• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

زیورات کی زکوٰۃ کے بارے سوال کا جواب مطلوب ہے۔

وہم

رکن
شمولیت
فروری 22، 2014
پیغامات
127
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
75
السلام علیکم و رحمۃ اللہ ، علماء کرام سے گزارش ہے کہ اس سوال کا جواب عنایت فرمائیں
جزاکم اللہ خیرا کثیراً​
آپ سے زکوۃ کے متعلق ایک سوال ہے :
لڑکی کو شادی پہ ملنے والے زیورات کا بالکل صحیح وزن معلوم نہیں ہوتا اور جو اس کی فیملی اندازاً بتاتی ہے کیا اس حساب سے اونچ نیچ کے ساتھ زکوۃ صحیح ہے یا نہیں؟
دوسرا سوال :
اور اگر کوئی ایک ساتھ زکوۃ نہیں دے سکتا اور ارادہ رکھتا ہے حساب بھی رکھتا ہے اور ساتھ ساتھ تھوڑا تھوڑا دیتا ہے کیا یہ جائز ہے؟ مطلب ۲۰۱۹ کے اپریل تک مال کا سال پورا ہوگیا اور ابھی تک اس مال کی زکوٰۃ کچھ دینا باقی ہے اس کی گنجائش نکلتی ہے؟
 

اٹیچمنٹس

Last edited by a moderator:

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,717
ری ایکشن اسکور
430
پوائنٹ
197
السلام علیکم و رحمۃ اللہ ، علماء کرام سے گزارش ہے کہ اس سوال کا جواب عنایت فرمائیں
جزاکم اللہ خیرا کثیرا21290 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کوشش کیا کریں اردو میں ہی لکھا کریں سوال!

ایک سوال ہے آپ سے، زکوۃ کے متعلق، لڑکی کو شادی پہ ملنے والے زیورات کا بالکل صحیح وزن معلوم نہیں ہوتا اور جو اس کی فیملی اندازاً بتاتی ہے کیا اس حساب سے اونچ نیچ کے ساتھ زکوۃ صحیح ہے یا نہیں؟ اور اگر کوئی ایک ساتھ زکوۃ نہیں دے سکتا اور ارادہ رکھتا ہے حساب بھی رکھتا ہے اور ساتھ ساتھ تھوڑا تھوڑا دیتا ہے کیا یہ جائز ہے؟ مطلب ۲۰۱۹ کے اپریل تک مال کا سال پورا ہوگیا اور ابھی تک کچھ دینا باقی ہے اس کی گنجائش نکلتی ہے؟
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جس سونا یا چاندی کا زیور بن جائے، اس میں زکوۃ ہے کہ نہیں؟ اس میں علما کا اختلاف ہے، جمہور علما کے نزدیک استعمال ہونے والے زیور میں زکاۃ نہیں ہے، کیونکہ اس طرح کی چیزوں سے مراد نفع نہیں ہوتا، بلکہ استعمال مراد ہوتا ہے۔
ہاں البتہ اگر سونے چاندی کی زکاۃ سے بچنے کےلیے اس کا زیور بنوایا جائے، یا پھر زیور اس قسم کے ہو کہ اس کا استعمال حرام میں ہوتا ہو، تو ایسے زیور پر تمام علما کے نزدیک زکاۃ ہے۔
یہ بھی اہم بات ہے کہ اگر زکاۃ زیورات پر بھی ہو، تو ان کا اتنی مقدار میں ہونے پر ہوتی ہے، جتنا سونا یا چاندی کا نصاب بنتا ہے۔ اور یہ نصاب عموما سونے کا ساڑھے سات تولے اور چاندی کا باون تولے بتایا جاتا ہے۔
(تفصیل یہاں دیکھیں لیں)
ایک سوال ہے آپ سے، زکوۃ کے متعلق، لڑکی کو شادی پہ ملنے والے زیورات کا بالکل صحیح وزن معلوم نہیں ہوتا اور جو اس کی فیملی اندازاً بتاتی ہے کیا اس حساب سے اونچ نیچ کے ساتھ زکوۃ صحیح ہے یا نہیں؟
کسی چیز کی مقدار کتنی ہے؟ اس میں زکاۃ ہوتی ہے کہ نہیں؟ تو اس میں پتہ لگانا کوئی بہت مشکل کام تو نہیں کہ اس میں تکے پر اعتماد کیا جائے، کسی بھی جوہری کے پاس یا متعلقہ بندے کے پاس جاکر اس کی مقدار کا تعین کروالیں۔
اور اگر کوئی ایک ساتھ زکوۃ نہیں دے سکتا اور ارادہ رکھتا ہے حساب بھی رکھتا ہے اور ساتھ ساتھ تھوڑا تھوڑا دیتا ہے کیا یہ جائز ہے؟ مطلب ۲۰۱۹ کے اپریل تک مال کا سال پورا ہوگیا اور ابھی تک کچھ دینا باقی ہے اس کی گنجائش نکلتی ہے؟
جیسا کہ عرض کیا جو استعمال شدہ زیور ہے، کئی علما کے نزدیک اس میں زکاۃ ہے ہی نہیں، لہذا اس زحمت کی ضرورت نہیں۔ رہی بات وہ سونا یا زیور جو بطور تجارت وغیرہ یا رقم سیو کرنے کے لیے رکھا ہوا ہے، تو اس کی ایک ساتھ زکاۃ دینے میں کوئی پس وپیش نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ وہ ایک اضافی رقم اور اللہ کی طرف سے نعمت ہے، لہذا اس سے اس کا حق ادا کرنا چا ہیے۔
بطور مسئلہ بھی زکاۃ دینے والے کی طرف سے اس کے وجوب کے بعد اس میں تاخیر کرنا درست نہیں۔ الاکہ زکاۃ کے مستحق لوگوں کی تھوڑا تھوڑا دینے میں کوئی مصلحت پوشیدہ ہو، تو زکاۃ کی تقسیم میں اس کی وجہ سے تاخیر کی جاسکتی ہے۔ البتہ زکاۃ وغیرہ دیگر جتنے بھی شرعی احکامات ہیں، ان میں اصل یہی ہے کہ جب واجب ہوں، ان کی فوری ادائیگی کی جائے۔
(تفصیل یہاں دیکھیں)
 
Last edited:

وہم

رکن
شمولیت
فروری 22، 2014
پیغامات
127
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
75
جزاکم اللہ خیرا کثیرا ، محترم بھائیوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں ، اللہ آپ سب کو خوش رکھے
 
Top