• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رکوع و سجود میں قرآنی دعائیں پڑھنے کا مسئلہ

salfisalfi123456

مبتدی
شمولیت
اگست 13، 2015
پیغامات
84
ری ایکشن اسکور
39
پوائنٹ
6
صحیح حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے رکوع و سجود میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا ہے((مسلم479)(ابو داؤد 876) نسائی و بیہقی
لیکن یہاں ہمارے ایک عالم ہیں جو سلفی ہیں اور عملیات کا کام بھی کرتے ہیں وہ علاج و معالجہ کے لیے لوگوں کو کئی بار قرآنی دعائیں دیتے ہیں رکوع و سجود میں پڑھنے کے لیے. جب میں نے ان سے اس بارے میں استفسار کیا اور مذکورہ حدیث بھی بتائی تو وہ کہنے لگے کہ قرآنی دعائیں اس سے مستثنٰی ہیں اور کہا کہ علماء کرام کہتے ہیں کہ علاج و معالجہ کے لیے قرآنی دعائیں رکوع و سجود میں پڑھی جا سکتی ہیں. مگر میرا دل مطمئن نہیں ہوا اس لیے کہ رکوع و سجود میں پڑھنے کے لیے بے شمار دعائیں ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ہمیں سکھائی ہیں ان کو چھوڑ کر ایک ایسا عمل کرنا جس کی ممانعت موجود ہو صحیح نہیں ہے. اس بارے میں میں اہل علم کی رہنمائی چاہتا ہوں...
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
رکوع اور سجدے میں قرآن مجید نہیں پڑھا جا سکتا
شروع از بتاریخ : 11 March 2013 10:44 AM
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

رکوع و سجود میں قرآن مجید کی کوئی دعائیہ آیت پڑھی جاسکتی ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نہیں! کیونکہ رکوع و سجود میں قرآن پڑھنا منع ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خبردار! میں رکوع اور سجدے میں قرآن حکیم پڑھنے سے منع کیا گیا ہوں۔ پس تم رکوع میں اپنے رب کی عظمت بیان کرو اور سجدے میں خوب دعا مانگو۔ تمہاری دعا قبولیت کے لائق ہوگی۔

فتاوی احکام ومسائل
کتاب الصلاۃ ج 2 ص 243
محدث فتویٰ

http://forum.mohaddis.com/threads/رکوع-اور-سجدے-میں-قرآن-مجید-نہیں-پڑھا-جا-سکتا.11424/
 
ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
صحیح حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے رکوع و سجود میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا ہے((مسلم479)(ابو داؤد 876) نسائی و بیہقی
لیکن یہاں ہمارے ایک عالم ہیں جو سلفی ہیں اور عملیات کا کام بھی کرتے ہیں وہ علاج و معالجہ کے لیے لوگوں کو کئی بار قرآنی دعائیں دیتے ہیں رکوع و سجود میں پڑھنے کے لیے. جب میں نے ان سے اس بارے میں استفسار کیا اور مذکورہ حدیث بھی بتائی تو وہ کہنے لگے کہ قرآنی دعائیں اس سے مستثنٰی ہیں اور کہا کہ علماء کرام کہتے ہیں کہ علاج و معالجہ کے لیے قرآنی دعائیں رکوع و سجود میں پڑھی جا سکتی ہیں. مگر میرا دل مطمئن نہیں ہوا اس لیے کہ رکوع و سجود میں پڑھنے کے لیے بے شمار دعائیں ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ہمیں سکھائی ہیں ان کو چھوڑ کر ایک ایسا عمل کرنا جس کی ممانعت موجود ہو صحیح نہیں ہے. اس بارے میں میں اہل علم کی رہنمائی چاہتا ہوں...

http://kitabosunnat.com/kutub-library/ahkam-o-masayal
 
Top