• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سردی گرمی کی وجہ دوزخ کی سانس

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
746
ری ایکشن اسکور
129
پوائنٹ
108
محترم @اسحاق سلفی و
@خضر حیات صاحبان
السلام علیکم

صحیح بخاری حدیث نمبر 3260
ام سے ابوالیمان نے بیان کیا کہ ہم کو شعیب نے خبر دی، ان سے زہری نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھ سے ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا اور انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا، آپ بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جہنم نے اپنے رب کے حضور میں شکایت کی اور کہا کہ میرے رب! میرے ہی بعض حصے نے بعض کو کھا لیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اسے دو سانسوں کی اجازت دی، ایک سانس جاڑے میں اور ایک گرمی میں۔ تم انتہائی گرمی اور انتہائی سردی جو ان موسموں میں دیکھتے ہو، اس کا یہی سبب ہے۔

یہ حدیث صحیح مسلم میں بھی موجود ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ دنیا میں موسم ایک ساتھ تبدیل نہیں ہوتے ۔ جب پاکستان میں سردی ہوتی ہے تو دنیا کے کئی ممالک ایسے ہوتے ہیں جہاں اس وقت گرمی ہوتی ہے ۔
مثال کے طور پر آسڑیلیا اور ساوتھ افریقا یہاں پر سردی کا موسم جون میں شروع ہوتا ہے ۔
اس صورت میں اس حدیث کی کیا تاویل کی جائے گی ۔​
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
محترم @اسحاق سلفی و
@خضر حیات صاحبان
السلام علیکم

صحیح بخاری حدیث نمبر 3260
ام سے ابوالیمان نے بیان کیا کہ ہم کو شعیب نے خبر دی، ان سے زہری نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھ سے ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا اور انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا، آپ بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جہنم نے اپنے رب کے حضور میں شکایت کی اور کہا کہ میرے رب! میرے ہی بعض حصے نے بعض کو کھا لیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اسے دو سانسوں کی اجازت دی، ایک سانس جاڑے میں اور ایک گرمی میں۔ تم انتہائی گرمی اور انتہائی سردی جو ان موسموں میں دیکھتے ہو، اس کا یہی سبب ہے۔
یہ حدیث صحیح مسلم میں بھی موجود ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ دنیا میں موسم ایک ساتھ تبدیل نہیں ہوتے ۔ جب پاکستان میں سردی ہوتی ہے تو دنیا کے کئی ممالک ایسے ہوتے ہیں جہاں اس وقت گرمی ہوتی ہے ۔
مثال کے طور پر آسڑیلیا اور ساوتھ افریقا یہاں پر سردی کا موسم جون میں شروع ہوتا ہے ۔

اس صورت میں اس حدیث کی کیا تاویل کی جائے گی ۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ تعالی کا نظام اور غیبی امور کے متعلق بیان کردہ چیزوں کی حقیقت ہمیں معلوم ہو تو کوئی تاویل کریں بھی کہ جہنم سانس کیسے لیتی ہے۔ انسان کے سانس کی بات ہو تو ہمیں معلوم ہو کہ وہ کیسے سانس لیتا ہے، اور اس کا سانس لینا کیا ہے۔ اس کا سانس کتنا چھوٹا بڑا ہوتا ہے۔
جہنم کے سانس کا ہمیں علم ہے، ہم اسے مانتے ہیں، کیسے سانس لیتی ہے، اور جہنم کے سانس لینے سے کیا مراد ہے؟ اللہ ان حقیقتوں کو جانتا ہے۔
ایک چاند اور سورج مختلف اوقات میں مختلف جگہوں پر دکھائی دیتا ہے۔ اسی طرح دیگر چیزوں کا بھی ایسا کوئی نظام ہوگا۔ ویسے چاند اور سوج تو ہم دیکھتے ہیں، اور اس کی گردش بھی معلوم ہے، لیکن جنت جہنم ہم نے دیکھی ہی نہیں، تواس کےبارے میں کیسے کچھ کہا جاسکتا ہے۔
 
Top