رمضان ٹرانسمیشن یا کوکٹیل :
کبھی آپ نے ایسا جوس پیا ہے جس میں آم، مالٹا، سیب اور کیلے کے ساتھ ساتھ بھینگن، بھنڈی، کریلا، مرچ اور بریانی مصالحہ بھی ڈالا گیا ہو اور ایک چمچ چینی کے ساتھ آدھا کلو نمک بھی ذائقہ اچھا کرنے کیلئے ایک جگ جوس میں ہو !
ہرگز نہیں !
کہنے کا مقصد پاکستانی میڈیا جس انداز میں رمضان ٹرانسمیشن کے نام پر مرد وزن کے اختلاط پر مبنی پروگرام کروارہے ہیں صورت حال وہی ہے جو اوپر کوکٹیل جوس کی بیان کی ہے۔ ایسا جوس جس کو پینا کوئی بھی پسند نہیں کرتا۔ بے پردہ عورتیں، افطاری سے قبل پاگل بننا، افطاری میں اژدھا لانا، گانا گانا، کپڑے پھاڑنا، اسلام کا علم نہ ہونے کے باوجود دین کی تبلیغ کرنا اور پھر آخر میں عورتیں کے ساتھ مولانا کا رو رو کر دعا مانگنا۔۔۔۔۔ خلاصہ کلام رمضان کا مبارک مہینہ لھو ولعب میں گذارنے کے ساتھ ساتھ نئی نسل کے سامنے اسلام کی اصل تعلیمات کو مسخ کرنا پاکستانی میڈیا کا کام ہے !