• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رضا میاں ۔ تعارف

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
آپ کی عزت و احترام کا بھت شکریہ بھائ جان!
میں تو سمجھتا ہوں کہ ان عظیم علماء کے ساتھ میرا نام ملنا ہی میرے لیے شرم کا باعث ہے۔ کیونکہ میرا مقام ان علماء کے سامنے تو کچھ بھی نہیں۔ میں تو صرف ایک ادنیٰ سا طالب علم ہوں۔
میں اس وقت امریکہ میں رہایش پذیر ہوں۔ دراصل میں ایک حنفی بریلوی خاندان سے تعلق رکھتا ھوں، چند سال پہلے ہی میں نے سلف کا منھج اختیار کیا ھے، اور اب تک اپنے بریلوی رشتہ داروں میں سے کئیوں کو اس منھج پر لانے میں کامیاب ہو سکا ہوں۔ والحمد للہ!
جب میں حنفی تھا، مجھے اسلام کے بارے میں کچھ بھی نہیں پتا تھا، سوائے ان چیزوں کے جو مجھے سکھلائ گئ تھیں، حتیٰ کہ مجھے یہ تک نہ پتا تھا کہ حنفی و بریلوی یا اہلحدیث وغیرہ ہوتا کیا ھے؟
مگر اللہ کا شکر ہے کہ میرے گھرانے میں شرکیہ اعمال ہونے کے باوجود میرے اللہ نے مجھے ہمیشہ شرک سے دور رکھا۔ والحمدللہ رب العالمین!
جب میں امریکہ آیا، اور جب میں پہلی مرتبہ یہاں کی مسجد میں داخل ہوا، تو لوگوں کو مسجد میں مختلف طریقوں سے نماز پڑھتے پایا۔ یہ مختلف طریقے دیکھ کر مجھے بھت پریشانی اور ہیرانگی ھوئ، کیونکہ جو کچھ مجھے سکھایا گیا تھا، سب اس کے خلاف ہو رہا تھا۔
تو میں نے گھر آ کر اس پر بھت سوچا، اپنے والد صاحب سے بھی اس بارے بھت سوال و جواب کیا، مگر مطمئن نا ہو سکا۔
تب میں نے انٹرنیٹ کی طرف رجوع کیا، اور اتفاق سے ہی جو پہلی چیز میں نے دیکھی وہ تھا ڈاکٹر ذاکر نائک کا ایک لیکچر، جس کا نام تھا " Unity of the Muslim Ummah" یعنی، امت مسلمہ کا اتحاد، اس میں انہوں نے تمام مذاہب پر بہث کرتے ھوئے ثابت کیا کہ ہمیں صرف قرآن و سنت ہی کی پیروی کرنی چاہیے۔ اس لیکچر نے مجھے بھت متاثر کیا۔ اس کے بعد سے میں نے سیدہی راہ کی تلاش کا سفر شروع کر دیا۔ پہلے تو میں نے ڈاکٹر زاکر نائک سے متاثر ہو کر غیر مسلموں میں اسلام کی تبلیغ کا کام شروع کر دیا، اور اس میں بھی اتنا علم حاصل کیا (صرف انٹر نیٹ سے) کہ مجھے اس میں مہارت ہو گئ تھی۔ اور میں بڑے سے بڑے غیر مسلم عالم کو بھی موں توڑ جواب دے سکتا تھا۔
پھر آہستہ آہستہ میرا دھیان فقہی مسائل کی طرف مائل ہونا شروع ھو گیا۔
میں نے اپنے فقہی علم کا سفر شیخ صالح المنجد رحمہ اللہ کی ویب سایٹ سے شروع کیا، اور اس سے بھت سا علم حاصل کیا۔ پھر مجھے آہستہ آہستہ بھت سے علماء سے میرا رابطہ ھوا۔ ان سے بھی کافی علم حاصل کیا۔ پھر جب مجھے پتہ چلا کے میرے اپنے ملک پاکستان میں بھت سے قابل علماء ہیں تو میں نے ان کی طرف رجوع کیا، اور ان کی بے شمار کتابیں پڑھیں، جن سے میں بھت متاثر ہوا۔ اسی دوران میں نے بھت سے فورمز میں بھی شمولیت حاصل کی، جہاں سے براہ راست علماء سے سوال وجواب اور دیگر علم حاصل کرنے کا موقع ملا۔ جن میں سے ایک یہ فورم بھی ہے۔

