اخت ولید
سینئر رکن
- شمولیت
- اگست 26، 2013
- پیغامات
- 1,792
- ری ایکشن اسکور
- 1,297
- پوائنٹ
- 326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آج ہمارے یہاں ایک صاحب کی تقریبِ نکاح تھی۔۔۔مسجد میں۔۔بخیر عافیت ہو گیا۔۔حق مہر تو ساتھ کے ساتھ ہی اداکر دیا ہو گا۔۔یہ بہت اچھی بات ہے۔۔ہمارے یہاں تو حق مہر کی ادائیگی کا تصور ہی نہیں ہے۔۔بیگم صاحبہ سے باآسانی "معاف" کرا لیا جاتا ہے۔۔معافی کی اتنی دقت کیوں؟پہلے ہی حق مہر کا "بکھیڑا "نہ پالا جائے،کچھ لوگ اتنا ڈھیر ڈھار حق مہر رکھواتے ہیں یا رکھتے ہیں۔۔پچاس پچاس تولہ سونا اور وہ بھی تقریب میں ہی ادائیگی!!اللہ میری پناہ!ایسے فضول خرچ لوگ بھی پائے جاتے ہیں پاکستان میں اور وہ بھی دین دار گھرانے۔۔توبہ توبہ اسراف!!السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جن صاحب کاآج نکاح تھا۔ان کی والدہ نے کبھی ذکر کیا تھا کہ میں اپنی بیٹیوں کی شادی پر دس تولہ سونا خود دیتی ہوں اور دس ہی لڑکے والوں سے لکھواتی ہوں۔۔"سیدھا سیدھا نو دس لاکھ"۔۔ہم نے فورا حساب لگایا۔۔اب پتا نہیں وہ حق مہر میں لکھوایا جاتا ہے یا ویسے ہی؟ویسے خیال رکھنا چاہیے ناں کل کلاں کو کچھ "ایسا ویسا" ہو گیا تو دس تولے تو دینا لازم ہو گیا ناں۔۔اچھا اچھا خلع کا آپشن ہے ناں۔۔پھر تو کوئی مسئلہ ہی نہیں۔۔
اچھا بات ہو رہی تھی۔۔نکاح کی۔۔بات سے بات نکلتی چلی جاتی ہے۔۔میں نے دلہن کا ولیمے کے لہنگے کا ڈوپٹہ دیکھا تھا۔۔پینتیس ہزار کا۔۔بھئی آخر بیٹے کی شادی ہے۔۔پھر ملنا ملانا رہن سہن بھی دیکھنا پڑتا ہے۔۔بنا تو پینسٹھ ہزار والا ہے۔۔لیکن قیمت پینتیس ہزار والی ہے۔۔کاری گر نے غلطی سے دوسرا بنا دیا تھا۔۔اب ہمیں کیا؟؟قصور اس کا تھا۔۔اب اسے پینسٹھ والا پینتیس میں دینا ہی پڑا۔۔توبہ کیسے لوٹتے ہیں یہ دکان دار بھی!!
اچھا بات حق مہر کی ہو رہی تھی۔۔لوگ اتنا اسراف کرتے ہیں۔۔برادری میں ناک اونچا رکھنے کو اونچے اونچے حق مہر رکھتے ہیں۔۔
"اچھا کتنا حق مہر باندھا؟"
"بس سادگی کے ساتھ کیا ہے"
"پھر بھی؟"
"دس ہزار روپے"
پس منظر میں، میں سوچ رہی تھی اس سے بہتر تھا وہ پینتیس ہزار واالا لہنگا ہی حق مہر میں رکھوا دیتے۔۔کم از کم کچھ تو خیر ہوتی!!!