• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے حکومت سے مطالبہ کر دیا

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے حکومت سے مطالبہ کر دیا

15 نومبر 2014

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں نے حکومت پاکستان سے پُرزور اپیل کی ہے کہ پاکستانی قونصل خانے میں شادی اور طلاق سے متعلق خدمات کو دوبارہ بحال کیا جائے۔

قونصل خانے کی طرف سے شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹ کی خدمات کو دو سال پہلے ختم کر دیا گیا ہے کیونکہ اسے حکومت پاکستان کی منظوری حاصل نہ تھی۔

ایک پاکستانی شہری عابد علی نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کی خلع کے سلسلے میں بے حد پریشان ہیں لیکن اس سلسلہ میں قونصل خانے کی طرف سے کوئی مدد دستیاب نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ یا ان کی بیٹی قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے پاکستان نہیں جاسکتے اور قونصل خانے کی طرف سے سعودی مملکت میں متعلقہ سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔

ایک اور شہری امیر محمد نے بتایا کہ دونوں فریقین کے مملکت میں موجود ہونے کی صورت میں سعودی عدالتیں ان کا کیس سن سکتیں ہیں لیکن اگر شوہر یا بیوی میں سے کوئی ایک مملکت میں نہیں ہے تو طلاق یا خلع کے لئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس ضمن میں پاکستانی قونصل جنرل آفتاب احمد نے ”عرب نیوز“ کو بتایا کہ قونصل خانہ پاکستانی شہریوں کو قانون کے مطابق خدمات فراہم کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے اور اس سلسلہ میں حکومت پاکستان کو درخواست ارسال کی جا چکی ہے تاکہ دونوں فریقین کے مملکت میں موجود ہونے کی صورت میں شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹ جاری کئے جاسکیں۔

انہوں نے یہ وضاحت بھی کی ہے کہ عمرہ یا حج کے لئے آنے والوں کی مملکت میں مقیم افراد سے شادی کی اجازت سعودی مملکت کی طرف سے نہیں دی جاتی بلکہ اس کے لئے حکومت پاکستان کی منظوری ضروری ہے۔

ح
 
Top