• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

زکاتہ کا مصرف

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
۱۔ کسی کی فوتیدگی پر کھانا کھلانا وغیرہ سنت سے ثابت نہیں ہے اور یہ رسم ہے اس کو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ہاں، اگر میت کے رشتہ دار وغیرہ میت کو ثواب پہنچانے کی غرض سے مساکین اور غربا کو اپنی طرف سے کچھ مال صدقہ کر دیں یا کھانا کھلا دیں تو یہ جائز ہے۔ تفصیل کے لیے یہ اردو لنک دیکھیں۔
۲۔ زکوۃ زندہ افراد کو دی جا سکتی ہے نہ کہ مردوں کو جیسا کہ زکوۃ کے مصارف میں بیان ہوا ہے اور یہ کل آٹھ ہیں یعنی آٹھ مقامات پر زکوۃ کی رقم خرچ کی جا سکتی ہے۔
إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ وَالْعَامِلِينَ عَلَيْهَا وَالْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ وَفِي الرِّقَابِ وَالْغَارِمِينَ وَفِي سَبِيلِ اللَّـهِ وَابْنِ السَّبِيلِ ۖ فَرِيضَةً مِّنَ اللَّـهِ ۗ وَاللَّـهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ ﴿٦٠﴾
صدقے صرف فقیروں کے لئے ہیں اور مسکینوں کے لئے اور ان کے وصول کرنے والوں کے لئے اور ان کے لئے جن کے دل پرچائے جاتے ہوں اور گردن چھڑانے میں اور قرض داروں کے لئے اور اللہ کی راه میں اور راہرو مسافروں کے لئے، فرض ہے اللہ کی طرف سے، اور اللہ علم وحکمت واﻻ ہے۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
البتہ جس گھر میں فوتیدگی ہوئی ہو تو ان گھر والوں کیلئے کھانا بھجوانا سنّت ہے، کیونکہ جب سیدنا جعفر طیار﷜ شہید ہوگئے تو نبی کریمﷺ نے فرمایا: « اصنعوا لآل جعفر طعاما ، فقد جاءهم ما يشغلهم »http://www.dorar.net/enc/hadith?skeys=%D9%81%D9%82%D8%AF+%D8%AC%D8%A7%D8%A1%D9%87%D9%85+%D9%85%D8%A7+%D9%8A%D8%B4%D8%BA%D9%84%D9%87%D9%85+&xclude=°ree_cat0=1 کہ ’’جعفر کے گھروالوں کیلئے کھانا تیار کرو، ان پر آزمائش آئی ہے جس نے انہیں (کھانا وغیرہ بنانے سے) مشغول کر دیا ہے۔‘‘
 
Top