• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی عرب نے خواتین کو سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دی

عبدالعزيز

مبتدی
شمولیت
اکتوبر 24، 2017
پیغامات
169
ری ایکشن اسکور
78
پوائنٹ
29
bbc/urdu
  • گذشتہ ماہ ریاض کے شاہ فہد سٹیڈیم میں قومی دن کی تقریب میں پہلی بار خواتین کو شرکت کی اجازت دی گئی تھی
سعودی عرب نے خواتین کو سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دی ہے اور خواتین اپنے اہلخانہ کے ساتھ آئندہ سال سے سٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گی۔

ملک کے تین بڑے شہروں ریاض، جدہ اور دمام میں اہل خانہ کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کے لیے قوانین میں نرمی آئی ہے اور حال ہی میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

اشتہار
مبصرین کے خیال میں خواتین کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ملنا، اُن کو آزادی دینے کی جانب دوسری اہم پیش رفت ہے۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی ملک کو جدید بنانے اور معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

سعودی عرب میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ تین سٹیڈیم میں تیاریاں کی جائيں گی تاکہ 'وہ سنہ 2018 کی ابتدا سے اہل خانہ کے لیے تیار ہوں۔'

ان تبدیلیوں کے تحت سٹیڈیم میں ریستوران، کیفے اور مانیٹر سکرین لگائی جائيں گی۔
سعودی عرب میں ہونے والی یہ اصلاحات شہزادہ محمد بن سلمان کے اقتصادی تبدیلیوں کے وژن 2030 کے تحت کی جا رہی ہیں۔

گذشتہ ماہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے خواتین کو ملک میں پہلی بار گاڑی چلانے کی اجازت دی۔ ملک میں کنسرٹ پھر سے منعقد ہونے لگے ہیں اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ سینیما میں فلم دکھانے کی اجازت بھی مل جائے گی۔

سعودی خواتین کی

بدھ کو شہزادہ محمد نے کہا کہ 'اعتدال پسند اسلام' کی واپسی ملک کو جدید بنانے کے ان کے منصوبے کے لیے کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک کی 70 فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے اور 'وہ ایسی زندگی چاہتے ہیں جس میں ان کا مذہب رواداری سکھاتا ہے۔'

لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل میں خطرات ہیں۔

گذشتہ ماہ جب ریاض کے شاہ فہد سٹیڈیم میں قومی دن کی تقریب میں پہلی بار خواتین کو شرکت کی اجازت دی گئی تھی تو قدامت پرستوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس اقدام پر بہت تنقید کی گئی۔
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینا اچھی بات ہے اس سے وہ بچوں کو سکول اپ این ڈراپ کر سکتی ہیں۔

والسلام
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
جن عالمی طاقتوں کے کہنے پر اور ان کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے "یہ سب کچھ" کیا جارہا ہے، ان کے بارے میں اللہ کا فرمان تو یہ ہے:
وَ لَنۡ تَرۡضٰی عَنۡکَ الۡیَہُوۡدُ وَ لَا النَّصٰرٰی حَتّٰی تَتَّبِعَ مِلَّتَہُمۡ ؕ قُلۡ اِنَّ ہُدَی اللّٰہِ ہُوَ الۡہُدٰی ؕ وَ لَئِنِ اتَّبَعۡتَ اَہۡوَآءَہُمۡ بَعۡدَ الَّذِیۡ جَآءَکَ مِنَ الۡعِلۡمِ ۙ مَا لَکَ مِنَ اللّٰہِ مِنۡ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیۡرٍ (البقرة ۔ 120)

آپ سے یہودی اور نصاریٰ ہرگز راضی نہیں ہوں گے جب تک کہ آپ ان کے مذہب کے تابع نہ بن جائیں آپ کہہ دیجئے کہ اللہ کی ہدایت ہی ہدایت ہے اور اگر آپ نے باوجود اپنے پاس علم آ جانے کے ، پھر ان کی خواہشوں کی پیروی کی تو اللہ کے پاس آپ کا نہ تو کوئی ولی ہوگا اور نہ مددگار ۔​
 
کامران خان

مبتدی
شمولیت
مارچ 09، 2018
پیغامات
1
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
5
معذرت کے ساتھ آج ھمارے اہلحدیث بھی سعودی حکومت کے ان اقدام کے خلاف خاموش ہیں کیونکہ انہوں نے ھر غلط کو ڈنکے کی چوٹ پر غلط کہا۔لیکن آج بہت حیرت ھوتی ھے اس خاموشی پر
 
T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,123
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
جن عالمی طاقتوں کے کہنے پر اور ان کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے "یہ سب کچھ" کیا جارہا ہے، ان کے بارے میں اللہ کا فرمان تو یہ ہے:
وَ لَنۡ تَرۡضٰی عَنۡکَ الۡیَہُوۡدُ وَ لَا النَّصٰرٰی حَتّٰی تَتَّبِعَ مِلَّتَہُمۡ ؕ قُلۡ اِنَّ ہُدَی اللّٰہِ ہُوَ الۡہُدٰی ؕ وَ لَئِنِ اتَّبَعۡتَ اَہۡوَآءَہُمۡ بَعۡدَ الَّذِیۡ جَآءَکَ مِنَ الۡعِلۡمِ ۙ مَا لَکَ مِنَ اللّٰہِ مِنۡ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیۡرٍ (البقرة ۔ 120)

آپ سے یہودی اور نصاریٰ ہرگز راضی نہیں ہوں گے جب تک کہ آپ ان کے مذہب کے تابع نہ بن جائیں آپ کہہ دیجئے کہ اللہ کی ہدایت ہی ہدایت ہے اور اگر آپ نے باوجود اپنے پاس علم آ جانے کے ، پھر ان کی خواہشوں کی پیروی کی تو اللہ کے پاس آپ کا نہ تو کوئی ولی ہوگا اور نہ مددگار ۔​
ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا
آگے آگے دیکھیے ہو تا ہے کیا
 
Top