اب میں ینٹر نیٹ پہ لوگوں کو علماء کی کتابیں و رسالے انگریزی میں ترجمہ کر کے دیتا ھوں، تا کہ جو ان عزیم علماء سے فائدہ نھیں اٹھا سکتے، یعنی وہ جو اردو نھیں پڑھ سکتے، ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اب تک میں نے علماء کی بھت سی کتابوں و رسالوں کا ترجمہ کیا ھے، جیسے حال ہی میں نے جز رفع یدین للبخاری بتحقیق حافظ زبیر علی زئ کا انگریزی ترجمہ متعارف کروایا۔ اور اب میں مسند احمد پر کام کرہا ھوں۔ آپ اس کے بارے میں آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں http://www.kitabosunnat.com/forum/کتابوں-کی-فرمائش-177/مسند-احمد-بن-حنبل-ای-میل-کریں-470/

شاید یہ جان کر آپ کو بھت ہیرانگی ہو گی، کہ میری عمر صرف 17 سال ہے۔
اور میں ایک محدث بننے کا شوق رکھتا ھوں، اللہ مجھے اس میں کامیاب کرے۔ آمین
آپ سے بھی بھت سا علم حاصل کرنے کی امید ہے۔
والسلام
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
جزاکم اللہ بھائی جان اللہ آپکی نیک خواہشات کو پایہ تکمیل تک پہنچائے ۔ اور نیکی کے کاموں میں مزید بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق دے ۔ اور آپکو آپکی خواہش کے مطابق محدث زماں بنائے ۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
اور خضر حیات بھائی کا شکریہ کہ اسی بہانے رضا بھائی نے تو تعارف کروایا۔ رضا بھائی الگ دھاگہ بنا کر اپنا یہی تعارف وہاں بھی ڈال دیجئے ورنہ یہ کام آپ کے بی ہاف پر ہم کر دیں گے۔
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
رضا بھائی نے اپنا تعارف خود تو نہ کرایا تھا کہ لیکن خضر بھائی کے پوچھنے پر ان کے بارے میں علم ہوا تو ہمیں اندازہ ہوا کہ ہمارے فورم پر کیسے کیسے گوہر نایاب موجود ہیں، اللہم زد فزد!
رضا بھائی! بہت خوشی ہوئی یہ جان کر کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو کتاب وسنت کی صحیح راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائی، چھوٹی عمر میں آپ نے انٹرنیٹ ودیگر ذرائع سے کافی معلومات حاصل کیں اور اب آپ کا شوق ’محدّث‘ بننا ہے۔
اگرچہ انسان کے پاس ایک بالکل محدود سا اختیار ہے حق وباطل میں سے کسی ایک کو قبول کرنے کا، لیکن یہ اختیار بھی اللہ تعالیٰ کی مشیت کے مرہون منّت ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ ہی جسے چاہیں ہدایت دیں، جسے چاہیں گمراہ کریں: ﴿ يضل به كثيرا ويهدي به كثيرا ﴾ میں سمجھتا ہوں کہ یہ محدود سا اختیار بھی در اصل انسان کی خواہشات ہیں، جن میں آپ کی یہ اچھی خواہش بھی ہے کیونکہ راہ آسان بھی اللہ تعالیٰ کرتے ہیں اور راہ پر چلاتے بھی وہی ہیں۔ تو میری دانست میں ’محدث‘ بننے کا شوق ایک بہت بڑی سعادت ہے، جتنا آپ کا شوق ہوگا اور آپ اس کے لئے محنت کریں گے، اتنا ہی اللہ تعالیٰ آپ کو اس راہ پر چلائیں گے اور یہ منزل آپ کے لئے آسان فرمائیں گے۔
لیکن رضا بھائی! اس سلسلے میں ایک توجہ دلانا چاہوں گا کہ صرف انٹرنیٹ یا کتابوں کا مطالعہ کر لینے سے انسان کا علم ناقص اور شبہات کا شکار رہتا ہے، بلکہ اس کیلئے کسی استاد یا کسی ادارہ میں لمبا وقت صرف کرنا پڑتا ہے، جس کے بعد ہی انسان اپنے علم میں پختہ ہوتا ہے:
أخي لن تنال العلم إلا بستة :: سأنبيك عن تفصيلها ببيان
ذكاء وحرص واجتهاد وبلغة :: وصبحة أستاذ وطول زمان
 
ذكاء وحرص واجتهاد وبلغة :: وصبحة أستاذ وطول زمان[/A RB]

