السلام علیکم
اس پر فتوی یا جواب آپ یہاں کے ریکنائزڈ ممبران سے حاصل کریں، اس پر جنرل معلومات میں آپکو فراہم کرتا ہوں۔
گلف میں اسٹریلین بکرے بھی ملتے ہیں اور دیسی بکرے بھی، اسٹریلین بکرا یا اس کا گوشت سستا ہوتا ھے اور اس کی سپلائی مذبح خاںہ (سلاٹر ہاؤس) سے ہی ہوتی ھے چاہیں تو کسی دکاندار سے گوشت خرید لیں اور چاہیں تو وہیں بکرمنڈی سے اسے خرید کر وہیں اپنے سامنےکسائی سے تیار کروا لیں، مذبح خانہ جہاں سے گوشت سپلائی ہوتا ھے وہ سرکاری ہوتے ہیں اور وہاں تمام مسلمان ہی کام کرتے ہیں۔
مرغیوں کے مذبع خانہ پرائیوٹ، جی سی سی سے منظور شدہ لائسنس یافتہ ہوتے ہیں جہاں تمام طریقہ کار کو مدنظر رکھا جاتا ھے۔
مرغیاں برازیل سے نہیں آتیں بلکہ وہیں اس پر پولٹری فارم میں انڈوں سے ایک پراسیس کے تحت تیار ہونے کے بعد ذبع اور تمام مراحل سے گزر کر فریز کی جاتی ہیں اس پر ذبع اور تیاری کے جو مراحل ہیں یہ کام شائد مشینی ہیں۔ سننے میں یہی آیا ھے کہ بلیڈز پر تکبیر لکھی ہوتی ھے یا سی ڈی ٹاپ چل رہی ہوتی ھے یا بلیڈز چلتے وقت اس سیکشن میں کام کرنے والے تکبیر پڑھ رہے ہوتے ہیں واللہ اعلم
یہ پراسیس ہر قسم کی کمپنی میں ہوتا ھے صرف برازیلی مرغی نہیں۔ خیال رہے مشینی ذبع میں بھی گردن پوری نہیں بلکہ جتنی کا حکم ھے اتنی کٹتی ھے۔
کرنٹ اور جھٹکے کی ایک پہچان آپکو بتا دیتا ہوں، وہاں اکثر کھال سمیت ہی مرغی ملتی ھے اس کی کھال اتار کر دیکھیں اگر تو نیلے رنگ کا داغ نظر آئے تو سمجھ لیں کرنٹ سے ماری ہوئی ھے اور دوسرا دونوں پروں کے آخری حصہ کو دیکھیں اگر ایک ٹوٹا ہوا ھے تو پھر ہتھوڑی مار کر جان نکالی ہوئی ھے۔ اگر یہ دونوں نہیں تو پھر مشینی ذبع یا اوریجل۔
مزید اگر کوئی مفید معلومات رکھتا ہو تو وہ بھی شیئر کر سکتا ھے۔
اس پر ایک
فتوی شیئر کر رہا ہوں اسے بھی پڑھ لیں۔
والسلام