• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رمضان ، حرمین ، اور قادسیہ

ایم اسلم اوڈ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
298
ری ایکشن اسکور
965
پوائنٹ
125
کالم نگار،،،بشریٰ امیر


نیکیوں کا موسم بہار ماہ صیام، رمضان المبارک ایک بار پھر ہم گناہ گاروں اور خطاکاروں کے لئے رحمت و مغفرت اور دوزخ سے نجات کا سامان لئے جلوہ گر ہو چکا ہے۔ جو اس بابرکت مہینے سے محروم رہ گیا سال بھر محرومی اس کا مقدر بن گئی، نیکیوں اور عبادتوں سے اس کا دامن خالی رہ گیا۔ آیئے دیکھتے ہیں کہ پیارے نبی ہادی برحق رحمت اللعالمین نے رمضان کیسے گزارا؟ آپ نے رمضان کی 9 بہاریں دیکھیں، رمضان کی عبادات کے لئے کمر کس لیتے، راتوں کا قیام، رکوع اور سجود کثرت سے کرتے، سخاوت میں آندھی سے زیادہ تیز خرچ کرنے والے ہوتے۔ آپ کے ساتھی رمضان المبارک میں حد درجہ کی مہمان نوازی کرتے، ان کی مہمان نوازی کے تذکرے اللہ پاک اپنے فرشتوں کی مجلس میں کرتے، بھوکوں کو کھانا کھلانا، تنگ دستوں کی مدد کرنا، اپنی ضرورت ہونے کے باوجود بھائی کی مدد کرنا، راتوں کو گریہ و زاری کر کے اللہ کے حضور گڑگڑانا، گناہوں کی معافیاں مانگنا، آہوں اور سسکیوں سے اپنے رب کو منانا تہجد اور نماز تراویح کا اہتمام کرنا، اعتکاف میں بیٹھ کر خاص اللہ ہی کے لئے ہو جانا، طاق راتوں میں قدر والی رات کو تلاش کرنا، امہات المومنین اور صحابیات کا مسجدوں میں آنا اور اعتکاف کے لئے بیٹھنا، اللہ کے حضور عاجزی و انکساری اور عبادات کے یہ سارے انداز صحابہ کرامؓ نے اپنے پیارے قائد حضرت محمد مصطفیﷺ کی سیرت مبارکہ کودیکھ کر اپنائے۔
یہ تھے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، آپ کے جاںنثار ساتھی جو آپ کا حکم سننے کے لئے ہمہ تن گوش رہتے، جو حکم ہوتا اسے من و عن انجام دیتے، نبی کریم خطبہ دیتے ہیں، صدقہ و خیرات کا حکم کرتے ہیں۔ حضرت بلالؓ چادر پھیلائے عورتوں کی طرف آتے ہیں، عورتیں اپنے چھلے اور بالیاں اتار اتار کر چادر میں پھینک رہی تھیں، صدقہ و خیرات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی تھیں، الغرض! حضور نبی اکرمﷺ کے دور میں رمضان اور عید منانے کے روح پرور نظارے تھے، آج یہ نظارے مکہ اور مدینة الرسول میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔
چند سال پہلے رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کاشرف حاصل ہوا، اللہ اکبر! کیا منظر اور نظارہ تھا، سحری اور افطاری کا ایسا ایمان افروز نظارہ کہیں اور دیکھنے کو نہیں ملا۔ بلا امتیاز و تفریق سب ایک ہی دستر خوان پر بیٹھے سحری و افطاری کر رہے ہوتے ہیں اور اوپر سے مکی اور مدنی لوگوں کی مہمان نوازی کا انداز دل کو لبھاتا ہے۔ کھانے پینے کی خالص اشیاءدستر خوان پر رکھتے ہوئے سب کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ اس کے دستر خوان سے ہی زیادہ لوگ افطار کریں، پیار و محبت، سخاوت اور مہمانداری کی اعلیٰ ناقابل فراموش مثالیں جو سعودی عرب کے حرمین شریفین میں دیکھیں وہ زندگی بھر کے لئے حسین یادوں کا قیمتی اثاثہ ہیں، اس کے علاوہ قرآن کا سننا اور سنانا تو کوئی عربوں سے سیکھے، عبدالرحمن السدیس اور سعود الشریم کا خوبصورت انداز میں قرآن پڑھنا نماز تراویح کا لطف دوبالا کر دیتا ہے۔ مسجد نبوی میں صلاح البدیر کی آواز میں قرآن سننا تو دلوں کے زنگ ہی دور کر دیتا ہے۔
