ھ .......... جولائی ۶۲۳ء
72۔غزوہ ودان زیرقیادت نبی کریمﷺ .......... ۵۳ سال۱۱ ماہ ۲۲ دن .......... ۳۰ صفر ۲ ھ .......... ستمبر ۶۲۳ء
73۔غزوہ بواط زیر قیادت نبی کریمﷺ .......... ۵۴ سال ۲۲ دن .......... ربیع الاول ۲ھ .......... ستمبر ۶۲۳ء
74۔غزوہ سفوان، بدراولیٰ زیرقیادت نبی کریمﷺ .......... ایضاً .......... ایضاً .......... ایضاً
75۔غزوہ ذوالعشیرہ زیرقیادت نبی کریمﷺ .......... ۵۴ سال۳ ماہ .......... جمادی الآخر۲ ھ .......... دسمبر۶۲۳ء
76۔سریہ نخلہ زیر قیادت حضرت عبداللہ بن جحش ..........۵۴ سال ۴ ماہ .......... رجب ۲ ھ .......... جنوری ۶۲۴ء
77۔تحویل قبلہ (مکہ کی طرف) .......... ۵۴ سال ۵ ماہ .......... ۱۵ شعبان۲ ھ .......... ۱۹ فروری ۶۲۴ء
78۔فرضیت صوم .......... ۵۴ سال۵ ماہ۱۵؍۱۲دن .......... شعبان آخر ۲ ھ .......... مارچ ۶۲۴ء
79۔غزوہ بدرالکبریٰ زیرقیادت نبی کریم ﷺؐ .......... ۵۴سال۶ماہ ۹؍۴دن .......... ۱۲؍۱۷،رمضان۲ھ .......... مارچ ۶۲۴ء
80۔وفات حضرت رقیہ ؓ ؓ بنت نبی کریمﷺزوجہ عثمان ؓ .......... ۵۴ سال ۶ ماہ ۱۱ دن .......... ۱۹ رمضان ۲ھ .......... مارچ ۶۲۴ء
81۔سریہ حضرت عمیربن العدی خطمی زیرقیادت عمیر خطمی ؓ .......... ۵۴ سال ۶ ماہ ۱۷ دن .......... ۲۵ رمضان۲ھ .......... مارچ ۶۲۴ء
82۔صدقہ الفطر کی فرضیت اور نماز عید کا حکم .......... ۵۴ سال۶ ماہ ۲۰ دن .......... ۲۸ رمضان ۲ھ .......... مارچ ۶۲۴ء
83۔زکوٰۃ کی فرضیت .......... ۵۴سال ۷ ماہ .......... شوال ۲ ہجری .......... ۱۰؍اپریل ۶۲۴ء
84۔حضرت فاطمہ بنت محمدﷺ کی رخصتی .......... ۵۴ سال ۷ ماہ .......... شوال ۲ ہجری .......... اپریل ۶۲۴ء
85۔غزوہ بنی سلیم بمقام کدر، زیرقیادت نبی کریم ﷺ .......... ۵۴ سال ۷ ماہ اور چنددن .......... شوال ۲ ہجری .......... اپریل ۶۲۴ء
86۔غزوہ بنی قینقاع زیرقیادت نبی کریم ﷺ .......... ۵۴ سال ۷ ماہ۷ دن .......... ۱۵ شوال ۲ ہجری .......... اپریل۶۲۴ء
87۔غزوہ سویق زیرقیادت نبی کریم ﷺ .......... ۵۴ سال۸ ماہ ۲۷ دن .......... ۵ ذوالحجہ ۲ ہجری .......... ۲۹ مئی ۶۲۴ء
88۔مسلمانوں کی پہلی بقرہ عید (عید الاضحی) .......... ۵۴ سال ۹ ماہ ۲ دن .......... ۱۰ ذوالحجہ ۲ ہجری .......... ۳ جون ۶۲۴ء
89۔غزوہ غطفان زیرقیادت نبی کریم ﷺ .......... ۵۴ سال ۱۰ ماہ۷ دن .......... ۱۵ محرم ۳ ہجری .......... جولائی ۶۲۴ء
90۔سریہ محمدؓ بن سلمہ، کعب بن اشرف یہودی کا قتل .......... ۵۵ سال۴ دن .......... ۱۴ ربیع الاول ۳ ہجری .......... ۴ ستمبر ۶۲۴ء
91۔غزوہ نجران زیرقیادت نبی کریم ﷺ .......... ۵۵ سال ایک ماہ .......... ربیع الثانی ۳ ہجری .......... اکتوبر ۶۲۴ء
