ایک بھائ نے فرمایا کہ شيخ زبير على زى جيساکوئ محدث نہیں اس صدی میں ۔۔۔
کیا یہ بات درست ہے؟
ایسی باتیں ہر کوئی اپنے علم و معرفت کے مطابق کرتا ہے۔
اس صدی میں شیخ زبیر علی زئی کے علاوہ اور بھی بہت سارے محدثین ہیں، اور شاید بعض ان سے بھی بڑے ہوں۔
شیخ البانی کے شاگردوں میں ابو اسحاق الحوینی ہیں، علی حسن الحلبی ہیں، مشہور حسن آل سلمان ہیں۔
سعودیہ میں شیخ عبدالرحمن بن عبد اللہ السعد ہیں، سعد الحمید ہیں، عبدالعزیز الطریفی وغیرہ ہیں۔
ہمارے پاکستان میں شیخ ارشاد الحق اثری ہیں۔
اور بھی کئی جن کے علم و فضل سے ہم حقیقی طور پر واقف نہ ہوں گے۔