• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سانحہ منیٰ : ایرانی زائرین کی وجہ سے ہوا؟

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
سید حبیب الرحمن کاظمی
دلدوز اور افسوس ناک حادثہ کے باعث حاجیوں کے چہروں سے مسکراہٹ غائب هے جب کہ دکهه ، پریشانی اور کسی حد تک خوف کے آثار نمایاں نظر آتے ہیں ، وه سکون ، وه اطمنان جو میں نے آج سے پہلے کئ بار منی میں دیکها تها وه کہیں نظر نہیں آرہا هے ، ہلکی سی آہٹ ، تهوڑی سی ہلچل سے حجاج کان کهڑے کردیتے ہیں ، شاید یہ صبح کے سانحہ کا وقتی اثر ہو ، اس سانحے کے چند لمحے ہی بعد سوشل میڈیا میں جہاں بہت سارے لوگوں نے اس واقعہ پر دکهه ، افسوس ،دعا اور تعزیت کا اظہار کیا وہی کچهه عاقبت نا اندیش لوگ اس سانحے کو سعودی عرب کے ساتهه اپنی دیرینہ اور نظریاتی دشمنی نبهانے کے واسطے بطور ہتهیار استعمال کرنے لگے ، بہت کم ظرف اور نہایت جلد باز لوگ تهے یہ ، ورنہ تو ایسے سانحات کے موقعوں پر دشمن سے بهی اظہار ہمدردی کی جاتی هے ، خیر ، مجهہ سے کئ دوستوں نے رابطہ کیا ،خیریت پوچهی اس حادثے کا سبب پوچها ،کچهه کو میں مصروفیات کے باعث جواب نہیں دے سکا ، انہوں نے رسائل اور پیغامات چهوڑے تهے ، اب مختصر اس حادثے کا پس منظر بیان کرتا ہوں ، سب سے پہلے تو بطور مومن و مسلمان قضاء وقدر پر ہمارا ایمان هے سو ہم ایسی کوئی بات نہیں کریں گے جس سے ہمارا رب ناراض ہو ، جہاں تک حجاج کے لیے انتظامات کا سوال هے ، مجهے پانچ سے زائد بار یہ توفیق نصیب ہوئی کہ میں مشاعر مقدسہ میں حجاج کرام کے شانہ بشانہ مناسک حج بجا لاؤں ، میں ہر سال یہاں کے انتظامات کو بغور دیکهتا ہوں ، میرا عمیق مشاہده هے ، جگہ جگہ حجاج کرام کی راہنمائی کے لئے لگے سائن بورڈز ، اہم مقامات پر آویزاں بڑی بڑی راہنما سکرینیں ، چاک و چوبند سپیشل فورس اور پولیس کے دستے ، ہر چند میٹر پر دفاع مدنی کے دفاتر ، کشادہ داخلی اور خارجی ان گنت راستے ، ان راستوں سے نکلتے ایمرجنسی راستے ، فضا میں گشت کرتے ہیلی کاپٹرز ، الغرض ایسا منظم اور مربوط انتظام کہ مجهه سمیت یہاں حج پر آنے والا ہر حاجی یہاں کی حکومت کو اس حسن انتظام پر دعائیں دیے بنا نہیں ره سکتا هے ، آج کا افسوس ناک واقعہ حجاج کرام کے ایک گروپ نے انتظامی تعلیمات کو پس پشت ڈالنے کے باعث رونما ہوا ، یہ گروپ اچانک ہی ون وے پر مخالف سمت سے چڑ دوڑا جس کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئ ، یہ گروپ کون تها ؟ کہاں کا تها ؟ اس پر ابهی تحقیقات ہورہی ہیں ، تاہم عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے پلے کارڈز اٹهائے ہوئے تهے ، جن پر الموت لامریکا الموت لاسرائیل درج تها ، یہ لوگ مذهبی نوعیت کے نعرے بهی بلند کر رهے تهے ،یہ گروه بہت تیزی سے مخالف ٹریک پر چڑ دوڑا تها ، اوپر سے گرمی بهی بہت تهی ، حبس کا عالم تها ،جس کے باعث اتنا نقصان ہوا ، انتظامیہ کی طرف سے پیشگی اطلاع بهی تهی کہ گرمی کے باعث بہتر یہی ہوگا کہ حجاج کنکریاں عصر کے بعد مارے ، مگر قدر اللہ و ما شاء فعل ، واقعہ کے فوراً بعد چار ہزار سے زائد امدادی کارکن اور فوجی اہلکار جائے حادثہ پر موجود تهے ، دو سو سے زائد ایمبولینس موقع پر پہنچ گئ تهیں ،اگر انتظامیہ بروقت اور بهرپور کردار ادا نہ کرتی تو اس سے زیاده نقصان ہوسکتا تها ، لاکهوں لوگ وقت حادثہ جائے حادثہ کے آس پاس میں تهے ، ضرورت اس امر کی هے کہ ہر ملک حج سے پہلے اپنے حجاج کرام کی معقول تربیت اور تدریب کا انتظام کریں ،بخدا حاجیوں کی تربیت اور ٹریننگ بالکل بهی نہیں ہوتی هے ، اللہ تعالیٰ مرحومین کو شهداء کے درجے میں فائز کرے ، زخمیوں کو شفا یاب کرے اور باقی حجاج کرام کو اپنی حفظ و امان میں رکهے .!!!!
(فردوس جمال )
سوق العرب - منی - سعودی عرب
(فیس بک سے)
 

