• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

زندگی میں اندھیرے، غم اور تاریکیاں ہیں تو یہ پڑھیں

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
{أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ}
✨
*کیا آپ کو لگتا ہے آپ کی زندگی میں بہت اندھیرے ہیں، بہت غم ہیں، بہت تاریکیاں ہیں...؟*

کہیں روشنی کی کوئی کرن نظر نہیں آتی، کوئی راہ نجات سمجھ نہیں آتی....
دل میں بھی کرب ہے، ملال ہے،
اپنے گناہوں کا احساس بھی ہے تکلیف بھی ہے.…؟
ایسا میں کیا کریں.....؟ کچھ نہ کریں۔۔۔ بس سچے دل سے اپنے رب کو پکاریں،

ان اندھیروں میں، ان گہری کھائیوں میں، ان تکلیفوں میں، ان گناہوں کے سمندر میں ایک ہی ذات ہے، بہت قریب.. بہت بلند... بہت مخلص.. بہت سننے والی... ⁦❤
آپ کا رب ہے نا.
.⁦❤
آواز تو دیں اسے....وہ السمیع، فوراً سنے گا...
وہ المجیب فوراً جواب دے گا.... وہ قادر آپ کو تاریکیوں میں روشنی کی کرن دکھائے گا،
وہ الحفیظ آپ کو اپنی حفاظت میں لے لے گا، پھر نہیں ڈر ہو گا کسی چیز کا، پھر کوئی تکلیف نہ ہوگی، وہ نجات دے گا ان غموں سے...
وہ رب جس نے گہرے اندھیرے سمندر میں، مچھلی کے پیٹ میں یونس عہ کو سن لیا تھا،

جب ان نے اپنے رب کو پکارا تھا، وہ جب ان نے اپنے رب کی تعریف بیان کر کے اپنی کمزوریوں کا اعتراف کیا تھا....
تو رب کیسے نہ سنتا اپنے بندے کو، کیسے نہ نجات دیتا ان کو تاریکیوں سے، کرب سے...
اور پتا ہے ان آیات میں آپ کا رب کیا کہہ رہا ہے،

میرا یہ سننا، مدد کرنا، نجات دینا صرف یونس عہ کے لئے نہیں تھا بلکہ میں تو ہر اس مومن بندے کا ساتھ اپنی رحمت کا یہی معاملہ فرماتا ہوں جو مجھے یوں پکارے....⁦
❤
تو جب بھی آپ کا دل بے چین ہو، زندگی میں اندھیرے ہوں، غموں کے، گناہوں کے، ظلم کے، تنہائی کے، فکروں کے.. تو پکاریں

{أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ}
❤
 
Top