92۔سریہ قردہ زیرقیادت حضرت زید بن حارثہ ؓ .......... ۵۵ سال ۴ ماہ تقریباً .......... جمادی الآخر۳ ہجری .......... دسمبر ۶۲۴ء
93۔حضرت حفصہ ؓ بنت فاروق ؓ سے نکاح نبوی .......... ۵۵ سال ۵ ماہ .......... شعبان ۳ ہجری .......... فروری ۶۲۵ء
94۔غزوہ احد زیرقیادت نبی کریم ﷺ .......... ۵۵ سال۶ ماہ ۲۸ دن .......... ۶ شوال ۳ ہجری .......... ۲۲ مارچ ۶۲۵ء
95۔غزوہ حمرالاسد زیر قیادت نبی کریم ﷺ .......... ۵۵ سال ۷ ماہ .......... ۸ شوال ۳ ہجری .......... ۲۴ مارچ ۶۲۵ء
96۔حضرت زینب خزیمہ ؓسے نکاح نبوی .......... ۵۵ سال۹؍۱۰ماہ کے مابین .......... ذیقعدہ، ذوالحجہ کے مابین؍۳ھ .......... اپریل،مئی ۶۲۵ء
97۔سریہ قطن زیرقیادت حضرت ابوسلمہؓ مخزومی .......... ۵۵سال۹ ماہ۲۲دن .......... یکم محرم۴ ہجری .......... ۱۳جون ۶۲۵ء
98۔سریہ عبداللہ بن انیس زیرقیادت عبداللہ بن انیسؓ .......... ۵۵ سال ۹ ماہ ۲۶ دن .......... ۵ محرم ۴ ہجری .......... ۱۷جون ۶۲۵ء
99۔سریہ رجیع زیرقیادت حضرت عاصم بن ثابت ؓ .......... ۵۵ سال ۱۱ ماہ ۲۲ دن .......... صفر۴ ہجری .......... جولائی اگست۶۲۵
100۔سریہ بئرمعونہ،زیرقیادت حضرت منذر بن عمروؓ .......... ایضا ً .......... ایضاً .......... ایضاً
101۔سریہ عمروبن امیہ زیرقیادت عمرو بن امیہ ضمری ؓ .......... ۵۶ سال تقریباً .......... صفر ۴ ہجری .......... اگست ۶۲۵ء
102۔غزوہ بنونضیرزیرقیادت نبی کریمﷺ .......... ۵۶ سال ایک ماہ .......... ربیع الاول ۴ ہجری .......... اگست ۶۲۵ء
103۔حرمت ِشراب کا قطعی حکم .......... ایضاً .......... ایضاً .......... ایضاً
104۔غزوہ ذات الرقاع،غزوہ نجد زیرقیادت نبی علیہ السلام .......... ۵۶ سال ۳ ماہ .......... جمادی الاولیٰ ۴ ہجری .......... نومبر ۶۲۵ء
105۔حضرت ام سلمہؓ بنت ابوامیہ بن مغیرہ سے نکاح نبوی .......... ۵۶ سال ۸ ماہ .......... شوال ۴ ہجری .......... مارچ ۶۲۶ء
106۔غزوہ بدرالاخری زیرقیادت نبی کریمﷺ .......... ۵۶ سال ۹ ماہ .......... ذی قعدہ ۴ ہجری .......... اپریل ۶۲۶ء
107۔غزوہ دومۃ الجندل زیرقیادت نبی کریمﷺ .......... ۵۷ سال ۱۷ دن .......... ۲۵ ربیع الاول ۵ہجری .......... ۱۴۔ اگست ۶۲۶ء
108۔غزوہ بنی مصطلق (مریسیع)زیرقیادت نبی کریمﷺ .......... ۵۷ سال ۴ ماہ ۲۵ دن .......... ۳ شعبان ۵ ہجری .......... ۲۸ دسمبر ۶۲۶ء
109۔واقعہ افک اور تیمم کا حکم .......... ایضا ً .......... ایضاً .......... ایضاً
110۔حضرت جویریہؓ بنت حارث سے نکاح نبویﷺ .......... ۵۷ سال۶ ماہ تقریباً .......... شعبان آخر۵ ہجری .......... جنوری ۶۲۷ء
111۔حضرت زینب ؓ بنت جحش سے نکاح نبویﷺ .......... ۵۷ سال ۸ ماہ .......... شوال ۵ ہجری .......... مارچ ۶۲۷ء
112۔پردہ کا حکم .......... ۵۷ سال۸ ماہ۲۳ دن .......... یکم ذی قعدہ۵ہجری .......... ۲۴ مارچ ۶۲۷ء
