• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سبزچائے جلدی بیماریوں کے لیے نہایت مفید :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,823
پوائنٹ
1,069
سبزچائے جلدی بیماریوں کے لیے نہایت مفید
ویب ڈیسک منگل 19 مئ 2015


سبز چائے میں موجود کلوروفِل جلد کو تازہ رکھتا ہے جب کہ اس میں موجود کیفین جلد کو ہموار کرتا ہے،الیگزنڈرا کیزلر کیہن،فوٹو فائل

برلن: سبزچائے کو صدیوں سے بیماریوں کے علاج کے حوالے سے مشروب کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے تاہم اب یورپ میں اسے جلد کے علاج کے طور پر بھی استعمال کیا جانے لگا ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق سبزچائے جلد کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی کریموں کا بھی ایک لازمی جزوبنتی جا رہی ہے۔ جرمنی میں کاسمیٹکس مصنوعات تیار کرنے والے اداروں کی انجمن کی سربراہ بِرگِٹ ہوبرکا کہنا ہے کہ وٹامنز، معدنیات اوردیگر عناصر کی بدولت سبزچائے میں زخموں کو بھرنے کی خاصیت بھی ہوتی ہے اوریہ جلد کے لیے بھی بہتر ہوتی ہے کیونکہ اسے عام چائے کی طرح کسی بھی کیمیائی عمل سے نہیں گزارا جاتا۔ جس کی وجہ سے اس کے قدرتی اجزا برقراررہتے ہیں۔

سبزچائے کی افادیت کے حوالے سے میونخ کے نورکاؤیر اسکول آف کاسمیٹکس میں درس و تدریس سے منسلک الیگزنڈرا کیزلر کیہن کہتی ہیں کہ سبز چائے میں موجود کلوروفِل جلد کو تازہ رکھتا ہے جب کہ اس میں موجود کیفین جلد کو ہموار کرتا ہے، اس کے علاوہ سبز چائے کا مثبت پہلو یہ ہے کہ اس میں موجود قدرتی اجزا آہستگی سے کئی گھنٹوں تک اپنا اثر دکھاتے ہیں۔
 
Top