• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رمضانی مسلمان

عبداللہ کشمیری

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 08، 2012
پیغامات
576
ری ایکشن اسکور
1,656
پوائنٹ
186
ر مضانی مسلمان

پھر دین کے مجاھد و غازی چلے گئے
جاتے ہی ماہ رمضاں نمازی چلے گئے

سجدے، دعا، تلاوت، سب ہوگئے ہیں رخصت
ختم قرآن کر کے قاری چلے گئے

آئے تھے ایک ماہ کو بخشش وا سطے
پھر میکدے میں اپنے شرابی چلے گئے

شیطان کو ملی ہے ر ہائی جو قید سے
ملنے لعین سے یہ نمازی چلے گئے

حنفی،بریلوی، کیا اس میں ہیں سب برابر
حیرت ہے مسجدوں سے وھابی چلے گئے

قران طاق پر ہے ، ویران مسجدیں
صاحب ہیں خوش کہ مار کے بازی چلے گئے

ہمدردی ، غمگساری ، افطاری اجتماعی
کر کے صفی یہ ذرہ نوازی چلے گئے​
 
Top