استاد محترم حفظه الله نے بجا فرمايا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
آپ سب کی حوصلہ افزائ کا بھت بھت شکریہ! انس نضر بھائ آپ نے سچ کہا ہے کہ مجھے کسی ادارے سے ہی علم حاصل کرنا چاہیے۔ لیکن کیا کروں میرے پاس رسائل بھت کم ہیں۔ میں سب سے پہلے عربی زبان سیکھنا چاہتا، جس کے بعد انشاء اللہ سب کچھ سیکھنے میں آسانی ہو گی۔ لیکن یہاں پر ایسا کوئ ادارہ نہیں جہاں سے میں سیکھ سکوں، یہ سوچ کر مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے، کہ کہیں میں وہ نا بن سکوں جو میں بننا چاہتا ہوں۔ اگر آپ کی نظر میں لاہور پاکستان میں ہی کوئ عربی سکھانے والا ادارہ ہو تو بتایں، شاید وہ ہی میرے کام آ جائے۔ اس بارے میں اگر ہو سکے تو مجھے اور بھی معلومات دیں، اور ہدایت کریں۔
 
اگر آپ کے لئے ممکن ہو تو مدینہ یونیورسٹی میں داخلہ لے لیں، جس کا طریقہ کار آپ کو خضر حیات بھائی بتا دیں گے، لیکن اس کیلئے اپنا داخلہ پاکستان کی بجائے امریکہ سے بھیجئے گا، ان شاء اللہ فوری داخلہ ہوجائے گا، بشرطیکہ آپ نے انٹرمیڈیٹ لیول کی تعلیم مکمل کر لی ہو۔
جہاں تک آن لائن عربی کلاسز کا معاملہ ہے تو
ہمارے ہاں آج کل چار ماہی ’عربی لینگوئج کورس‘ جاری ہے ’91 بابر بلاک نیو گارڈن ٹاؤن، لاہور‘ میں، لیکن وہ خواتین کیلئے ہے۔
ہماری آن لائن کلاسز ’وِز آئی کیو ڈاٹ کام‘ ویب سائٹ پر ہوتی ہیں، جہاں ہم نے ’اسلامک انسٹیٹیوٹ‘ کے نام سے اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے:
Islamic Institute, Lahore, Pakistan
اگر آپ مجھے اپنا ای میل ایڈریس بھیج دیں تو میں آپ کو وہاں ایڈ کر لوں گا جس کے نتیجے میں آپ کو تمام آن لائن کلاسز (ترجمہ قرآن کلاس، حدیث (بخاری) کلاس، تجوید کلاس، عربی لینگوئج کلاس وغیرہ وغیرہ) کی اطلاع مل جایا کرے گی۔ (ابھی فی الوقت قرآن کریم اور حدیث کی کلاسز آن لائن کی گئی ہیں، تجوید اور عربی لینگویج کی نہیں کی گئیں لیکن عن قریب ان شاء اللہ یہ کلاسز بھی آن لائن کر دی جائیں گی۔)
 
رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
اگر آپ کے لئے ممکن ہو تو مدینہ یونیورسٹی میں داخلہ لے لیں، جس کا طریقہ کار آپ کو خضر حیات بھائی بتا دیں گے، لیکن اس کیلئے اپنا داخلہ پاکستان کی بجائے امریکہ سے بھیجئے گا، ان شاء اللہ فوری داخلہ ہوجائے گا، بشرطیکہ آپ نے انٹرمیڈیٹ لیول کی تعلیم مکمل کر لی ہو۔
نہیں بھائ جان، افسوس کہ ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ابھی تک میں انٹرمیڈیت مکمل نہیں کیا، بلکہ ابھی دیڑھ سال پڑے ہیں مکمل کرنے میں۔ ویسے یہ مدینہ یونیورسٹی ہے کہاں پہ؟؟ پاکستان میں یا مدینہ میں؟؟

