• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رسومات محرم الحرام اور سانحہ کربلا

آزاد

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
363
ری ایکشن اسکور
920
پوائنٹ
125
بسم اللہ الرحمن الرحیم​


عرض مؤلف​
یہ کتاب راقم کے چند مضامین کا مجموعہ ہے جو مختلف اوقات میں ہفت روزہ "الاعتصام" لاہور میں شائع ہوئے۔ موضوع ان سب کا ماہ محرم اور اس سے متعلقہ مباحث و مسائل ہیں۔ (ایک فاضلانہ مقالہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ  کا بھی اس کی اہمیت اور موضوع کی مناسبت سے اس میں شامل کردیا گیا ہے) جن احباب اور بزرگوں کی نظروں سے یہ مضامین گزرے ہیں ان کی خواہش تھی کہ یہ الگ کتابی شکل میں شائع ہوجائیں تاکہ ان کی اہمیت مستقل اور ان کا دائرہ استفادہ وسیع ہوجائے۔ الحمد للّٰہ ان کی خواہش کی تکمیل کا سروسامان بہم پہنچ گیا ہے اور اب انہیں بعض ضروری اور مفید اضافوں کے ساتھ شائع کیا جارہا ہے۔ ان مضامین کے مخاطب اہل سنت کے وہ علما اور عوام ہیں جو شعوری یا غیر شعوری طور پر شیعیت کے مسموم اثرات سے متاثر ہیں۔ اور ان کا طرز عمل اور فکر رِفض و تَشَیُّع کے فروغ کا باعث ہے۔ہم نے علم وعقل کی روشنی میں ان کو دعوت فکر دی ہےتاکہ وہ سنجیدگی سے موروثی نظریات پر نظر ثانی کرسکیں۔ اللہ کرے کہ ان مضامین میں جو جذبۂ ہمدردی کارفرما ہے وہ مؤثر ثابت ہو اور فکر و نظر کی کجیوں کو دور کرنے کا باعث ہو۔
ایں دعاء ازمن وازجملہ جہاں آمین باد!​
اس کتاب کا پہلا ایڈیشن ۱۳۹۹ھ میں بعنوان "ماہ محرم اور موجودہ مسلمان" چھپا تھا، اس وقت سے اب تک اسی عنوان سے پاک و ہند سے اس کے متعدد ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں اور الحمد اللہ عوام و خواص میں اس کو خوب پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ تاہم اس میں ایک کمی محسوس ہوتی تھی اور وہ تھی "واقعہ کربلا اور اس کے اہم اسباب"
سالہا سال سے کتاب تو شائع ہورہی تھی اور اس میں ساری گفتگو بھی اسی موضوع کے متعلقہ مباحث پر ہے، لیکن اصل واقعے کی تفصیلات نہ ہونے کی وجہ سے کتاب میں ایک تشنگی موجود تھی۔
اس ایڈیشن میں اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اس تشنگی اور کمی کا بھی ازالہ "سانحۂ کربلا۔ پس منظر اور اہم اسباب" کے عنوان سے ، ایک باب کا اضافہ کرکے ، کردیا گیا ہے۔ اور اب یہ کتاب "رسومات محرم الحرام اور سانحہ ٔ کربلا" کے نئے عنوان سے چھپ رہی ہے۔
علاوہ ازیں اب یہ اضافہ شدہ ایڈیشن ، اسلامی کتابوں کی نشر واشاعت کے عالمی ادارے دارالسلام الریاض۔ لاہور کی طرف سے شائع ہورہا ہے۔ ادارے نے اپنی روایات کے مطابق اس کی تحقیق کے معیار کو مزید بلند اور طباعت کے حسن کو دوچند بلکہ دَہ چند کردیا ہے۔ اس کے لیے راقم ادارے کے سینئر رفیق مولانا محمد عبدالجبار اور حافظ عبدالعظیم اسد حفظہما اللّٰہ کا شکرگزار ہے۔ اول الذکر فاضل رفیق نے اس کی تصحیح و تحقیق میں ثانی الذکر عزیز موصوف نے اس کے گیسوئے طباعت کی تزئین و آرائش میں خوب خوب محنت کی ہے۔ جزاھما اللّٰہ احسن الجزاء۔
اس لحاظ سے یہ ایڈیشن، سابقہ تمام ایڈیشنوں کے مقابلے میں ، زیادہ مفید، بہتر اور ظاہری و معنوی محاسن سے آراستہ ہے۔
صلاح الدین یوسف
مدیر: شعبۂ ترجمہ و تحقیق و تصنیف
دارالسلام ۔ لاہور
ذوالحجہ ۱۴۲۲ھ۔ فروری ۲۰۰۲ء

 

آزاد

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
363
ری ایکشن اسکور
920
پوائنٹ
125
جناب والا میں یہ پوری کتاب یہاں یونیکوڈ میں پیش کرنے کی کوشش میں ہوں۔ ان شاء اللہ
لیکن معلوم نہیں کیوں ہر دفعہ پوسٹ کرتے وقت مجھے ایررکا سامنا کرنا پڑتا ہے!
 