113۔غزوہ احزاب؍خندق زیرقیادت نبی کریمﷺ .......... ۵۷ سال ۹ ماہ اور چنددن .......... ذی قعدہ۵ہجری .......... اپریل ۶۲۷ء
114۔سریہ عبداللہ بن عتیک زیرقیادت عبداللہ بن عتیکؓ .......... ایضاً .......... ایضاً .......... ایضاً
115۔غزوہ بنو قریظہ زیرقیادت نبی کریمﷺ .......... ۵۷ سال ۱۰ ماہ .......... ذوالحجہ ۵ ہجری .......... مئی ۶۲۷ء
116۔سریہ محمدبن مسلمہ زیرقیادت حضرت محمد بن مسلمہؓ .......... ۵۷ سال ۱۰ماہ چند دن .......... محرم ۶ ہجری .......... جون ۶۲۷ء
117۔غزوہ بنی لحیان زیرقیادت نبی کریمﷺ .......... ۵۷سال ۱۱ ماہ ۲۳ دن .......... یکم ربیع الاول ۶ ہجری .......... ۲۱جولائی ۶۲۷ء
118۔غزوہ غابہ ؍ذی قردہ مع سلمہ بن اکوعؓ زیرقیادت نبی ﷺ .......... ۵۸ سال ایک ماہ ۲۲ دن .......... ربیع الآخر ۶ ہجری .......... ستمبر ۶۲۷ء
119۔سریہ عکاشہ بن محصن زیرقیادت حضرت عکاشہ اسدی ؓ .......... ۵۸ سال ۲ ماہ .......... ربیع الآخر ۶ ہجری .......... ستمبر ۶۲۷ء
120۔سریہ ذوالقصہ نمبر۱ و۲ زیرقیادت حضرت محمد بن مسلمہؓ .......... ۵۸ سال ۲ ماہ چند دن .......... ایضاً .......... ایضاً
121۔سریہ جموم زیرقیادت حضرت زید بن حارثہ ؓ .......... ۵۸ سال ۲ ماہ ۱۵ دن .......... ایضاً .......... ایضاً
122۔سریہ عیص زیرقیادت حضرت زید بن حارثہ ؓ .......... ۵۸ سال ۲ ماہ ۲۲ دن .......... جمادی الاولیٰ۶ ہجری .......... اکتوبر ۶۲۷ء
123۔سریہ طوف،زیرقیادت حضرت زید بن حارثہؓ .......... ۵۸ سال ۳ ماہ .......... جمادی الآخر ۶ ہجری .......... نومبر ۶۲۷ء
124۔سریہ وادی القریٰ زیرقیادت زید بن حارثہ ؓ .......... ۵۸ سال ۴ ماہ .......... رجب ۶ ہجری .......... دسمبر ۶۲۷ء
125۔سریہ سیف البحرزیرقیادت عبید اللہ بن الجراح ؓ .......... ۵۸ سال ۴ ماہ چند دن .......... شعبان ۶ ہجری .......... جنوری ۶۲۸ء
126۔سریہ فدک زیرقیادت حضرت علی بن ابی طالبؓ .......... ۵۸ سال ۵ ماہ .......... شعبان آخر۶ ہجری .......... جنوری ۶۲۸ء
127۔سریہ دومۃ الجندل زیرقیادت عبدالرحمن بن عوفؓ .......... ۵۸ سال ۵ماہ چند دن .......... رمضان ۶ ہجری .......... فروری ۶۲۸ء
128۔سریہ ام قرفہ زیرقیادت حضرت ابوبکر صدیقؓ .......... ۵۸ سال ۶ ماہ .......... رمضان ۶ ہجری .......... فروری ۶۲۸
129۔سریہ عبداللہ بن رواحہ زیرقیادت عبداللہ بن رواحہؓ .......... ۵۸ سال ۷ ماہ .......... شوال ۶ ہجری .......... مارچ ۶۲۸ء
130۔سریہ عرنیین زیرقیادت حضرت کرزبن جابر فہریؓ .......... ۵۸ سال ۷ ماہ چند دن .......... شوال ۶ ہجری .......... مارچ ۶۲۸ء
131۔سریہ عمرو بن امیہ زیر قیادت حضرت عمرو بن امیہ ؓ .......... ۵۸ سال ۷ ماہ چند دن .......... یکم ذی قعدہ ۶ ہجری .......... ۱۳ مارچ ۶۲۸ء
