• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

روزی میں کشادگی کا بہترین حل

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
محمد بن مسلم سے انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے سنا !
رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے۔کہ جو شخص اپنی روزی میں کشادگی چاہتا ہو۔یا عمر کی درازی چاہتا ہو۔تو اسے چایئے کہ صلہ رحمی کرے۔
(حدیث نمبر2067 باب خریدوفروخت کے مسائل صحیح البخاری)
تشریح
نتیجہ یہ ہوگا کہ اس کے رشتہ دار اس کا حسن سلوک دیکھ کردل سے اس کی عمر کی درازی مال کی فراخی کی دعایئں کریں‌گے۔اور اللہ پاک ان کی دعائوں کے نتیجے میں اس کی روزی میں اور عمر میں‌برکت کرے گا۔اس لیے کہ اللہ پاک ہر چیز کے گھٹانے اور بڑھانے پر قادر ہے۔
نوٹ
موجودہ دور میں بھایئوں اور بہنوں اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ رزق کی فراخی کیلئے کتنے اوچھے ہتکھنڈے استعمال کیے جاتے ہیں‌مثلا۔ شرکیہ تعویز گنڈے اور غیر شرعی حرکتیں اس کی وجہ ہے کہ ہم دین کا علم حاصل کرنے کی کوشش نہیں‌کرتے سبحان اللہ قربان جائوں رب کے نام پر کے ہر پریشانی کا حل دین میں‌رکھا ہے اگر ہم اس حدیث پر ہی عمل کرلیں‌تو ان شا ء اللہ رزق کی فراخی ضرور ہوگی کیونکہ ساری کائنات کے لوگوں کی بات غلط ہو سکتی ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے نکلے ہوئے یہ موتی سو فیصد سچ ہیں۔
اللہ ہم سب کو اس حدیث پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین یا رب العالٰمین
 
Top