السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
جہاں تک مجھے علم ہے اس وقت موجود کتب احادیث میں سب سے قدیم صحیفہ ہمام بن منبہ رحمہ اللہ ہے، جس میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے براہ راست رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سن کر احادیث ہمام بن منبہ رحمہ اللہ کو املا کروائی ہیں جنہوں نے ان کو تحریر کیا ہے۔
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اس وقت موجود کتب احادیث میں ایسی سب سے آخری کتاب کونسی ہے جس کے مصنف نے احادیث خود مختلف لوگوں سے روایت کی ہوں نہ کہ دیگر کتب سے نقل کی ہوں، دوسرے الفاظ میں سوال یہ ہے کہ روایت حدیث کا دور کب ختم ہوا تھا؟
نیز یہ کہ جس طرح صحیفہ ہمام بن منبہ رحمہ اللہ میں سب مختصر سند موجود ہے یعنی صرف "قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم"۔ اسی طرح کتب احادیث میں موجود سب سے طویل ترین صحیح سند کونسی ہے یعنی جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے لے کر مصنف تک راویوں کی تعداد سب سے زیادہ ہو؟ اس سے میری مراد متواتر نہیں ہے۔
جزاک اللہ۔