132۔غزوئہ حدیبیہ زیر قیادت نبی کریمﷺ .......... ۵۸ سال ۷ ماہ ۲۳ دن .......... ذی قعدہ ۶ ہجری .......... ۱۳ مارچ ۶۲۸ء
133۔کفار سے اہل اسلام کے نکاح کی حرمت .......... ایضا ً .......... ایضاً .......... ایضاً
134۔حضرت اُمّ حبیبہ ؓ سے نکاح .......... ۵۸ سال ۹ ماہ .......... ذوالحجہ؍۶ ہجری .......... اپریل ۶۲۸ء
135۔سلاطین کو دعوتِ اسلام .......... ۵۸ سال .......... یکم محرم ؍۷ ہجری .......... ۱ ۱ مئی ۶۲۸ء
136۔غزوہ ذی قرد زیر قیادت نبی ﷺ بمع سلمہ بن الاکوع ؓ .......... ۵۸ سال ۱۰ماہ ۱۷دن .......... محرم آخر؍۷ہجری .......... مئی ۶۲۸ء
137۔غزوہ خیبر زیرقیادت نبی کریم علیہ السلام .......... ۵۸ سال ۱۰ ماہ ۲۰ دن .......... محرم آخر؍ ۷ہجری .......... جون ۶۲۸ء
138۔غزوہ وادی القریٰ زیر قیادت نبی کریم علیہ السلام .......... ۵۸ سال۱۰ ماہ ۲ ۲دن .......... محرم آخر؍ ۷ ہجری .......... جون۶۲۸ء
139۔سریہ ابان بن سعید زیرقیادت حضرت ابان بن سعیدؓ .......... ۵۸ سال ۱۱ ماہ تقریبا ً .......... صفر ؍ ۷ ہجری .......... جولائی ۶۲۸ء
140۔حبشہ سے صحابہ کرام ؓ کی واپسی .......... ۵۸ سال ۱۱ ماہ .......... صفر ؍ ۷ ہجری .......... جولائی ۶۲۸ء
141۔وفد اشعریین کا قبول اسلام .......... ۵۸ سال ۱۱ ماہ ۱۵ دن .......... ایضاً .......... ایضاً
142۔حضرت صفیہ بنت حی بن اخطبؓ سے نکاح .......... ۵۸ سال ۱۱ ماہ ۲۰ دن .......... ایضا ً .......... ایضاً
143۔سریہ کدیدزیرقیادت حضرت غالب بن عبداللہ لیثیؓ .......... ۸۵ سال ۱۱ ماہ ۲۲ دن .......... ایضاً .......... ایضاً
144۔سریہ فدک زیر قیادت حضرت غالب بن عبداللہ لیثی ؓ .......... ۵۸ سال ۱۱ ماہ ۲۵ دن .......... ایضاً .......... ایضاً
145۔سریہ حسمی زیرقیادت حضرت زید بن حارثہ ؓ .......... ۵۹ سال ۳ ماہ .......... جمادی الآخرۃ؍ ۷ ہجری .......... اکتوبر ۶۲۸ء
146۔سریہ تربہ زیرقیادت حضرت عمر بن خطابؓ .......... ایضاً .......... ایضاً .......... ایضاً
147۔سریہ بنوکلاب زیرقیادت حضرت ابوبکر صدیقؓ .......... ۵۹ سال ۵ ماہ تقریباً .......... شعبان؍۷ ہجری .......... نومبر ۶۲۸ء
148۔سریہ میقعہ زیرقیادت حضرت غالب بن عبداللہ لیثی ؓ .......... ۵۹ سال ۶ ماہ .......... رمضان ؍۷ ہجری .......... دسمبر ۶۲۸ء
149۔سریہ خربہ زیرقیادت حضرت اسامہ بن زیدؓ .......... ۵۹ سال ۶ ماہ چنددن .......... رمضان؍۷ ہجری .......... جنوری ۶۲۹ء
150۔سریہ بنی مرہ قریب فدک زیرقیادت بشیربن سعدؓ .......... ۵۹سال ۷ ماہ تقریباً .......... شوال ؍۷ ہجری .......... فروری ۶۲۹ء
151۔سریہ بشیربن سعد، زیرقیادت بشیربن سعدبن ثعلبہ انصاری ؓ .......... ۵۹ سال ۷ ماہ .......... ایضاً .......... ایضاً
