• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

روزہ افطار کروانا (سلسلہ رمضانی دروس حدیث) {4}

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,001
ری ایکشن اسکور
9,801
پوائنٹ
773
روزہ افطار کروانا

عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الجُهَنِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا كَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ، غَيْرَ أَنَّهُ لَا يَنْقُصُ مِنْ أَجْرِ الصَّائِمِ شَيْئًا»[الترمذي:3/162رقم 807وقال:«هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ»وھو کذالک]۔
زیدبن خالد الجہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس شخص نے کسی روزہ دارکو افطارکروایاتواس شخص کوبھی اتنا ہی ثواب ملے گا جتنا ثواب روزہ دار کے لئے ہوگا،اورروزہ دارکے اپنے ثواب میں‌ سے کچھ بھی کمی نہیں کی جائے گی۔

اس حدیث میں‌ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ افطار کرانے کی فضیلت بیان کی ہے اوراس کا فائدہ یہ بتلایا ہے کہ روزہ افطار کرانے والے کوبھی اتنا ثواب ملتاہے جتنا روزہ افطارکرنے والے کو ملتاہے۔

اس حدیث سے متعلق چند باتوں کو سمجھ لینا چاہے:

اولا:
پہلی بات یہ ہے کہ اس حدیث میں‌ روزہ افطار کرانے کا جوثواب بتلایا گیا وہ اسی صورت میں حاصل ہوگا جب افطار حلال کمائی سے کرایا جائے، چنانچہ اس سلسلے میں ایک صریح روایت میں یہ شرط بھی ہے ’’مِنْ كَسْبٍ حَلَالٍ ‘‘ یعنی حلال کمائی سے لیکن یہ روایت ضعیف ہے،تفصیل کے دیکھیں:[سلسلة الأحاديث الضعيفة،رقم1333]
تاہم دیگرعمومی آیات واحادیث سے یہ بات مستنبط ہے۔

ثانیا:
اس حدیث سے متعلق دوسری بات یہ کہ اس میں مطلقا کسی بھی شخص کو افطار کرانے کی بات کہی گئی ہے ،اس کے لئے غرباء ومساکین کی تخصیص نہیں ہے، اس لئے اس حدیث‌ میں مذکورثواب حاصل کرنے کے لئے یہ ضروری نہیں ہے کہ صرف غرباء ومساکین ہی کو افطار کرایا جائےتبھی مطلوبہ ثواب ملے گا، بلکہ اگر مالدار اورامیرشخص کوافطار کروادیں تب بھی یہ ثواب حاصل ہوجائے گا، شیخ بن باز رحمہ اللہ کا بھی یہی فتوی ہے، ملاحظہ ہو:[مجموع فتاوى ابن باز25/ 207]۔
تاہم بہتریہی ہے کہ افطارکروانے کے لئے غرباء ومساکین ہی کا انتخاب کیا جائے کیونکہ اس میں دو فائدہ ہے ایک تو افطار کرانے والے کو ثواب مل جاتاہے اوردوسرا غریب ومسکین کا بھلا بھی ہوجاتاہے، لیکن اگر غرباء ومساکین نہ ملیں تو یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ اب اس حدیث پر عمل کرنے کا موقع ہی نہ رہا بلکہ ایسی صورت میں کسی کو بھی افطار کراکریہ ثواب حاصل کیا جاسکتاہے۔

ثالثا:
بعض حضرات اس غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ اگر ہم نے کسی دوسرے کے یہاں افطار کرلیا تو ہمارے روزے کا ثواب افطارکرانے والے کو مل جائے گا یہ سراسر غلط فہمی بلکہ جہالت ہے کیونکہ اس حدیث میں افطار کرانے والے کے لئے جس ثواب کی بات کہی گئی ہے وہ ثواب اسے الگ سے ملے گا، اس کے لئے اس کے لئے افطار کرنے والے کے ثواب میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔
حدیث میں باقائدہ اس چیز کی صراحت ہے ’’غَيْرَ أَنَّهُ لَا يَنْقُصُ مِنْ أَجْرِ الصَّائِمِ شَيْئًا‘‘ یعنی افطار کرنے والے روزہ دارکے ثواب میں کچھ بھی کمی نہیں کی جائے گی۔

رابعا:
جو شخص کسی کے یہاں افطار کرے تو افطار کے بعد اسے درج ذیل دعاپڑھنی چاہئے:
أَفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُونَ، وَأَكَلَ طَعَامَكُمُ الْأَبْرَارُ، وَصَلَّتْ عَلَيْكُمُ الْمَلَائِكَةُ [سنن أبي داود:3/ 367رقم 3854 واسنادہ صحیح]۔
 
Last edited:

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
جزاک اللہ خیرا کفایت اللہ بھائی جان۔
امید ہے کہ یہ سلسلہ دروس رمضان کے آخیر تک چلے گا۔ میں یہ کر رہا ہوں کہ ان شاءاللہ آج سے آپ کے اسی سلسلہ کو اپنے آفس کے کولیگز کے ساتھ بذریعہ ای میل شیئرنگ کروں گا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوب جزائے خیر عطا فرمائیں۔آمین یا رب العالمین۔
 
