• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

زکوة کیسے ادا کریں جب قرض ہو۔۔۔

شمولیت
اکتوبر 11، 2011
پیغامات
90
ری ایکشن اسکور
116
پوائنٹ
70
میں نے ابو کا گھر خریدا ہے اور میں دو سال تک ان کو پیسے دیتا رہوں گا جب تک ساری رقم ادا نہیں ہو جاتی۔

میرا سوال یہ ہے کہ اب زکوة نکالتے وقت کیا مجھے آپنے نصاب میں سے یہ رقم نفی کرنے ہے؟ ایسے تو میری شاید دو سال کوئی زکوة نا بنے۔۔


شکریہ

جنید

Sent from my SM-N950F using Tapatalk
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
زکاۃ جب فرض ہوتی ہے تو اس کے حساب سے زکاۃ نکالی جاتی ہے۔ سابقہ یا آئندہ کا اعتبار نہیں کیا جاتا۔
مثال کے طور پر پانچ لاکھ روپیہ اگر ایک سال آپ کے پاس رہے، تو تب اس میں بارہ ہزار پانچ سو روپے بطور زکاۃ آپ دیں گے۔ اگر ایک دو ماہ یا دس ماہ رہے، پھر آپ نے استعمال کرلیے، کوئی گھریلو ضرورت کی چیز خرید لی، یا رہنے کے لیے گھر خرید لیا تو اس پر کوئی زکاۃ نہیں ہے۔
انسان پر قرض تبھی ہوتا ہے، جب فورا دینے کے لیے اس کے پاس پیسے نہ ہوں ۔ تو ظاہر ہے ایسی صورت میں نہ پیسے ہیں، نہ ہی ان پر زکاۃ ہوگی۔
قرض اتارنے کے بعد پیسے جمع ہوں، نصاب کو پہنچیں، سال گزرے تو تب زکاۃ ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر مسئلہ سمجھنے میں غلطی لگی ہے، یا کوئی وضاحت یا اشکال ہے تو پوچھ لیجیے۔
 
شمولیت
جنوری 02، 2017
پیغامات
175
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
39
خضر حیات بھائی کیا آپ سے پرسنل پر رابطہ ہوسکتا ھے؟
کوئی بھائی خضر بھائی کو ٹیگ لگا دے
 
Top