152۔حضرت میمونہ ؓسے نکاح .......... ۵۹ سال ۸ ماہ .......... ذی قعدہ؍ ۷ ہجریاوائل .......... مارچ ۶۲۹ء
153۔عمرۃ القضائ .......... ۵۹سال ۹ ماہ .......... ذی قعدہ آخر؍۷ ہجری .......... مارچ ۶۲۹ء
154۔سریہ اخرم بن ابوالعوجا زیرقیادت ابن ابی العوجائؓ .......... ۵۹ سال ۹ ماہ ۲۲ دن .......... ذوالحجہ ؍ ۷ ہجری .......... اپریل ۶۲۹ء
155۔حضرت خالدؓ بن ولید کا قبول اسلام .......... ۵۹ سال ۱۱ ماہ .......... صفر؍ ۸ ہجری .......... جون ۶۲۹ء
156۔حضرت عمروبن العاصؓ کا قبولِ اسلام .......... ۵۹ سال ۱۱ ماہ .......... صفر؍ ۸ ہجری .......... جولائی ۶۲۹ء
157۔سریہ ذات اطلح زیرقیادت کعب بن عمیرؓ .......... ۵۹ سال ۱۱ ماہ ۲۰ دن .......... ربیع الاول؍ ۸ ہجری .......... جولائی ۶۱۹ء
158۔سریہ ذات عرق زیرقیادت شجاع بن وہب اسدیؓ .......... ایضاً .......... ایضاً .......... ایضاً
159۔سریہ موتہ زیرقیادت حضرت زید بن حارثہ ؓ .......... ۶۰ سال ۲ ماہ ۲۲ دن .......... جمادی الاولیٰ؍ ۸ ہجری .......... اگست ۶۲۹ء
160۔سریہ ذات السلاسل زیرقیادت عمروبن العاص قرشیؓ .......... ۶۰ سال۳ ماہ ۲۲ دن .......... جمادی الآخرۃ؍ ۸ ہجری .......... ستمبر ۶۲۹ء
161۔سریہ سیف البحر زیرقیادت عبیداللہ بن الجراحؓ .......... ۶۰ سال۴ ماہ .......... رجب ؍ ۸ ہجری .......... اکتوبر ۶۲۹ء
162۔سریہ محارب زیرقیادت ابوقتادہ انصاری ؓ .......... ۶۰ سال ۵ ماہ .......... شعبان ؍ ۸ ہجری .......... نومبر ۶۲۹ء
163۔سریہ ابوحدردزیرقیادت حضرت ابوحدردؓ .......... ۶۰ سال ۶ ماہ .......... رمضان ؍ ۸ ہجری .......... دسمبر ۶۲۹ء
164۔سریہ ابوقتادہ ربعی زیرقیادت حضرت ابوقتادہ ربعی ؓ .......... ایضا ً .......... ایضاً .......... ایضاً
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
فتح مکہ اور اس کے بعد

165۔غزوہ فتح مکہ زیرقیادت نبی کریم ﷺ .......... ۶۰ سال۶ ماہ چند دن .......... رمضان ؍ ۸ ہجری .......... دسمبر۶۲۹ء؍ جنوری ۶۳۰ء
166۔سریہ خالد برائے انہدام عزیٰ زیر قیادت خالد بن ولیدؓ .......... ۶۰ سال۶ ماہ ۲۵ دن .......... ۲۵ رمضان؍۸ھ .......... ۱۶ جنوری ۶۳۰ء
167۔سریہ عمروبن العاص برائے انہدام سواع زیرقیادت عمرو بن العاصؓ .......... ایضاً .......... ایضاً .......... ایضاً
168۔سری سعداشعلی برائے انہدام منات، زیرقیادت سعد بن زیدؓ .......... ایضاً .......... ایضاً .......... ایضاً
169۔سریہ خالد برائے بنوخزیمہ زیر قیادت خالد بن ولیدؓ .......... ۶۰ سال۶ ماہ ۲۸ دن .......... ابتداء شوال؍۸ ہجری .......... ۲۳ جنوری ۶۳۰ء
170۔غزوہ حنین (ہوازن) زیرقیادت نبی کریمﷺ .......... ۶۰ سال ۷ ماہ .......... شوال ؍۸ ہجری .......... فروری ۶۳۰ء
