ابن انور
مبتدی
- شمولیت
- نومبر 01، 2022
- پیغامات
- 2
- ری ایکشن اسکور
- 0
- پوائنٹ
- 5
روزے ڈھال ہیں
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
(اَلصِّيَامُ جُنَّةٌوَحِصّنٌ حَصِيْنٌ مِنَ النَّارِ)
"روزے ڈھال ہیں، اور جہنم سے بچاؤ کے لئے مضبوط قلعہ کا کام دیتے ہیں "۔
(مسند احمد )
عثمان رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، آپ فرما رہے تھے:
(اَلصِّيَامُ جُنَّةٌ مِنَ النَّارِ كَجُنَّةِأَحَدِكُمْ مِنَ الْقِتَالِ )
"روزے آگ سے بچاؤ کی ڈھال ہیں، جیسے تم میں سے کسی شخص کی ڈھال قتال سے بچاؤ کے لیے ہوتی ہے۔" (مسند احمد ۱۵۸۴۴)
ابو امامہ الباھلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
(مَنْ صَامَ يَوْمً فِيْ سَبِيْلِ اللهِ جَعَلَ اللهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّارِ خَنْدَقًا كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْاَرْضِ ) صحیح سنن ترمذی(۱۳۲۵)
"جس نے اللہ کی راہ میں ایک دن کا روزہ رکھا، اللہ اس کے اور جہنم کے درمیان اتنی بڑی خندق بنا دیتا ہے جتنی آسمان اور زمین کی درمیانی مسافت ہے۔"
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا :
(مَنْ صَامَ يَوْمً فِيْ سَبِيْلِ اللهِ بَعَّدَ اللهُ وَجْهَهُ عَنِ النَّارِ سَبْعِيْنَ خَرِيْفاً )
"جس نے اللہ کی راہ میں ایک دن کا روزہ رکھا، اللہ تعالٰی اس کے چہرے کو جہنم کی آگ سے ستر سال دور کردے گا۔" (متفق علیہ)