• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رہن اور ادائیگی۔ محاسبہ ٔ نفس۔ تفسیر السراج۔ پارہ:3

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
وَاِنْ كُنْتُمْ عَلٰي سَفَرٍ وَّلَمْ تَجِدُوْا كَاتِبًا فَرِھٰنٌ مَّقْبُوْضَۃٌ۝۰ۭ فَاِنْ اَمِنَ بَعْضُكُمْ بَعْضًا فَلْيُؤَدِّ الَّذِي اؤْتُمِنَ اَمَانَتَہٗ وَلْيَتَّقِ اللہَ رَبَّہٗ۝۰ۭ وَلَا تَكْتُمُوا الشَّہَادَۃَ۝۰ۭ وَمَنْ يَّكْتُمْہَا فَاِنَّہٗٓ اٰثِمٌ قَلْبُہٗ۝۰ۭ وَاللہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ عَلِيْمٌ۝۲۸۳ۧ لِلہِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ۝۰ۭ وَاِنْ تُبْدُوْا مَا فِيْٓ اَنْفُسِكُمْ اَوْ تُخْفُوْہُ يُحَاسِبْكُمْ بِہِ اللہُ۝۰ۭ فَيَغْفِرُ لِمَنْ يَّشَاۗءُ وَيُعَذِّبُ مَنْ يَّشَاۗءُ۝۰ۭ وَاللہُ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ۝۲۸۴
اوراگر تم سفر میں ہو اور لکھنے والا نہ پاؤ تو رہن ہاتھ میں رکھ لو۔۱؎ پھر اگر ایک دوسرے کااعتبار کرے تو چاہیے کہ وہ شخص جس پر اعتبار کیا گیا ہے اس کی امانت اس کو ادا کرے اور اللہ سے ڈرے جو اس کا رب ہے اور تم گواہی کو نہ چھپاؤ اورجس نے گواہی کو چھپایا، اس کا دل گنہگار ہے اور خدا تمہارے کام خوب جانتا ہے۔(۲۸۳)جوکچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اللہ کا ہے اوراگر تم اپنے دل کی بات کھولو یا چھپاؤ، اس کا حساب اللہ تم سے لے گا۔ پھر جسے چاہے گا، بخشے گا اور جسے چاہے گا، عذاب کرے گا اور خدا ہرشے پر قادر ہے ۔۲؎ (۲۸۴)
۱؎ ان آیات میں رہن کی اجازت دی ہے اس لیے کہ ناواقفی کے وقت اس کے سوا چارہ ہی نہیں، البتہ یہ ہدایت کی ہے کہ اگر یونہی اعتبار پر کوئی شخص قرض دے دے تو مدیون کو چاہیے کہ اس کے حسن سلوک کا خیال رکھے۔ اور اس کی پائی پائی چکا دے۔ اس کے بعد عام ہدایت ہے کہ کتمان شہادت اسلام میں درست وجائز نہیں،کیوں کہ اس سے باہمی اعتماد اٹھ جاتا ہے۔
محاسبہ ٔ نفس
۲؎ اس سے پہلے کی آیات میں کتمان شہادت سے منع فرمایا اور بتایا کہ ہردھوکے اور فریب سے بچو ۔ اس آیت میں اعلان کیا ہے کہ دوسروں کے متعلق برے خیالات رکھنا بھی موجب گناہ ہے ۔ یعنی مسلمان کواعمال وجوارح سے لے کر قلب وخیال کی گہرائیوں تک پاکیزہ ہونا چاہیے مطلب صاف اور واضح ہے مگرچونکہ اس کے بعد ہی لاَیُکَلِّفُ اللّٰہُ نَفْسًا اِلاَّ وُسْعَھَاکی آیت ہے۔یعنی خدا تکلیف مالایطاق نہیں دیتااور حدیث میں آتا ہے کہ اِنَّ اللّٰہَ غَفَرَ لِھٰذِہِ اْلاُمَّۃِ مَاحَدَثَتْ بِہٖ اَنْفُسُھُمْ۔ یعنی اللہ تعالیٰ نے اس امت پر فضل کیا ہے کہ وساوس کو قابل عفو ٹھہرایا ہے، اس لیے شبہ پیدا ہوا کہ پھرنفس کے خیالات وافکار پر محاسبہ کیسا؟

بعض نے اس کی تاویل یہ فرمائی کہ اس سے مراد کتمان شہادت ہے ۔ بعض نے فرمایا اس کا مقصد کفر ونفاق کا خیال ہے ۔ کہا ۔ یہ منسوخ ہے آیت مابعد سے مگر اگر غور کیاجائے اور خیال وفکر کے نتائج پر بنظر امعان نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوگا کہ یہ ایک حقیقت نفسی ہے جس کا ذکر اس آیت میں ہے اور کسی آیت وحدیث سے معناً اس کا تصادم نہیں ہوتا اس لیے تخصیص اور تنسیخ کا سوال ہی غلط ہے ۔ دماغ وقلب میں جتنے خیالات وجذبات پیدا ہوتے ہیں ان کا اثر ہوتا ہے جو بعض دفعہ نہایت لطیف وکمزور ہونے کی وجہ سے جوارح تک منتقل نہیں ہوتا اورنفس کی اگرتحلیل کی جائے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ خیالات وافکار میں محاسبہ کا عمل کارفرما ہے۔

چھوٹے سے چھوٹا خیال جو براہو، وہ بلاذہنی تعزیر کے نہیں رہتا۔ اسی طرح اچھا خیال وجذبہ ذہن کے لیے باعث مسرت ہوتا ہے ۔کیا یہ حقیقت نہیں کہ تمام برے اعمال برے خیالات کا نتیجہ ہوتے ہیں اور کیا برائی برے خیال کی عملی سزا نہیں؟

اس آیت میں اسی نفسیاتی اصول محاسبہ کو بیان فرمایا ہے اور مقصدیہ ہے کہ مسلمان جذبۂ تاثر کے لحاظ سے بھی بہترین انسان ثابت ہو۔

حدیث وآیت مابعد کا تعلق اس نفس محاسبہ سے نہیں بلکہ اس محاسبہ سے ہے جو قضایا خارج سے تعلق رکھتا ہے ۔ یعنی کسی چور کو محض اس لیے سزا نہیں دی جائے گی کہ اس کے دل میں چوری کے خیالات ہیں بلکہ اس وقت وہ سزا کا مستحق ہوگاجب یہ خیالات اسے چوری کے لیے مجبور کردیں، البتہ خدا کے نزدیک اسے پاکیزہ دماغ اورپاکیزہ نفس انسان نہیں کہا جاسکے گا اور ایسے انسان میں جس کے دل میں چوری کا کوئی خیال نہیں،یقینا زیادہ فضیلت ہے۔
حل لغات
{ ٰاثِمٌ} مصدر اِثم۔ مجرم{اِثْمٌ} بمعنی گناہ۔
 
Top