ایبٹ آباد کے سردار رحمت خان جو کہ جدہ میں مقیم ہیں، ہمیں عمرہ کے دنوں میں ان کے گھر قیام کرنے کا اتفاق ہوا، ان کی بیوی بتانے لگی کہ یہاں لوگ اچھی آواز میں قرآن سننے کے لئے مختلف مساجد میں جاتے ہیں، وہ ہمیں جدہ کے ساحل پر بنی مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے لے گئے، مسجد کے صحن میں ہوا کے جھونکوں میں ہانی الرفاعی کی آواز میں قرآن کی تلاوت سنی تو محسوس ہو رہا تھا کہ قرآن ابھی نازل ہو رہا ہے۔ اگلے دن ایک اور مسجد میں ایک حبشی امام عبدالعزیز کا رو رو کر قرآن پڑھنا دل کو موم کر گیا۔ رمضان المبارک اور پھر دعائے قنوت میں رو و کر اللہ کو منانا یہ ہے رمضان سعودی عرب کا! وہاں رمضان میں راتیں جاگتی اور دن سوتے ہیں، نماز کے وقت مکی و مدنی بازار کھلے ہوتے ہیں، سونے کی دکانیں کھلی چھوڑ کر مسجدوں کا رخ کرنے والے پرسکون ہوتے ہیں، ڈاکے اور چوری کا کوئی ڈر نہیں، سرزمین حرمین کی اس پرامن فضا کو دیکھ کر اپنا ملک پاکستان یاد آ گیا۔ چور بازاری گرم ہے روزانہ کئی گھر اور دکانیں لٹ جاتی ہیںجہاں کوئی مسافر محفوظ نہیں، رمضان جیسے محترم مہینے کا بھی کوئی احترام نہیں، ابھی رمضان آیا نہیں کہ مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا، ایک عورت جو گھر چلاتی ہے اس کا ماہانہ بجٹ قوت خرید سے بڑھ گیا، کیونکہ اشیاءخوردونوش کی قیمتیں آسمانوں تک پہنچ گئیں، رمضان المبارک میں غریب عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کا تحفہ دیا جاتا ہے۔ منافع خوروں کی چاندی ہو جاتی ہے، عوام کے دل بہلاوے کو رمضان پیکیج ہوتے ہیں جو سراسر دھوکہ ہے وہ تو حکومت اپنوں کو نوازنے کے لئے کرتی ہے۔ خدارا رمضان المبارک کا احترام کیجئے لوگوں کو سستی اشیاءفراہم کر کے غریب عوام کی دعائیں لیجئے۔
رمضان المبارک کے رحمت و مغفرت والے مہینے میں سعودیہ کی مساجد کا پاکستان میں جو رنگ نظر آتا ہے، ان مسجدوں میں سرفہرست قادسیہ کی مسجد ہے، جہاں مہمان نوازی اور روزہ افطاری کے روح پرور منظر دیکھنے میں آتے ہیں۔ نماز تراویح ادا کرنے والی عورتیں اور مرد مسجد کی رونق کو دوبالا کرتے ہیں، چوبرجی چوک پر دور دور تک گاڑیاں، موٹربائیک اور سائیکلوں کا رش لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے، مسجد میں جانے کا شوق اور ولولہ پیدا ہوتا ہے، سدیس پنجاب کہلوانے والے قاری عبدالودود عاصم کی آواز میں قرآن سننا اور سونے پہ سہاگا قاری عبدالسلام عزیزی کی دعائے قنوت میں رو رو کر اللہ سے دعائیں مانگنا، اللہ کے حضور حاجات و مناجات پیش کرنا، آپا جی ام طلحہ کا عورتوں کی خدمت اور ان کی تربیت کے لئے پورا رمضان قادسیہ میں وقف کرنا، سبحان اللہ! کیسا خوبصورت منظر پیش کرتا ہے۔ اے اللہ! ان مناظر کو اس بار دوبالا کر دے، مزید چار چاند لگا دے۔ ہمارے تعلق کو اپنے ساتھ مضبوط کر دے، بس اپنے ہی در کا فقیر اور گدا بنا لے۔
