• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودیہ عرب میں اللہ کی حدود کا نفاذ

شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
سعودیہ عرب میں اللہ کی حدود کا نفاذ
جس ملک میں بھی اسلامی قوانین پر عمل درآمد ہو اس ملک میں امن ہی امن ہوتا ہے۔
یہ بات ارسلان میاں باربروسا جی کو ضرور سمجھائیں ،اور انکے پیر مرشد حامد کمال الدین تک انہیں کے ذریعے معلومات باہم پہچائیں ، کیونکہ انکو آل سعود کا "کفر "بہت پریشان کرتا ہے۔

اور المواحدین ویب سائٹ کے کارندوں سمیر خان اور ذکی کو بھی ان معلومات سے آشنا کریں کیونکہ انکے نزدیک آل سعود اللہ کی شریعت کو نافذ نہ کرنے کی وجہ سے مرتد و کافر ہے اور مکہ مکرمہ دارلکفر ہے۔

جزاک اللہ خیرا
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
یہ بات ارسلان میاں باربروسا جی کو ضرور سمجھائیں ،اور انکے پیر مرشد حامد کمال الدین تک انہیں کے ذریعے معلومات باہم پہچائیں ، کیونکہ انکو آل سعود کا "کفر "بہت پریشان کرتا ہے۔

اور المواحدین ویب سائٹ کے کارندوں سمیر خان اور ذکی کو بھی ان معلومات سے آشنا کریں کیونکہ انکے نزدیک آل سعود اللہ کی شریعت کو نافذ نہ کرنے کی وجہ سے مرتد و کافر ہے اور مکہ مکرمہ دارلکفر ہے۔

جزاک اللہ خیرا
استغفراللہ، استغفراللہ، استغفراللہ
اگر کوئی ایسا سمجھتا ہے تو یہ واقعی بہت بری بات ہے، ہمارے نزدیک سعودیہ عرب ہی تو وہ ملک ہے جہاں شرعی قوانین نافذ ہیں اور امن ہے۔ایک مثال دوں یہاں پاکستان میں آپ ایک تولہ سونا اٹھا کر کھلے عام گھوم نہیں سکتے ہر وقت ڈر لگا رہتا ہے کہ کہیں کوئی دیکھ نہ لے مخبری ہو گئی تو یہ تو چھین ہی لیا جائے گا ساتھ میں گولی بھی مار سکتے ہیں، بلکہ سونا تو مہنگی چیز ہے ہزار دو ہزار والے موبائل چھین لیتے ہیں جبکہ سودیہ عرب میں آپ کروڑوں کی سونے کی دکانیں کھول کے بیٹھے رہو کسی کی جراءت نہیں آپ سے کوئی چھینے۔الحمدللہ

لیکن بھائی تحقیق کے بغیر تو یہ بات الزام ہو گی، میں بھائی ذکی الرحمان اور بھائی محمدسمیرخان کو یہاں بلاتا ہوں کہ وہ آ کر بتائیں کیا ان کے نزدیک واقعی ایسا ہی ہے؟
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

سعودی عرب میں شرعی قانون پر اگر کسی کو کوئی اعتراض ھے تو ہو وہاں جا کر قانون توڑ کے دیکھے اسے سزا شرعی طور جو سزا مقرر کی گئی ھے وہی ملے گی۔ کچھ سزائیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں وہاں کی رعایا کی بہتری کے لئے قانونی ماہرین نے مشاورت سے اخذ کیا ہوتا ھے جیسے حشیش دوسرے ملک سے اندر لانا اور اندر بیچنا اس پر سزائے موت مقرر ھے چاہے وہ دوسرے ملک کا شہری ہو یا اسی ملک کا۔

سعودی عرب میں اگر شرعی قانون نافذ تو ایسا نہیں کہ کسی کو پکڑ کر لے گئے اور سزا سنا دی اس پر باقائدہ شرعی عدالت میں سنوائی ہوتی ھے جس پر ملزم اپنے دفاع کے لئے وکیل مقرر کر سکتا ھے۔

وکیل کا ایک بہت اہم رول ہوتا ھے کسی بھی کیس میں۔
کسی بھی کیس میں دونوں طرف وکلاء اپنے اپنے موکل کی پیروی کرتے ہیں۔
جج کا کام ھے گواہان اور دونوں طرف سے دلائل سننا پھر جس طرف سے دلائل مضبوط ہوں اس پر فیصلہ سنانا۔

اب یہاں اگر ایک ملزم، جو یقیناً مجرم ھے مگر اس پر جرم ثابت نہیں ہوتا تو اس میں سعودی شرعی قانون پر جو الزام لگائے اسے اس پر علم و عقل اور قانونی مطالعہ کی ضرورت ھے۔

والسلام
 
Top