• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی ویزہ کے خواہشمندان دھوکے باز ویب سائٹس سے ہوشیار رہیں

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
سعودی ویزہ کے خواہشمندان دھوکے باز ویب سائٹس سے ہوشیار رہیں

03 نومبر 2014 (23:36)

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں مقیم ملازمین میں سے اکثر کو اپنے اہل و عیال کے ویزے کے لیے متفکر پایا گیا ہے اور اسی پریشانی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بے شمار جعلساز میدان میں آ گئے ہیں جو انٹر نیٹ کے ذریعے ویزوں کے اشتہار دے کر خوب لوٹ مچا رہے ہیں ۔

خبر رسان ادرے "عرب نیوز" کے مطابق مغرب میں رابغ سے لے کر مشرق میں جبیل تک دھوکہ باز ویزے کا لالچ دے کر بھاری رقوم لوٹ رہے ہیں ۔

یہ لوگ عام طور پر غیر ملکی ملازمین کو رہنمائی فراہم کرنے والی ویب سائٹوں پر اہل و عیال کے لیے ویزے فراہم کرنے کا اشتہار دے دیتے ہیں یا بعض لوگوں کو ویزہ دفاتر کے باہر سے گھیرتے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ یہ ان لوگوں پر نظر رکھتے ہیں جن کی ویزے کی درخواست مسترد ہو جاتی ہے تاکہ انہیں بآسانی شکار بنایا جا سکے ۔

ایک متاثرہ شخص نے بتایا کہ وہ درخواست مسترد ہونے کے بعد ویزہ دفتر سے نکل رہا تھا کہ اسے چند لوگوں نے بتایا کہ وہ 48 گھنٹے میں اس کا کام کروا سکتے ہیں اور یہ کہ 6500 سعودی ریال کی سروس فیس سرکاری ویب سائٹ پر ویزہ کی منظوری دیکھنے کے بعد ادا کرنا ہو گی۔

جعلسازوں نے جعلی ویب سائٹ بھی بنا رکھی ہے جو اسے موبائل فون پر دکھائی گئی جس میں اس کی درخواست کو منظور شدہ دکھا کر رقم ہتھیا لی گئی۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ اصل سرکاری ویب سائٹ کا ایڈریس visa.mofa.gov.sa ہے جبکہ ملتے جلتے ناموں والی دیگر ویب سائٹیں جعلی ہیں۔ خصوصاً یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ سرکاری ویب سائٹ کے ایڈریس کا اختتام sa. پر ہوتا ہے۔

ح
 
شمولیت
نومبر 24، 2012
پیغامات
17
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
48
شکریہ۔
ایک اصلاح
سرکاری ویب سائٹ کے ایڈریس کا اختتامgov.sa پر ہوتا ہے۔
.sa کوئی بھی آسانی سے حاصل کر سکتا ہے
gov.sa : Goverment fo Saudi arabia
sa : Saudi arabia
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

گوو، ایس اے بھی ہر کوئی بنا سکتا ھے، ایسے ہی میرے کسی عزیز نے ایمبیسیوں کے نام سے بنی ویب سائٹس پر مجھ سے رابطہ کیا قریب تھا کہ وہ پیمنٹ ٹرانسفر کرنے والے تھے، ان کی رقم ڈوبنے سے بچ گئی، اتنی آسانی سے وہ بھی ماننے والے نہیں تھے کہ سائٹ گوو ھے پھر انہیں مزید پوسٹ مارٹم کے دکھایا تو سمجھ آئی۔ خیر اگر کسی کو ایسا کوئی مسئلہ ہو تو ضرور بتائیں ان سائٹس پر انہوں نے یہ لکھا ہوتا ھے کہ آپکا معاملہ تیار ھے 24 گھنٹہ میں پیمنٹ ٹرانسفر کریں ورنہ یہ ڈیل کینسل ہو جائے گی جس پر بندہ کو موقع ہی نہیں ملتا کہ کسی سے پوچھ سکے اور جلد بازی میں کئی رقم گنوا بیٹھے۔

والسلام
 
Top