پیاری بہنو! جیسا کہ میں نے تذکرہ کیا، جب میں اپنے مولا کے گھر کعبہ گئی تھی تو طواف کے دوسرے چکر میں میرا پانچ سالہ بیٹا مجھ سے بچھڑ گیا، سخت گرمی میں روزے کی حالت میں طواف کرتے ہوئے میں نے اپنے رب کے حضور فریاد کی۔ اے اللہ! میں تیرے راستے میں نکلی ہوں، عبادت کی حالت میں ہوں، اللہ مجھ سے میرا بیٹا ملوا دے، تلبیہ پڑھتی رہی، اللہ کو یاد کرتی رہی، چھٹے چکر میں میرا بیٹا میرے قریب تھا اور میری خوشی قابل دید تھی۔ اے اللہ کی بندیو! اللہ کے قریب ہو کر تو دیکھو اپنے رب سے کچھ مانگ کر تو دیکھو، وہ مولا کریم تو بن مانگے عطا کرنے والا ہے، دنیا کے سارے در چھوڑ کر اس کے در پر سر جھکانے والی بن جا ،دیکھ کیسے تیرے دکھ اور غم دور ہوتے ہیں۔
پیاری بہنو! رمضان المبارک آ گیا جنت کے دروازے کھول دیئے گئے، جہنم کے دروازے بند ہو گئے، شیطان زنجیروں میں جکڑ دیئے گئے، روزے کی حالت میں گھر والوں کی خدمت اور افطاری کروانا باعث ثواب بنا دیا گیا، روزہ دار کے لئے جنت کے دروازوں میں سے باب ریان مخصوص کر دیا گیا، ایک نیکی یا ایک کیا ہوا عمل بڑھا کر 700 سوگنا تک کر دیا گیا۔
آیئے آج سے رمضان کے لئے کمر کس لیں، نیکیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، صدقہ و خیرات دل کھول کر کریں، قرآن کو ترجمہ کے ساتھ پڑھیں، بلاوجہ رمضان المبارک کے مہینے میں شاپنگ سنٹروں میں وقت برباد نہ کریں، ان سیل لگی ہوئی چیزوں کے لئے بغیر ضرورت اپنے قیمتی لمحات ضائع نہ کریں۔ اپنے بہترین اثاثوں یعنی اولاد کو لے کر ان شاپنگ سنٹروں کا رخ کریں، جہاں اللہ کے ساتھ جنت کا کاروبار ہوتا ہے۔ یہ وہاں ہوتا ہے جنہیں اللہ نے اپنا گھر کہا وہاں قرآن کے نور سے اپنے آپ کو اور اپنی اولاد کو منور کریں، لوءلوءوالمر جان پڑھ کر قرآن کی تفسیر میں حدیثوں کے موتی چنیں، اللہ کی دی ہوئی اس سیل سے خوب فائدہ اٹھائیں، اللہ ہم سب کو صحت و تندرستی کے ساتھ رمضان کریم منانے اور اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)
آخر میں رمضان المبارک ہو ۔ وما توفیقی الاباللہ





بشکریہ ،، ہفت روزہ جرار
والسلام ،، علی اوڈ راجپوت
ali oadrajput
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
علی اوڈ بھائی،
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
آپ کے پاس تو فورم کا حلیہ ہی بگڑا ہوا نظر آ رہا ہے۔ ۔۔ آپ فوری طور پر پاک اردو انسٹالر نیچے دئے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے چلا لیں۔ اور پھر سسٹم کو ری اسٹارٹ کر لیں۔ پھر آپ باآسانی ہر جگہ اردو ٹائپ کر سکیں گے۔ ان شاءاللہ۔
[LINK=http://www.mbilalm.com/download/pak-urdu-installer.php]پاک اردو انسٹالر[/LINK]
ویسے اس وقت اردو ایڈیٹر کی اپ ڈیٹ پر کام چل رہا ہے اس لئے آپ اردو لکھ نہیں پا رہے۔ جلد ہی ان شاءاللہ یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔ تب تک آپ درج بالا کام ضرور کر لیں۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
Jazak allah bahi aj kal ma net cafe sa online hota ho filwaqat mare pas sistem mojod nahiahi aj kal ma net cafe sa online hota ho filwaqat mare pas sistem mojod nahi
یہ تو پھر تھوڑا سا سنگین مسئلہ ہے۔ ایک عارضی سا حل یہ ہو سکتا ہے کہ آپ پوسٹنگ سے قبل درج ذیل لنک پر جا کر آن لائن اردو ایڈیٹر میں پوسٹ تحریر کریں اور پھر بس یہاں پر پیسٹ کر دیا کریں۔ تکلیف کے لئے معذرت۔
[LINK=http://www.hamariweb.com/urdueditor.aspx]آن لائن اردو ایڈیٹر[/LINK]
 
Top