• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رشتہ

شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
82
ری ایکشن اسکور
309
پوائنٹ
79
السلام علیکم
کسی بہن نے سوال کیا ہے کے مغربی ممالک میں بچیوں کے رشتے جب کیے جاتے ہیں۔ اکثر فیمیلز چونکہ الگ الگ شہروں میں رہتے ہیں تو لڑکے والے بایو ڈیٹا مع تصویر کے مانگتے ہیں۔ اس کے بغیر اب یہاں رشتے بھیجے نہیں جاتے ایسی صورت میں کیا یہ مناسب ہے کہ تصویر بھیجی جائے کیوں کہ ضروری نہیں کہ لڑکے کو لڑکی پسند آئے وہ انکار بھی کر دیتا ہے اسی طرح بعض اوقات لڑکی بھی لڑکے کی تصویر دیکھ کر ناپسندگی کا اظہار کر دیتی ہے۔

والسلام
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
وعلیکم السلام
١۔ اگر تو کوئی ایسی صورت ہو کہ جس میں لڑکی کی تصویر صرف متعلقہ لڑکا ہی دیکھے۔
٢۔ اور اس میں بھی احتیاط یہ کر لی جائے کہ جس لڑکے کو لڑکی کا رشتہ پیش کرنا ہے، اسے پہلے لڑکی کا بائیو ڈیٹا دے دیا جائے اور اگر وہ بائیو ڈیٹا کے بعد رشتہ میں دلچسپی کا اظہار کریں تو پھر متعلقہ لڑکے کو لڑکی کی تصویر ارسال کر دی جائے۔ یعنی تصویر ہر لڑکے کو بھی نہ دکھائی جائے صرف ان لڑکوں کو دکھائی جائے جو اس لڑکی سے شادی میں کسی قدر دلچسپی کا اظہار کر چکے ہوں۔
٣۔ تصویر میں صرف ہاتھ، پاوں اور چہرہ کھلا ہونا چاہیے۔
جزاکم اللہ خیرا
 
Top