• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی عرب میں کُتے کا گوشت کھلانے کے الزام میں پاکستانی ہوٹل مالک گرفتار

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,823
پوائنٹ
1,069
سعودی عرب میں کُتے کا گوشت کھلانے کے الزام میں پاکستانی ہوٹل مالک گرفتار

ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے

​


پاکستانی نے کتے کو کاٹ کر اس کا گوشت بنانے کا اعتراف کرلیا ہے، سعودی پولیس کا دعویٰ . فوٹو:فائل

ریاض: سعودی حکام نے ایک پاکستانی ہوٹل مالک کو کتے کا گوشت کھلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
​
غیر ملکی ویب سائیٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے العصیر کی المجاردہ گورنری میں مقامی پولیس نے ایک پاکستانی شہری کو ایک مشکوک بیگ لے جاتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے اس کی تلاشی لی، تلاشی کے دوران بیگ سے زندہ کتا برآمد ہوا۔
​
سعودی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیا گیا شخص اسی علاقے میں ایک ہوٹل چلاتا ہے، پاکستانی شہری کو لوگوں کو کتے کا گوشت کھلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار شخص نے اعتراف کیا ہے کہ وہ کتے کو ہوٹل میں کاٹ کر اس کا گوشت بنانے کے لیے لے جا رہا تھا، پولیس نے حراست میں لئے گئے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی لیکن شواہد کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
764
پوائنٹ
290
جہاں بلدیہ اتنا سخت ہو ، جہاں ہر چیز وافر اور سستی ہو اور جہاں وہاں اسطرح کے واقعے کسطرح ممکن ہیں۔ ہر گوشت کا اپنا ذائقہ ہوتا ہے ۔ بعض ملکوں کے لوگ کتے کا گوشت شوق سے کہاتے ہیں ہو سکتا هے یہ ان مخصوص گاہکوں کیلیئے ہو ۔ پہر بہی قانونی طور پر قابل گرفت ہے ضرور ۔
 
Top