• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم پر محدث فورم کی خاموشی

شمولیت
جولائی 01، 2017
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
155
پوائنٹ
47
اللہ تعالٰی روہنگیا مسلمانو کی مغفرت فرمائے ،
اللهم اغفر للمسلمين والمسلمات و المؤمنين و المؤمنات الاحياء منهم و الاموات اللهم اغفر لهم وارحمهم واكرم نزلهم ووسع مدخله واغسلهم بالماء والثلج والبرد ونقهم من الذنوب والخطايا كما ينقى الثوب الابيض من الدنس برحمتك يا ارحم الراحمين
 

عادل سہیل

مشہور رکن
شمولیت
اگست 26، 2011
پیغامات
367
ری ایکشن اسکور
943
پوائنٹ
120
بھائی سب محدث کیسے ہوگے ؟
محدث کی تعریف
مُحدِّث وہ شخص جو علم حدیث کی روایت اور درایت کا ماہر ہو۔ وہ کثیر تعداد میں روایات اور ان کے بیان کرنے والے راویوں کے بارے میں علم رکھتا ہو۔(تیسیر مصطلح الحدیث)
(1) حَدَثَ یُحدِثُ ، حُدُوثٌ ، حدیثاً ، تحدیثاً، مُحدَثٌ ، حادثۃٌ،
""" حَدَثَ """ کا معنی ہے ، اُس ایک مذکر نے کوئی نئی چیز بنائی ، اُس ایک مذکر نے کوئی نیا کام کیا ،وغیرہ،
یہ حدیث ، قدیم یعنی پرانے کی ضد ہے ،

(2) حَدَّثَ یُحَدِّثُ ، حَدیثٌ ، مُحَدَّثٌ ، مُحدِّثٌ ، مُحادثۃ،
"""حَدَّثَ"""، جِس کے معانی ہیں ، اُس ایک مذکر نے بات کی ،اُس ایک مذکر نے کوئی نئی بات کی ، اُس ایک مذکر نے کوئی خبر تلاش کی ، اُس ایک مذکر نے کوئی خبر نشر کی، اُس ایک مذکر نے کوئی نئی خبر تلاش کی ، اُس ایک مذکر نے کوئی نئی خبر نشر کی،
پس محترم شیخ خضر حیات صاحب کا کہنا "آپ ، ہم سب ’’ محدث ‘‘ ہیں "لغوی اعتبار سے بالکل درست ہے،
اور آپ نے جو کچھ تیسیر مصطلح الحدیث کے حوالے سے لکھا وہ "مُحدَّثٌ " اصطلاح ہے ۔
 
Top