السلام علیکم
بھائی ویب سائٹ پر وزٹ کرنے سے بہتر ھے مہربانی فرما کر آپ دو حروفی معلومات فراہم کر دیں اس کے بعد ویب سائٹ پر جانا بہتر ہو گا۔ شکریہ!
والسلام
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ !
اس پر بھی مطلع کریں کہ نصاب عربی میں ہوتا ھے اور اس پر عربی پہلے سے جاننی ضروری ھے یا وہ اس پر پہلے عربی سیکھاتے ہیں۔1
ویزہ پر کیا طریقہ کار ھے،2 ویزٹ پر وہاں آ کر ٹیسٹ پاس کرنا پڑتا ھے یا آنلائن ہی یہ سب معاملات تہہ ہوتے ہیں۔ 3پھر طالب علم کو وہاں جاب کرنے کی بھی اجازت ہوتی ھے یا نہیں۔4
والسلام
1۔دونوں طرح کا نظام موجود ہے ۔ اگر طالب علم کو عربی نہیں آتی تو پہلے سکھاتے ہیں ۔
2۔ویزہ جب داخلہ ہوجاتا ہے تو طالب علم کو ایک اطلاع نامہ بھیج دیا جاتا ہے جس پر ٹکٹ اور ویزا کے نمبر وغیرہ ہوتے ہیں ۔ جو کہ اس ملک میں موجود سعودی سفارت خانے سے لگوایا جاتا ہے ۔
3۔آن لائن داخلہ بھی ہوجاتا ہے اور وہاں آکر انٹرویو بھی دیا جاسکتا ہے لیکن وہ صرف انٹرویو ہوتا ہے کاغذات پھر بھی ویب سائٹ پر جمع ہوتے ہیں ۔
4۔اصلا کام کرنے کی اجازت نہیں ہوتی ۔
اس سب چیزوں کا کوئی خرچہ نہیں ہے ۔ داخلہ ہونے کے بعد رہائش کے اخراجات ، کھانا پینا ، کتب وغیرہ ، اور سفر کے تمام اخراجات جامعہ کے ذمہ ہوتے ہیں ۔