حسیب

رکن
شمولیت
فروری 04، 2012
پیغامات
116
ری ایکشن اسکور
85
پوائنٹ
75
ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ کون ذمہ دار ہے
ہم عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے پلے کارڈز اٹهائے ہوئے تهے ، جن پر الموت لامریکا الموت لاسرائیل درج تها ، یہ لوگ مذهبی نوعیت کے نعرے بهی بلند کر رهے تهے ،یہ گروه بہت تیزی سے مخالف ٹریک پر چڑ دوڑا تها
اس بارے میں جو تصاویر اور ویڈیوز گردش کر رہی ہیں وہ تو جھوٹی ہی لگ رہی ہیں
جس طرح اس تھریڈ میں ایک تصویر کا ذکر ہے جو کہ 2013ء کی ہے
http://forum.mohaddis.com/threads/منیٰ-میں-بھگڈر-مچنے-سے-150-حاجی-شہید،-400-زخمی.30241/page-2#post-237870

اس طرح اسی فیس بک پیچ پہ (جہاں سے تصویر لی گئی) ایک ویڈیو بھی موجود ہے جس میں بہت تھوڑے لوگ ہیں جو ظاہری بات ہے کہ منیٰ کی نہیں ہو سکتی
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
ایرانی ردعمل غالباً آپ نے نہیں پڑھا ـ ایران کا دعویٰ ہے کہ اس سانحہ میں 90 افراد جاں بحق ہوئےـ دوسری بات یہ کہی کہ حج کا انتظام میں دیگر ممالک کو بھی شامل کیا جائے
 

حسیب

رکن
شمولیت
فروری 04، 2012
پیغامات
116
ری ایکشن اسکور
85
پوائنٹ
75

حسیب

رکن
شمولیت
فروری 04، 2012
پیغامات
116
ری ایکشن اسکور
85
پوائنٹ
75
ایرانی ردعمل غالباً آپ نے نہیں پڑھا ـ ایران کا دعویٰ ہے کہ اس سانحہ میں 90 افراد جاں بحق ہوئےـ دوسری بات یہ کہی کہ حج کا انتظام میں دیگر ممالک کو بھی شامل کیا جائے
اس کا کوئی سورس؟
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
اگر یہ تصاویر پرانی ہوں تب بھی حج کے دوران ایرانی زائرین کی ”سرگرمیوں“ کا ثبوت ہیں
abc.GIF
 

حسیب

رکن
شمولیت
فروری 04، 2012
پیغامات
116
ری ایکشن اسکور
85
پوائنٹ
75
ایران میں سعودی حکومت کے خلاف مظاہروں کی بھی خبر ہے۔
اب ایک طرف ایرانی حکومت اور لوگ بغیر کسی ثبوت کے اس واقعے کو سعودی حکومت کی نااہلی قرار دے رہے ہیں
اور دوسری طرف ہمارے لوگ اس کو ایرانی زائرین کی سازش
کوئی ٹھوس ثبوت کسی پاس نہیں
اس کی ایک اور مثال
https://www.facebook.com/defaeharamain/posts/754782914647318
جبکہ جہاں تک مجھے خبر کی سمجھ آئی ہے اس میں ایسی کوئی بات نہیں کی گئی
http://aawsat.com/home/article/460871/مسؤول-في-بعثة-مطوفي-إيران-300-حاج-إيراني-تسببوا-بحادثة-«التدافع»-بعد-عكسهم-السير
@خضر حیات بھائی خبر کا کچھ ترجمہ کر دیں
 

حسیب

رکن
شمولیت
فروری 04، 2012
پیغامات
116
ری ایکشن اسکور
85
پوائنٹ
75
Top