کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
سابق آئی ایس آئی سربراہ جنرل حمید گل انتقال کر گئے
15 اگست 2015 (23:34)اسلام آباد (مانیٹرگن ڈیسک) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنر ل حمید گل انتقال کر گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل حمید گل کو برین ہیمرج کے بعد مری کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔
نجی نیوز چینل وقت نیوز کے مطابق حمید گل کو بلڈ پریشر لو ہونے کی وجہ سے راولپنڈی ہسپتال منتقل نہیں کیا جا سکے اور اسی دوران ان کا انتقال ہو گیا۔
بیٹی عظمیٰ کا کہنا ہے کہ حمید گل خاندان کے ساتھ مری آئے ہوئے تھے جہاں اچانک ان کی طبعیت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں مری کے ایک ہسپتال میں لے جا یا گیا۔ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے بتایا کہ حمید گل کو برین ہیمرج ہوا ہے اور ان کا بلڈ پریشر بہت کم ہے جس کی وجہ سے انہیں کسی دوسرے ہسپتال منتقل نہیں کیا جا سکتا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق برین ہیمرج کے باعث حمید گل کا انتقال ہو گیا ہے۔ جنرل حمید گل کی عمر 78 برس تھی۔
ح