کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
پاکستانی خاتون نے ایورسٹ کی چوٹی سر کر لی
اتوار 19 مئ 2013
ثمینہ اور علی کا تعلق شمالی علاقہ جات کے علاقے وادی ہنزہ کے شمشال گاؤں سے ہے
پاکستان کے شمالی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والی ثمینہ بیگ نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ اتوار کے روز سر کر لی ہے۔
پاکستانی خاتون کوہ پیماکے لئے 25 لاکھ کا انعام
اسلام آباد: مائونٹ ایورسٹ سر کرنے کا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستان خاتون ثمینہ بیگ کو 25 لاکھ روپے کے انعام سے نوازا گیا ہے۔پاکستان میں سب سے ذیادہ وزٹ کی جانے والی انڈیپینڈنٹ نیوز ویب سائٹ دی نیوز ٹرائب کے نمائندہ اسلام آباد کے مطابق ثمینہ بیگ کو انعام جمعرات کے روز دیا گیا ہے۔
وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی خواتین ناصرف حوصل مند ہیں بلکہ چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔
دی نیوزٹرائب کے نمائندہ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے باہمت پاکستانی خاتون کو انعام ان سے ہونے والی ملاقات میں دیا گیا۔
یاد رہے کہ ہنزہ کی رہائشی پاکستانی خاتون 21 سالہ ثمینہ بیگ نے اپنے بھائی 29 سالہ مرزا علی کے ہمراہ 8 ہزار 848 میٹر بلند چوٹی کو سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
دی نیوز ٹرائب 21 جون 2013: Web Desk