• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رکعات تراویح کی تعداد علمائے احناف کی نظر میں

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
294
پوائنٹ
165
میرے خیال سے آپ یہاں بس کھیلنے تشریف لاتے ہیں۔ کسی سنجیدہ گفتگو کا ارادہ نہیں رکھتے۔ جن لوگوں نے بھی آپ سے گفتگو کی کوشش کی ہے، اب مجھے ان کی فرسٹریشن اچھی طرح سمجھ آ رہی ہے۔
محترم! جب احادیث کے مقابلے میں امتیوں کے اقوال سامنے آئیں تو کیا رویہ ہونا چاہیئے؟
 
عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
294
پوائنٹ
165
نہ صرف احناف بلکہ تمام مسالک والے بیس تراویح ہی پڑھتے پڑھاتے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ تعداد رکعات تراویح نہ ہی کہیں پڑھی گئیں اور نہ پڑھائی گئیں۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
میرا خیال تھا کہ آپ چونکہ فورم کی دنیا میں نئے ہیں، لہٰذا چند دنوں میں یہاں کے طور طریقے سمجھ جائیں گے۔ اپنے لب و لہجہ کو بھی درست کر لیں گے اور موضوع سے متعلق و غیر متعلق بھی سمجھ جائیں گے۔ لیکن بار بار کی یاد دہانی کے باوجود آپ کا یہ تحقیر آمیز رویہ، ہر دھاگے میں غیر متعلق گفتگو، یہ اب مزید گوارا کرنا مشکل ہے۔ اسے آپ آخری وارننگ سمجھئے اور سنجیدگی سے گفتگو کریں یا خاموش رہیں۔

عجیب مصیبت سی مصیبت ہے۔ آپ غالبا پڑھنے کی بھی زحمت گوارا نہیں کرتے۔
یہاں احادیث کی بات ہو ہی کہاں رہی ہے؟ موضوع تو یہ ہے کہ اتنے سارے حنفی علماء ہیں جو آٹھ رکعات تراویح کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت قرار دے رہے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ آپ ان حنفی علماء کو لامذہب قرار دیں گے یا نہیں؟
آپ سے اس سوال کا جواب درکار ہے ۔ یہاں دھاگے کا موضوع بھی علمائے احناف کے اقوال ہیں۔ آپ یہ فرمائیے کہ اہلحدیث اگر آٹھ رکعت کو سنت سمجھیں تو آپ کے نزدیک لامذہب ٹھہرتے ہیں۔ اب جن حنفی علماء نے آٹھ رکعت تراویح کو سنت تسلیم کیا ہے، وہ آپ کے اصول پر لامذہب ہیں یا نہیں؟
 
عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
294
پوائنٹ
165
آپ سے اس سوال کا جواب درکار ہے ۔ یہاں دھاگے کا موضوع بھی علمائے احناف کے اقوال ہیں۔ آپ یہ فرمائیے کہ اہلحدیث اگر آٹھ رکعت کو سنت سمجھیں تو آپ کے نزدیک لامذہب ٹھہرتے ہیں۔ اب جن حنفی علماء نے آٹھ رکعت تراویح کو سنت تسلیم کیا ہے، وہ آپ کے اصول پر لامذہب ہیں یا نہیں؟
محترم! یہاں ”لا مذہب“ کی تحقیق کس لئے؟ جس موضوع کا دھاگہ ہے اسی موضوع سے متعلق لکھیں۔
باقی رہی آپ کی یہ بات کہ ”حنفی علماء“ نے یہ لکھا وہ لکھا یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اس پر اگر سب کا اتفاق ہے تو لکھیں۔ میں ”حنفی مسلک“ کو حق سمجھتا ہوں ہر حنفی کے خیال کو اپنا لائحہ عمل نہیں بناتا۔
آپ مفتیٰ بہ کی اصطلاح تو سمجھتے ہی ہوں گے۔
 
عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
294
پوائنٹ
165
محترم! میں بھی حنفی ہوں الحمد للہ۔
میں کہتا ہوں کہ بیس رکعات تراویح کے علاوہ کوئی عدد مسنون نہیں۔
اگر ہے تو بمع عربی متن اور اردو ترجمہ کے سامنے لائیں۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
محترم! میں بھی حنفی ہوں الحمد للہ۔
میں کہتا ہوں کہ بیس رکعات تراویح کے علاوہ کوئی عدد مسنون نہیں۔
اگر ہے تو بمع عربی متن اور اردو ترجمہ کے سامنے لائیں۔
اس کا جواب خود آپ ہی کے علماء دے چکے ہیں کہ مسنون عدد آٹھ ہے۔ اور یہ دھاگا انہی علمائے احناف کے اقوال کے لئے ہے۔ اگر یہ اقوال غلط طور پر پیش کئے گئے ہیں، یا حوالہ جات وغیرہ غلط ہیں تو آپ اس کی نشاندہی کیجئے۔ ورنہ سیدھے سیدھے تسلیم کر لیجئے کہ اہلحدیث کا مؤقف اتنا مضبوط ہے کہ خود علمائے احناف کو بھی اس کی تائید کرتے ہی بن پڑی۔
اور اگر بیس رکعات کے سنت ہونے پر بات کرنی ہے تو اس کے لئے دو تین علیحدہ دھاگوں میں بات چل ہی رہی ہے۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
محترم! یہاں ”لا مذہب“ کی تحقیق کس لئے؟ جس موضوع کا دھاگہ ہے اسی موضوع سے متعلق لکھیں۔
باقی رہی آپ کی یہ بات کہ ”حنفی علماء“ نے یہ لکھا وہ لکھا یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اس پر اگر سب کا اتفاق ہے تو لکھیں۔ میں ”حنفی مسلک“ کو حق سمجھتا ہوں ہر حنفی کے خیال کو اپنا لائحہ عمل نہیں بناتا۔
آپ مفتیٰ بہ کی اصطلاح تو سمجھتے ہی ہوں گے۔
اپنے علماء کی بات آئی تو "لامذہب" کی تحقیق کس لئے، بہت خوب۔
آپ ایک اور دھاگے میں یہ فرما چکے ہیں:

”لامذہبوں“ میں یہودیوں کی بدخصلت ”مِنَ الَّذِينَ هَادُوا يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ عَنْ مَوَاضِعِهِ ۔۔الآیۃ“ والی آپ لوگوں میں پائی جاتی ہے اسی لئے تہجد والی احادیث کو تراویح کے ضمن میں پیش کرتے ہیں۔
یعنی جو شخص آٹھ رکعات کو تراویح کے ضمن میں پیش کرے وہ لامذہب اور یہودیوں کی بدخصلت کے ٹائٹلز کا حقدار ہے۔ تو یہ کرم فرمائی فقط اہلحدیث پر کیوں؟ اپنے علمائے احناف کے لئے کیوں نہیں ، جو اس معاملے میں اہل حدیث کے مؤقف کی تائید کر رہے ہیں؟
 
شمولیت
مئی 17، 2015
پیغامات
153
ری ایکشن اسکور
23
پوائنٹ
60
میرے خیال سے آپ یہاں بس کھیلنے تشریف لاتے ہیں۔ کسی سنجیدہ گفتگو کا ارادہ نہیں رکھتے۔ جن لوگوں نے بھی آپ سے گفتگو کی کوشش کی ہے، اب مجھے ان کی فرسٹریشن اچھی طرح سمجھ آ رہی ہے۔
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
صحیح فرمایا شاکر بھائی اس بھائی نے کھیل ہی تو سمجھ رکھا ہے یہ صرف القاب سے نوازنے اور لوگوں کا ٹائم خراب کرنے آتے ہیں دلیل ان کے پاس ہوتی نہیں بس اپنی عقل سے ہر بات کو رد کرنے نکل پڑے ہیں۔۔
عجب لوگ ہیں یہ مقلد بھی دلیل ہے نہ کوئی جواب
پھر بھی بس اختلاف رکھتے ہیں
 
عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
294
پوائنٹ
165
تسلیم کر لیجئے کہ اہلحدیث کا مؤقف اتنا مضبوط ہے کہ خود علمائے احناف کو بھی اس کی تائید کرتے ہی بن پڑی۔
محترم! ایک دو افراد سے حنفی مسلک کا اظہار نہیں ہؤا کرتا۔ جن علماء کا آپ ذکر کر رہے ہیں اس پر تمام یا اکثر علماء احناف کا بھی مؤقف ہے تو بتائیں۔
حنفی مسلک کسی حنفی کہلانے والے پر منحصر نہیں بلکہ ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ پر ہے۔
حنفی مسلک میں تعداد رکعات تراویح بیس ہی ہے اور یہ صرف احناف کے ہاں ہی نہیں بلکہ چاروں مسالک میں بھی۔
تمام مسلم امہ کے دینی مراکز حرمِ نبوی اور حرمِ کعبہ میں عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے لے کر اب تک باجماعت بیس رکعات تراویح ہی پڑھتے چلے آرہے ہیں۔
 
اچھا تو آپ ابو حنیفہؒ سے صحیح سند کے ساتھ ۲۰ رکعات ثابت کر دیں خیال رہے آپ تراویح اور تہجد دونوں علیحدہ علیحدہ کے قائل ہیں اس لئے جواب میں تراویح کے الگ ہونے کا بھی ثبوت ہونا چاہئے تاکہ تہجد کا شبہ نہ رہے
 
Top