- شمولیت
- دسمبر 09، 2013
- پیغامات
- 68
- ری ایکشن اسکور
- 15
- پوائنٹ
- 37
تحریر: جناب امیر افضل اعوان
اسلام میں زبان کی حفاظت کرنے، سوچ سمجھ کر اور کم بولنے کی تلقین کی گئی ہے۔ بلکہ اس حوالہ سے یہاں تک روایات ہیں کہ خاموشی کو عبادت سے عبارت کیا گیا ہے تاکہ کسی مسلمان کی زبان سے ادا ہونے والے الفاظ کسی دوسرے شخص کی دل آزاری کا سبب نہ بنیں۔ اس کے علاوہ یہ بھی طے شدہ امر ہے کہ جب بھی کوئی غیر ضروری باتیں کرتا ہے تو اس شخص کی زبان درازی میں عموماً فحش و لغو باتیں در آتی ہیں۔ ایک روایت کے مطابق اللہ پاک بھی غیر ضروری باتیں کرنا پسند نہیں فرماتے۔ ایسے ہی ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس سے ممانعت کی تلقین فرماتے ہیں۔ ایک حدیث پاک میں مرقوم ہے
سیدنا مسروق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نہ تو بد زبان تھے اور نہ ہی بد زبانی کرتے تھے اور انہوں نے کہا کہ رسول اللہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم لوگوں میں سے بہترین لوگ وہ ہیں جن کے اخلاق اچھے ہیں۔‘‘ (صحیح مسلم)
مکمل مضمون
http://www.ahlehadith.org/zuban-ki-hifazat