- شمولیت
- جنوری 08، 2011
- پیغامات
- 6,595
- ری ایکشن اسکور
- 21,397
- پوائنٹ
- 891
اور شاہد نذیر بھائی، میری کلاس نہ لیا کریں۔ میں خود آپ کی طرح عربی کے میدان میں مبتدی ہی ہوں۔ بس ویسے ہی دیگر احباب کو مہمیز کرنے کے لئے ایسی کچھ باتیں کر جاتا ہوں۔ کیونکہ میری طرح آپ کا بھی تجربہ یقینا رہا ہوگا کہ دیگر کئی فورمز پر اس طرز کے کئی کورسز شروع ہوئے، جس میں ابتدا میں تو اراکین کی دلچسپی تھی، بعد میں نہ استاد رہا نہ کلاس رہی۔ تو ہم سب کو مل جل کر اس کورس کو کامیاب بنانا ہے، ان شاءاللہ۔ اور بھرپور دلچسپی لینی بھی ہے اور دیگر ساتھیوں کے لئے بھی دلچسپی کا سامان رکھنا ہے۔ ایک دوسرے سے نوک جھوک بھی چلتی رہے اور غیرحاضر یا کم فعال طلباء کو بھی ٹچ کرتے رہیں تاکہ اللہ نہ کرے، کہیں اس کلاس کا حال بھی ویسا نہ ہو جیسے دیگر فورمز پر ہوا۔
اور اگر یہ کلاس کامیابی سے چلتی ہے تو پھر ان شاءاللہ اس طرز کے اور بھی کئی کورسز شروع کروائے جا سکتے ہیں۔
اور اگر یہ کلاس کامیابی سے چلتی ہے تو پھر ان شاءاللہ اس طرز کے اور بھی کئی کورسز شروع کروائے جا سکتے ہیں۔