171۔سریہ ابوعامر اشعری زیرقیادت حضرت ابوعامراشعریؓ .......... ۶۰ سال ۷ ماہ .......... شوال ؍۸ ہجری .......... فروری ۶۳۰ء
172۔ہوازن کا قبول اسلام .......... ایضاً .......... ایضاً .......... ایضاً
173۔غزوہ طائف زیرقیادت نبی کریمﷺ .......... ۶۰ سال۷ماہ چند دن .......... ایضاً .......... ایضاً
174۔محاصرہ طائف ۲۰ دن کے بعد جعرانہ میں آمد .......... ۶۰ سال ۷ ماہ ۲۷ دن .......... ۵ ذی قعدہ؍ ۸ ہجری .......... ۲۴ فروری ۶۳۰ء
175۔وفد طائف کی آمد اور مشروط قبولِ اسلام .......... ۶۰ سال ۸ ماہ ۱۰ دن .......... ۱۸ ذی قعدہ ؍ ۸ ہجری .......... ۹ مارچ ۶۳۰ء
176۔و فدصداء کا قبول اسلام .......... ۶۰ سال ۹ ماہ .......... ذوالحجہ؍ ۸ ہجری .......... اپریل ۶۳۰ء
177۔زکوٰۃ کا انتظام، عاملین کا تقرر .......... ۶۰ سال ۱۰ ماہ .......... محرم ؍ ۹ ہجری .......... مئی ۶۳۰ء
178۔سریہ عیینہ بن حصن زیرقیادت حضرت عیینہ بن حصنؓ .......... ایضاً .......... ایضاً .......... ایضاً
179۔سریہ قطبہ بن عامر زیرقیادت حضرت قطبہ بن عامرؓ .......... ۶۰ سال ۱۱ ماہ ۲۲ دن .......... صفر؍۹ ہجری .......... جون ۶۳۰ء
180۔وفد عذرہ کا قبول اسلام .......... ایضاً .......... ایضاً .......... ایضاً
181۔وفد بلی کا قبول اسلام .......... ۶۱ سال تقریباً .......... ربیع الاول؍ ۹ ہجری .......... جولائی ۶۳۰ء
182۔سریہ ضحاک بن سفیان زیرقیادت ضحاکؓ بن سفیان کلابی .......... ایضاً .......... ایضاً .......... ایضاً
183۔سریہ علقمہ زیرقیادت حضرت علقمہؓ بن مجزر مدلجی .......... ایضاً .......... ایضاً .......... ایضاً
184۔سریہ عبداللہ بن حذافہ زیرقیادت عبداللہ بن حذافہؓ .......... ۶۱ سال چند دن .......... ایضاً .......... ایضاً
185۔سریہ بنوطے (طی) زیرقیادت حضرت علی ؓ .......... ۶۱ سال ایک ماہ .......... ربیع الثانی ؍۹ ہجری .......... اگست ۶۳۰ء
186۔حضرت عدی بن حاتمؓ کا قبول اسلام .......... ایضاً .......... ایضاً .......... ایضاً
187۔حضرت ابراہیم بن محمدﷺ کی پیدائش .......... ۶۱ سال ۲ ماہ .......... جمادی الاولیٰ؍ ۹ ہجری .......... ستمبر ۶۳۰ء
188۔غزوہ تبوک زیرقیادت محمد ﷺ .......... ۶۱ سال ۴ ماہ ۲۲ دن .......... رجب ؍۹ ہجری .......... اکتوبر،نومبر۶۳۰ء
189۔جزیہ وصول کرنے کا حکم .......... ایضاً .......... ایضاً .......... ایضا ً
190۔سریہ حضرت خالد بن الولیدؓ برائے اکیدر .......... ایضاً .......... ایضاً .......... ایضا ً
191۔آپﷺ کو ہلاک کرنے کی سازش .......... ایضاً .......... ایضا ً .......... ایضا ً
192۔مسجد ضرار (جو بعد میں جلا دی گئی) .......... ۶۱سال ۶ ماہ .......... شعبان آخریارمضان اوائل؍۹ھ .......... دسمبر ۶۳۰ء