شمولیت
مئی 08، 2016
پیغامات
10
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
36
روزہ افطار کروانا

عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الجُهَنِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا كَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ، غَيْرَ أَنَّهُ لَا يَنْقُصُ مِنْ أَجْرِ الصَّائِمِ شَيْئًا»[الترمذي:3/162رقم 807وقال:«هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ»وھو کذالک]۔
زیدبن خالد الجہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس شخص نے کسی روزہ دارکو افطارکروایاتواس شخص کوبھی اتنا ہی ثواب ملے گا جتنا ثواب روزہ دار کے لئے ہوگا،اورروزہ دارکے اپنے ثواب میں‌ سے کچھ بھی کمی نہیں کی جائے گی۔

اس حدیث میں‌ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ افطار کرانے کی فضیلت بیان کی ہے اوراس کا فائدہ یہ بتلایا ہے کہ روزہ افطار کرانے والے کوبھی اتنا ثواب ملتاہے جتنا روزہ افطارکرنے والے کو ملتاہے۔

اس حدیث سے متعلق چند باتوں کو سمجھ لینا چاہے:

اولا:
پہلی بات یہ ہے کہ اس حدیث میں‌ روزہ افطار کرانے کا جوثواب بتلایا گیا وہ اسی صورت میں حاصل ہوگا جب افطار حلال کمائی سے کرایا جائے، چنانچہ اس سلسلے میں ایک صریح روایت میں یہ شرط بھی ہے ’’مِنْ كَسْبٍ حَلَالٍ ‘‘ یعنی حلال کمائی سے لیکن یہ روایت ضعیف ہے۔[LINK=[URL]http://www.urduvb.com/forum/showthread.php?t=19553][/URL] تفصیل کے یہ لنک دیکھیں۔ [/LINK]
تاہم دیگرعمومی آیات واحادیث سے یہ بات مستنبط ہے۔

ثانیا:
اس حدیث سے متعلق دوسری بات یہ کہ اس میں مطلقا کسی بھی شخص کو افطار کرانے کی بات کہی گئی ہے ،اس کے لئے غرباء ومساکین کی تخصیص نہیں ہے، اس لئے اس حدیث‌ میں مذکورثواب حاصل کرنے کے لئے یہ ضروری نہیں ہے کہ صرف غرباء ومساکین ہی کو افطار کرایا جائےتبھی مطلوبہ ثواب ملے گا، بلکہ اگر مالدار اورامیرشخص کوافطار کروادیں تب بھی یہ ثواب حاصل ہوجائے گا، شیخ بن باز رحمہ اللہ کا بھی یہی فتوی ہے، ملاحظہ ہو:[مجموع فتاوى ابن باز25/ 207]۔
تاہم بہتریہی ہے کہ افطارکروانے کے لئے غرباء ومساکین ہی کا انتخاب کیا جائے کیونکہ اس میں دو فائدہ ہے ایک تو افطار کرانے والے کو ثواب مل جاتاہے اوردوسرا غریب ومسکین کا بھلا بھی ہوجاتاہے، لیکن اگر غرباء ومساکین نہ ملیں تو یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ اب اس حدیث پر عمل کرنے کا موقع ہی نہ رہا بلکہ ایسی صورت میں کسی کو بھی افطار کراکریہ ثواب حاصل کیا جاسکتاہے۔

ثالثا:
بعض حضرات اس غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ اگر ہم نے کسی دوسرے کے یہاں افطار کرلیا تو ہمارے روزے کا ثواب افطارکرانے والے کو مل جائے گا یہ سراسر غلط فہمی بلکہ جہالت ہے کیونکہ اس حدیث میں افطار کرانے والے کے لئے جس ثواب کی بات کہی گئی ہے وہ ثواب اسے الگ سے ملے گا، اس کے لئے اس کے لئے افطار کرنے والے کے ثواب میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔
حدیث میں باقائدہ اس چیز کی صراحت ہے ’’غَيْرَ أَنَّهُ لَا يَنْقُصُ مِنْ أَجْرِ الصَّائِمِ شَيْئًا‘‘ یعنی افطار کرنے والے روزہ دارکے ثواب میں کچھ بھی کمی نہیں کی جائے گی۔

رابعا:
جو شخص کسی کے یہاں افطار کرے تو افطار کے بعد اسے درج ذیل دعاپڑھنی چاہئے:
أَفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُونَ، وَأَكَلَ طَعَامَكُمُ الْأَبْرَارُ، وَصَلَّتْ عَلَيْكُمُ الْمَلَائِكَةُ [سنن أبي داود:3/ 367رقم 3854 واسنادہ صحیح]۔
 
شمولیت
مئی 08، 2016
پیغامات
10
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
36
شکرا جزاک اللہ کفایت اللہ بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت اچھی کاوش ہے اللہ قبول فرمائے ۔ آمین
 
کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,001
ری ایکشن اسکور
9,801
پوائنٹ
773
Top