کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
سعودی شاہی خاندان میں پھوٹ پڑنے کا انکشاف
رونامہ پاکستان29 ستمبر 2015 (22:45)
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی شاہی خاندان میں پھوٹ پڑنے کا انکشاف ہوا ہے، شاہی خاندان کے ایک رکن نے شاہ سلیمان کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا۔
نجی چینل 92 کے مطابق شاہی خاندان کے ایک رکن نے آل سعود کے نام ایک خط میں تیل کی گرتی قیمتوں، یمن جنگ اور سانحہ منیٰ کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے شاہ سلیمان کی قیادت پراعتراضات اٹھائے ہیں،
مبینہ خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شاہ سلیمان کی صحت ٹھیک نہیں امور مملکت شہزادہ محمد بن سلیمان چلا رہے ہیں۔
شاہی خاندان کے رکن نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ شاہی خاندان کی دوسری نسل میں بے چینی پائی جاتی ہے خط میں کہا گیا ہے کہ شاہی خاندان کے پانچ بڑے جلد اہم فیصلے کرینگے۔