رحیق

رکن
شمولیت
مئی 06، 2011
پیغامات
141
ری ایکشن اسکور
532
پوائنٹ
90
جزاک اللہ خیرا۔۔بھائی میں نے پچھلے دنوں یہی کتاب کتاب و سنٹ ڈاٹ کام سے یونیکوڈ میں ڈاونلوڈ کی تھی اور بدقسمتی سے ہارڈ ڈرائیو فارمیٹ ہونے کی وجہ سے ڈیلیٹ ہوگئی اور اب میں کافی تلاش کے بعد بھی اسکا ڈاونلوڈ لنک ڈھونڈ نہیں پایا۔۔برائے مہربانی ربط فراہم کر دیں
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
جزاک اللہ خیرا۔۔بھائی میں نے پچھلے دنوں یہی کتاب کتاب و سنٹ ڈاٹ کام سے یونیکوڈ میں ڈاونلوڈ کی تھی اور بدقسمتی سے ہارڈ ڈرائیو فارمیٹ ہونے کی وجہ سے ڈیلیٹ ہوگئی اور اب میں کافی تلاش کے بعد بھی اسکا ڈاونلوڈ لنک ڈھونڈ نہیں پایا۔۔برائے مہربانی ربط فراہم کر دیں
مجھے بھی یہاں لنک نہیں ملا۔
ویسے آزاد بھائی نے یہی کتاب اردو مجلس فورم پر پیش کی تھی۔ اس کا ربط یہ ہے:
رسومات محرم الحرام اور سانحہ کربلا از صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ، مكمل كتاب - URDU MAJLIS FORUM

کوئی بھائی اسے محدث فورم پر بھی پیش کر دیں اور ورڈ فائل بھی بنا دیں۔ جزاکم اللہ خیرا۔
 
شمولیت
نومبر 04، 2012
پیغامات
82
ری ایکشن اسکور
351
پوائنٹ
36
[QUOT
E=آزاد;21876]جناب والا میں یہ پوری کتاب یہاں یونیکوڈ میں پیش کرنے کی کوشش میں ہوں۔ ان شاء اللہ
لیکن معلوم نہیں کیوں ہر دفعہ پوسٹ کرتے وقت مجھے ایررکا سامنا کرنا پڑتا ہے![/
[/QUOTE]
اللہ آپکےکام میں آسانی فرمائے آمین
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
کوئی بھائی اسے محدث فورم پر بھی پیش کر دیں اور ورڈ فائل بھی بنا دیں۔ جزاکم اللہ خیرا۔
جی شاکر بھائی یہ کتاب محدث فورم پر تو پیش کی جارہی ہے۔ باقی رہا ورڈ فائل میں سیٹنگ کا مسئلہ تو اس کےلیے اگر محمد ارسلان بھائی ہمت کرلیں تو اللہ تعالیٰ سے جزاء کے طالب ہو جائیں گے۔ ان شاءاللہ
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
جی شاکر بھائی یہ کتاب محدث فورم پر تو پیش کی جارہی ہے۔ باقی رہا ورڈ فائل میں سیٹنگ کا مسئلہ تو اس کےلیے اگر محمد ارسلان بھائی ہمت کرلیں تو اللہ تعالیٰ سے جزاء کے طالب ہو جائیں گے۔ ان شاءاللہ
پوری کتاب اپلوڈ کر کے مجھے مائیکرو سافٹ ورڈ کی فائل کا لنک دے دینا پھر میں فارمیٹنگ کر کے یہاں شئیر کر دوں گا۔ان شاءاللہ
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
پوری کتاب اپلوڈ کر کے مجھے مائیکرو سافٹ ورڈ کی فائل کا لنک دے دینا پھر میں فارمیٹنگ کر کے یہاں شئیر کر دوں گا۔ان شاءاللہ
بھائی جان کتاب مکمل پوسٹ کردی گئی ہے، باقی میں نے اردو مجلس سے کاپی پیسٹنگ کی تھی، ورڈ فائل میرے پاس نہیں ہے۔ آپ محدث فورم سے ہی ورڈ میں کاپی پیسٹ کرکے فائل تیار کرسکتے ہیں۔

کاپی محدث فورم سے ہی کرنی ہے کیونکہ اس میں’ ۃ ‘ وغیرہ کے مسائل کو سیٹ کردیا گیا ہے۔ الحمد للہ
 
Top