جہاں تک آن لائن عربی کلاسز کا معاملہ ہے تو
ہمارے ہاں آج کل چار ماہی ’عربی لینگوئج کورس‘ جاری ہے ’91 بابر بلاک نیو گارڈن ٹاؤن، لاہور‘ میں، لیکن وہ خواتین کیلئے ہے۔
ہماری آن لائن کلاسز ’وِز آئی کیو ڈاٹ کام‘ ویب سائٹ پر ہوتی ہیں، جہاں ہم نے ’اسلامک انسٹیٹیوٹ‘ کے نام سے اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے:
Islamic Institute, Lahore, Pakistan
اگر آپ مجھے اپنا ای میل ایڈریس بھیج دیں تو میں آپ کو وہاں ایڈ کر لوں گا جس کے نتیجے میں آپ کو تمام آن لائن کلاسز (ترجمہ قرآن کلاس، حدیث (بخاری) کلاس، تجوید کلاس، عربی لینگوئج کلاس وغیرہ وغیرہ) کی اطلاع مل جایا کرے گی۔ (ابھی فی الوقت قرآن کریم اور حدیث کی کلاسز آن لائن کی گئی ہیں، تجوید اور عربی لینگویج کی نہیں کی گئیں لیکن عن قریب ان شاء اللہ یہ کلاسز بھی آن لائن کر دی جائیں گی۔)
یہ رہا میرا ای میل اڈریس: (ای میل آئی ڈی حذف:انتظامیہ۔وجہ معلوم کرنے کےلیے یہاں پرآجائیں) اگر ہو سکے تو یہ آنے والی گرمیوں کی چھٹیوں میں ہی عربی کلاسز کا آغاز کر دینا۔ تا کہ دوسری پڑھائ میں بھی خلل نا آئے۔ جزاک اللہ خیراً
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
السلام علیکم !
رضا بھائی اللہ آپ کیلیے آسانی فرمائے ۔
مدینہ یونیورسٹی جس کا اصل نام الجامعۃ الاسلامیۃ ہے مدینہ منورۃ ( سعودی عرب ) واقع ہونے کی وجہ سے اس کو ہم مدینہ یونیورسٹی کہتے ہیں ۔
داخلہ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلے اس دھاگہ کو دیکھیں
Admissions And Registration Master
مزید معلومات کیلیے اگر کوئی ضرورت ہوئی تو آپ کا بھائی حاضر ہے ۔
 
رانا ابوبکر

تکنیکی ناظم
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
سلام!
اور خضر صاحب آپ نے جو ایک اور بہت اہم کام کیا وہ تھا
رضا بھائی کا تعارف
ان کے بارے میں جان کر بھی بہت خوشی ہوئی وہ تو ماشاءاللہ زندگی کو ایک طے شدہ ہدف کی تکمیل کے حصول کے لیے جد جہد میں گزار رہے ہیں اور کیا ہی اچھاہے کہ وہ ہدف انہیں دنیا کی دولت یا اسائشیں نہیں دے گا بلکہ وہ تو انہیں ایک ایسی کامیاب زندگی کی طرف لے جا رہا ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگی اور اصل کامیابی ہے ہی وہی۔ رضا صاحب آپ تو سچ مچ بہت ذہین، سمجھدار سوداگر ہیں یہاں لوگوں کو کامیات بزنس مین ہونے کے اوارڈز دیے جاتے ہیں۔ کرتےوہ لوگ بھی عقل کا استعمال ہی ہیں لیکن پتہ نہیں وہ کیوں نہیں جانتے کہ وہ اتنے ذہین ہو کے بھی گھاٹے کا سودہ کر رہے ہیں۔ کبھی کبھی میں سوچتا ہوتا ہوں کہ وہ بندہ کیسے ذہین ہو سکتا ہے جو اپینی اصلی اور ہمیشہ رہنے والی زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے ذہن استعمال نہیں کرتا بلکہ اسے پتہ بھی نہیں چلتا کہ میں ڈے آفٹر ڈے ناکام ہوتاجا رہا ہوں۔ نہیں جی وہ بندہ ذہین نہیں ہو سکتا بلکہ میں سمجھتا ہو اس سے بڑا بیوقوف ہی کوئی نہیں جو اپنی تباہی پر نادم بھی نہیں ہوتا اور متفکر بھی نہیں اور نہ کوشش کرتا ہے اس کامیابی کے لیے۔
اللہ پاک نے آپ کو توفیق دی ہے، بلکہ آپ سمجھیے اللہ تعالی نے آپ کو چن لیا ہے اللہ جن سے محبت کرتا ہے انہیں اپنے دین کے لیے چن لیتا ہے۔ اور آپ تو ماشاءاللہ بہت شوق رکھتے ہیں اور آپ کا تعارف آج منظر عام پر آیا، مطلب میں آج پڑھ سکا ہوں تو بہت خوشی بھی ہوئی اور تحریک بھی پیدا ہوئی کہ محنت کریں تو ہم اپنی گولز ضرور حاصل کرسکتےہیں۔ آپ متحرک ہیں اور شوقِ جستجو رکھتے ہیں آپ جیسے لوگ کچھ کر جاتےہیں زندگی میں، استقامت اور تسلسل رکھیے گا اپنی محنت میں انشاءاللہ آپ ضرور کامیاب ہونگے۔ اللہ تبارک وتعالی آ پ کی نیک خوہشات پوری فرمائے اور زیادہ زیادہ دین کا کام لے (آمین)
 
Top