• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سب سے بڑا ظالم

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اَمْ تَقُوْلُوْنَ اِنَّ اِبْرٰھٖمَ وَاِسْمٰعِيْلَ وَاِسْحٰقَ وَيَعْقُوْبَ وَالْاَسْبَاطَ كَانُوْا ھُوْدًا اَوْ نَصٰرٰى۝۰ۭ قُلْ ءَ اَنْتُمْ اَعْلَمُ اَمِ اللہُ۝۰ۭ وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ كَتَمَ شَہَادَۃً عِنْدَہٗ مِنَ اللہِ۝۰ۭ وَمَا اللہُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ۝۱۴۰ تِلْكَ اُمَّۃٌ قَدْ خَلَتْ۝۰ۚ لَہَا مَا كَسَبَتْ وَلَكُمْ مَّا كَسَبْتُمْ۝۰ۚ وَلَا تُسَْٔلُوْنَ عَمَّا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ۝۱۴۱ۧ
کیا تم کہتے ہوکہ ابراہیم (علیہ السلام) اور اسمٰعیل (علیہ السلام) اور اسحق (علیہ السلام) اور یعقوب (علیہ السلام) اور اس کی اولاد یہودی تھے یا نصاریٰ ۔ توکہہ کیا تم زیادہ جانتے ہو یا اللہ؟ اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہے جس نے اس گواہی کو جو خدا کی طرف سے اس کے پاس تھی، چھپایا اور خدا تمہارے کاموں سے بے خبر نہیں ہے ۔۱؎ (۱۴۰) وہ ایک امت تھی جو گزرگئی۔ ان کا ہوا جو وہ کماگیے اور تمہارا ہے جو تم کماتے ہو۔ تم سے ان کے کام کی پوچھ نہ ہوگی۔(۱۴۱)
سب سے بڑا ظالم
۱؎ ان آیات میں پھر اس وہم کی تردید ہے کہ سابقہ انبیاء یہودی تعصب اور عیسائی جہالت کے معتقد تھے۔ فرمایا کہ یہ سب خرافات اور غلط عقائد جوان میں رائج ہوگئے ہیں اور جن سے یہ آج دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں، کتمانِ شہادت کا نتیجہ ہیں۔اگریہ خدا کے احکام صحیح صحیح صورت میں رہنے دیتے اور اپنی نفسانی خواہشات کے تابع نہ بناتے توانھیں معلوم ہوجاتا کہ جو کچھ کہا گیا ہے ، اس میں کسی طرح کا شک وشبہ نہیں۔ فرمایا تمھیں معلوم ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ تمھاری ہربات کو دیکھ رہے ہیں۔ وہ تمھاری بداعمالیوں سے غافل نہیں۔ تمھیں غرہ ہے اپنی مال ودولت کا اور تم یہ سمجھتے ہو کہ مال ودولت سے بہرہ وری تمہارے حسن اعمال کا نتیجہ ہے۔حالانکہ یہ ڈھیل ہے جو تمھیں دی جارہی ہے۔ تمھاری ایک ایک حرکت رب ذوانتقام کی نگاہ میں ہے ، اس لیے تم رب الافواج کے قہر سے ڈرو اور اپنی اصلاح کرلو۔
حل لغات
(غافل) بے خبر۔ غیر آگاہ۔
 
Top