193۔تین صحابہؓ سے مقاطعہ (مُتخلّفینکی معذرت) .......... ۶۱ سال ۶ ماہ چنددن .......... رمضان ۹ ہجری .......... جنوری ۶۳۱ء
194۔وفات حضرت اُم کلثوم بنت ِرسول اللہﷺ .......... ایضاً .......... ایضا .......... ایضا ً
195۔ملک حبش کے بادشاہ نجاشی کا غائبانہ جنازہ .......... ایضا ً .......... ایضا ً .......... ایضا ً
196۔حد ِزنا اور لعان کے احکامات .......... ایضا ً .......... ایضا ً .......... ایضا ً
197۔حمیر کے بادشاہوں سے خط و کتابت .......... ایضا ً .......... ایضا ً .......... ایضا ً
198۔وفد ثقیف، وفدعامر بن صعصعہ، وفد بنو فزارہ ،وفد بن سعد ہذیم بن قضاعہ، وفد عبدالقیس، وفد بنو تجیب ،وفد بنوحنیفہ، وفد فروہ بن سیک مرادی، وفد ہمدان،وفد کندہ اور وفد عمرو بن معدیکرب نے اسلام قبول کیا .......... ۶۱ سال۶؍۷ماہ کے مابین .......... رمضان؍شوال ؍۹ہجری .......... جنوری ۶۳۱ء
199۔فرضیت ِحج .......... ۶۱ سال ۸ ماہ ۲۲ دن .......... ذی قعدہ ؍ ۹ ہجری .......... فروری،مارچ۶۳۱ء
200۔حج اکبر، زیرقیادت ابوبکر صدیقؓ .......... ۶۱ سال ۹ ماہ .......... ذوالحجہ؍ ۹ ہجری .......... اپریل ۶۳۱ء
201۔حرمت ِسود .......... ایضا ً .......... ایضا ً .......... ایضا ً
202۔وفد بنی اسد، قبیلہ عذرہ، وفد مزینہ، وفد بنو عبس، وفد جرش اوروفد بنی طے کا قبول اسلام(ان تمام وفود نے اسی ماہ میں اسلام قبول کیا) .......... ایضا ً .......... ایضا ً .......... ایضا ً
203۔وفد بنو سعد بن بکر، عامل روم فردہ بن عمرو جذامی کا وفد اورقبیلہ ذی مرہ کا قبولِ اسلام .......... ایضا ً .......... ایضا ً .......... ایضا ً
204۔وفد بنی منتفق، وفد بنو عامر اور وفد بنو ازد نے اسلام قبول کیا .......... ایضا ً .......... ایضا ً .......... ایضا ً
205۔وفد ِنصاریٰ نجران برائے مباہلہ .......... ۶۲ سال ۲ ماہ ربیع الاول؍۱۰ ہجری جون ۶۳۱ء
206۔ابراہیم بن محمدﷺ کا انتقال ۶۲ سال ۲ ماہ .......... ۱۰ ربیع الاول؍ ۱۰ ہجری .......... جون ۶۳۱ء
207۔سریہ خالدبن ولید،بنو حارث کا قبول اسلام .......... ۶۲ سال ۳ ماہ .......... جمادی الاولیٰ؍۱۰ ہجری .......... جولائی ۶۳۱ء
208۔وفد خولان کی آمد اور قبول اسلام .......... ۶۲ سال ۵ ماہ ۲۲ دن .......... شعبان؍۱۰ ہجری .......... نومبر ۶۳۱ء
209۔وفد ِغسان کا قبول اسلام .......... ۶۲ سال ۶ ماہ ۲۲ دن .......... رمضان؍ ۱۰ ہجری .......... نومبر،دسمبر۶۳۱ء
210۔سریہ حضرت علیؓ بسوئے یمن .......... ایضا ً .......... ایضا ً .......... دسمبر ۶۳۱ء
211۔وفد ِسلاماں کا قبول اسلام .......... ۶۲ سال ۷ ماہ ۲۳ دن .......... شوال؍ ۱۰ ہجری .......... جنوری۶۳۲ء
