• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

روزے کا فدیہ رقم یا اناج؟

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
السلام علیکم
روزے کا فدیہ (نصف صاع) اناج کی بجائے رقم کی صورت میں دیا جا سکتا ہے؟اسلام سوال جواب میں ایک سوال کے جواب میں کہا گیا ہے کہ روزے کا فدیہ رقم کی صورت میں قابل قبول نہیں کیونکہ حدیث میں ایک وقت کے کھانے کی صراحت موجود ہے نیز زکوۃ الفطر(فطرانہ) بھی اناج کی صورت میں ہی دینا چاہیے۔جبکہ ہمارے یہاں عموما دونوں صورتوں میں رقم دی جاتی ہے۔اس سلسلے میں مزید رہنمائی درکار ہے۔

 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
صدقہ فطر اور فدیہ دونوں صورتوں میں بہتر تو یہی ہے کہ طعام ہی دیا جائے، لیکن حسب حال اگر اتنی رقم ادا کردی جائے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں۔
مسئلہ اختلافی ہے، بعض کے نزدیک نقدی جائز نہیں، لیکن میرے خیال میں جواز والا موقف درست ہے، کیونکہ فدیہ کا مقصد دونوں صورتوں میں حاصل ہوجاتا ہے۔ واللہ اعلم۔
 
Top