• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

روٹی پر اللہ کا نام ابھر آیا، کیا یہ معجزہ ہے؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
روٹی پر اللہ کا نام ابھر آیا، کیا یہ معجزہ ہے؟

روٹی پر اللہ کا نام ابھر آیا، بکری کے پیٹ پر اللہ کا نام ابھر آیا، درختوں کے پتوں پہ اللہ محمد لکھا نظر آیا، چاند پر محمد لکھا نظر آیا۔ گائے کے سر پہ اللہ لکھا نظر آیا۔

اللہ کے بندو، ایسی پوسٹس شئیر کرنا بند کردو، اللہ کی واحدانیت کے لیے کسی سہارے کی ضرورت نہیں ہے، یہ نقش جو ابھرتے ہیں، ان کو اس طرح شئیر کرنے سے غیر مسلم لوگ ہمارا مذاق اڑاتے ہیں، کہتے ہیں، کہ اگر اس بات سے حق ثابت ہوتا ہے تو ہم کئ ایسی چیزیں دکھا سکتے ہیں، جن پر صلیب کا نشان ابھر آیا۔

کیا صلیب کا نشان دیکھ کر آپ لوگ اپنا ایمان بدل لو گے، ایمان کے لیے ان چیزوں کی ضرورت نہیں ہے۔

غیر مسلم لوگ جعلی فیک ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ، یوٹیوب اور گوگل پہ اپ لوڈ کرتے ہیں، مسلمان سبحان، اللہ، ماشاء اللہ۔ اور وہ قہقہے لگا کر ہنستے ہیں، کہ دیکھو مسلمان کتنے جاہل ہیں۔
اللہ رب العزت کے قرآن سے بڑھ کر کوئ معجزہ نہیں ہوسکتا جو اس دنیا میں آیا۔ اس بات پر غور کریں کہ ہم کس طرف جا رہے ہیں۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
سبحان اللہ روٹی پکاتے ہوئے اللہ کا نام ابھر آیا، آلو پہ اللہ کا نام، پیڑ پر اللہ کا نام، خربوزے پہ اللہ کا نام، بکری کی ٹانگوں پہ اللہ کا نام، الٹے ہاتھ کی لکیروں پہ اللہ کا نام، نارنگی کے اندر اللہ کا نام، ان سب چیزوں پہ اللہ و محمد کا نام ابھر ایا؟ کیا یہ اسلام ہے ؟ کبھی سوچا ہے ایسی بیوقوفی سے لبریز حرکتوں سے غیر مسلم پہ کیا اثر پڑتا ہے؟ اللہ کے لئے اسلام کی اصل تعلیمات کو سمجھیں اور نہین تو برائے مہربانی دین اسلام کا ایسے مزاق نہ اڑائیں ۔۔

قرآن دینا کی وہ واحد کتاب ہے جس پہ باطل کبھی بھی کسی بھی طریقے سے ہاوی نہیں ہوسکتا۔اللہ نے قرآن میں یہ خوبی رکھی ہے کہ اس پہ باطل آگے سے یا پیچھے سے کبھی حملہ آور نہیں ہوسکتا۔۔۔ 1430 سال سے قرآن کا یہ چیلنج ایک اٹل حقیقت ہے کہ اس جیسی کوئی صرف ایک ہی سورت بنا کے لے آو چاہے تم دنیا کے تمام جنوں انس کو اکٹھا کر لو صرف اللہ کو چھوڑ کے۔۔۔ قرآن وہ واحد کتاب ہے جسمیں 1430 سال سے ایک نقطے کا بھی فرق واقع نہیں ہواہے۔قرآن وہ کتاب ہے جو پوری دنیا میں سب سے زیادہ اور رات و دن پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔قرآن وہ کتاب ہے جس سے کئی نئے علوم اور کئی نئ تہزیبیں پیدا ہوئیں ۔۔۔ قرآن کی بارے میں لکھتے لکھتے قلم تو ختم ہو سکتے ہیں مگر الفاظ نہیں۔

جب ہمارے پاس ایسے شاندار، محسوس کئے جانے والے معجزے موجود ہیں تو ہم ایسی فضول تصاویر کیوں شئیر کرتے ہیں جو کہ فوٹوشاپ یا کسی اور طرح سے باآسانی بنائیں جا سکتی ہیں ۔۔ اور ایسی سچی یا جھوٹی تصویر پہ ایمان رکھ کے یا شئیر کرکے ہم کیوں خود اپنی کم عقلی کاثبوت دے کر اپنے آپکا خود مزاق اڑاتے ہیں ۔۔

اللہ قرآن میں فرماتا ہے:
"پھر تصور کرو اس موقع کا جب اللہ فرمائے گا کہ '' اے مریم کے بیٹے عیسیٰ ؑ! یاد کر میری اس نعمت کو جو میں نے تجھے اور تیری ماں کو عطا کی تھی ، میں نے رُوح پاک سے تیری مدد کی ، تو گہوارے میں بھی لوگوں سے بات کرتا تھا اور بڑی عمر کو پہنچ کر بھی ، میں نے تجھ کو کتاب اور حکمت اور تورات اور انجیل کی تعلیم دی ، تو میرے حکم سے مٹی کا پتلا پرندے کی شکل کا بناتا اور اس میں پھونکتا تھا اور وہ میرے حکم سے پرندہ بن جاتا تھا ، تو مادر زاد اندھے اور کوڑھی کو میرے حکم سے اچھا کرتا تھا ، تو مردوں کو میرے حکم سے نکالتا تھا ، پھر جب تو بنی اسرائیل کے پاس صریح نشانیاں لے کر پہنچا اور جو لوگ ان میں سے منکرِ حق تھے انہوں نے کہا کہ یہ نشانیاںصریح جادو گری کے سوا اور کچھ نہیں ہیں تو میں نے ہی تجھے ان سے بچایا ' (110)

اور اگر ہم ان پر آسمان کا دروازہ کھول بھی دیں اور یہ وہاں چڑھنے بھی لگ جائیں۔ تب بھی یہی کہیں گے کہ ہماری نظر بندی کر دی گئی ہے بلکہ ہم لوگوں پر جادو کر دیا گیا ہے۔ ( الحجر١۵)

ہم نے موسیٰ کو نو معجزے بالکل صاف صاف عطا فرمائے، تو خود ہی بنی اسرائیل سے پوچھ لے کہ جب وہ ان کے پاس پہنچے تو فرعون بولا کہ اے موسٰی! میرے خیال میں تو تجھ پر جادو کر دیا گیا ہے۔(الاسرا-102)

اسلامی بھائیوں جب موسیؓ عیسیؓ اور نا جانے کتنے معجزات کو جھوٹ جادو اور آنکھوں کی نظر بندی کہ دیا گیا تو یہ کمپوٹر پہ بننے والی تصاویر پہ کون یقین کریگا۔ ایسی فضول حرکات جہالت کی نشانی ہیں۔۔ جب جبالت انتحا کو پھنچ جاتی ہیں ،تو لوگ اس قسم کی غیر حقیقی باتوں کو حقیقی علم پر ترجیح دینے لگتے ھیں۔ اور سمجھتے ہیں کہ عمدہ کام کررہیں ہیں۔
میری آپ سب سے گزارس ہے کہ ایسی تصاویر شئیر کر کے اپنا اور اسلام کا مزاق نہ بنائیں
 
Top