212۔وفد ِمحارب کا قبولِ اسلام .......... ۶۲ سال ۸ ماہ ۱۰ دن .......... سوموار۲۹ شوال؍۱۰ہجری .......... ۲۷ جنوری ۶۳۲ء
213۔حجۃ الوداع، مدینہ سے روانگی .......... ۶۲ سال ۸ ماہ ۱۷ دن .......... ۲۵ ذی قعدہ؍ ۱۰ ہجری .......... ۲۲ فروری ۶۳۲ء
214۔مکہ معظمہ میں داخلہ .......... ۶۲ سال ۸ ماہ ۲۶ دن .......... ۴ ذوالحجہ؍ ۱۰ ہجری .......... یکم مارچ ۶۳۲ء
215۔میدانِ عرفات کو روانگی .......... ۶۲ سال ۹ ماہ ایک دن .......... جمعہ، ۹ ذوالحجہ؍۱۰ھ .......... ۶ مارچ ۶۳۲ء
216۔خطبہ حجۃ الوداع .......... ایضا ً .......... ایضا ً .......... ایضا ً
217۔منیٰ سے واپسی .......... ۶۲سال ۹ ماہ ۵ دن .......... ۱۳ ذوالحجہ،منگل؍۱۰ ہجری .......... ۱۰ مارچ ۶۳۲ء
218۔وفد نخع کی آمد ( یہ آخری وفد ہے) .......... ۶۲ سال ۰ ۱ماہ ۷ دن .......... ۱۵ محرم، ہفتہ؍۱۱ ہجری .......... ۱۱ اپریل ۶۳۲ء
219۔سریہ حضرت اسامہ بن زیدؓ .......... ۶۲ سال ۱۱ ماہ ۲۰ دن .......... ۲۸ صفر، اتوار؍۱۱ ہجری .......... ۲۴ مئی ۶۳۲ء
220۔مرض کا آغاز .......... ۶۲ سال ۱۱ ماہ ۲۱ دن .......... ۲۹ صفر، سوموار؍۱۱ ہجری .......... ۲۵ مئی ۶۳۲ء
221۔رحلت سے پانچ دن پہلے .......... ۶۳ سال تقریبا ً .......... ۸ ربیع الاول، بدھ؍۱۱ ہجری .......... ۳ جون ۶۳۲ء
222۔رحلت سے ایک یا دو دن پہلے .......... ۶۳ سال ۳ دن .......... ۱۰؍۱۱ ربیع الاول،ہفتہ،اتوار .......... ۶؍۷ جون ۶۳۲ء
223۔حیات ِطیبہ کے آخری لمحات .......... ۶۳ سال ۴ دن .......... ۱۲ ربیع الاول، سوموار؍۱۱ ھ .......... ۸ جون ۶۳۲ء
224۔تجہیز و تکفین .......... درمیانی شب منگل،بدھ .......... ۱۳؍۱۴ ربیع الاول؍ ۱۱ ہجری .......... ۹؍۱۰جون ۶۳۲ء
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
مراجع و مصادر ( جن کتب سے استفادہ کیا گیا)

1۔قرآن مجید تنزیل من ربّ العالمین
2۔تفسیرابن کثیراز رأس المفسرین علامہ ابن کثیر
3۔صحیح بخاری ازامام محمد بن اسمٰعیل البخاری
4۔صحیح مسلم ازامام مسلم بن حجاج قشیری
5۔ابوداودازامام سلیمان بن اشعث
6۔ترمذی از امام ابوعیسیٰ ترمذی
7۔مشکوٰۃ المصابیح ازولی الدین محمد عبداللہ
8۔زاد المعادازحافظ ابن قیم
9۔البدایہ والنھایہ ازعلامہ ابن کثیر
10۔تاریخ طبری ازابن جریر طبری
11۔رحمۃ للعالمینؐ ازقاضی محمد سلیمان منصور پوری
12۔الرحیق المختوم ازصفی الرحمن مبارکپوری
13۔حیات ِطیبہ ازراجہ محمد شریف
14۔اصحابِ بدر ازقاضی محمد سلیمان منصورپوری
15۔سیرت النبیؐ ازسید سلیمان ندوی
16۔تاریخ اسلام ازاکبر خاں نجیب آبادی
17۔رسولِ اکرمؐ کی سیاسی زندگی ازڈاکٹر حمید اللہ
18۔تاریخ ابن ہشام ازعبدالملک بن ہشام
19۔روض الانف ازابوالقاسم عبدالرحمن بن عبداللہ سہیلی
20۔ مختصر سیرت ِرسول ازشیخ عبداللہ بن محمد بن عبدالوہاب
 
Top